#3276

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 9602

مجلہ صفدر فتنہ غامدی نمبر 1 ( جون 2015ء )

  • صفحات: 608
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15200 (PKR)
(بدھ 03 فروری 2016ء) ناشر : جامعہ حنفیہ فیصل آباد

دورِ حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ منکرین حدیث کا ہے۔ مغرب کی چکا چوند سے متاثر ، وضع قطع میں اسلامی شعائر سے عاری، نام نہاد روشن خیالی کے سپورٹر، دینی اصولوں میں جدت و ارتقاء کے نام پر تحریف کے قائل و فاعل ، دینی احکام کی عملی تعبیر کو انتہا پسندی اور دقیانوسیت قرار دینے والے، قرآن مجید کی آڑ میں احادیث رسول ﷺ کی تاویل و تحریف کے ساتھ استہزاء کرنے والے اس گروہ کے دور حاضر کے لیڈر جناب جاوید احمد غامدی صاحب ہیں۔ جو میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے باطل افکار و نظریات کو خوب پھیلا رہے ہیں۔ جن میں معتزلہ کی طرح عقل انسانی کے بجائے فطرت انسانی کو کلی اختیارات عطا کرنا، دین اسلام کی تفہیم و تشریح میں انسانی فطرت و عربی محاورات یا دور جاہلیت کے اشعار کو بنیادی حیثیت دینا اور احادیث کو روایات کہہ کر ثانوی یا ثالثی حیثیت دے کر اوربسا اوقات قرآن سے متصادم کا لیبل چسپاں کر کے اسے پس پشت ڈال دینا، مسئلہ تحلیل و تحریم کو شریعت سے خارج کرنا، علاقائی رسومات کو تواتر عملی کا جامہ پہنا کر اسے دین بنا ڈالنا، قرآن کے نام پر مغرب کے تمام ملحدانہ افکار و نظریات کو امپورٹ کرنا ، سنت کی جدید تعریف کر کے اصطلاحات محدثین کو نشانہ ستم بنانا، قرات سبعہ کو فتنہ عجم بتانا وغیرہ وغیرہ۔رد فتنہ غامدیت کےسلسلے میں ماہنامہ محدث ،لاہور نے آغاز کیا ۔ محترم مولانا محمدرفیق چودہری صاحب نے مسلسل غامدیت کے رد میں علمی وتحقیقی مضمون لکھے جومحدث کےصفحات پر شائع ہوتے رہے بعدازاں ان مضامین کو چودہری صاحب نے اپنے ادارہ مکتبہ ’’قرآنیات‘‘ کی طرف سے کتابی صورت میں شائع کیا۔جسے اہل علم کے ہاں بڑا قبول عام حاصل ہوا ۔اور پھر اس کے بعد کئی اہل علم نے غامدیت کے رد میں مضامین وکتب تصنیف کیں حالیہ ایام میں مجلہ ماہنامہ ’’صفدر ‘‘ کی غامدیت کے رد میں جدوجہد بھی انتہائی لائق تحسین ہے۔ زیر تبصرہ مجلہ ماہنامہ کا صفدر کا ’’ فتنہ غامدی نمبر‘‘ ہے جسے ماہنامہ صفدر ک ذمہ داران نے بڑی محنت اور جدوجہد سے مرتب کر کے قارئین کے سامنے پیش کیا ہے ۔یہ فتنہ غامدی نمبر محض صفحات کاایک مجموعہ اورکاغذوں کاایک پلندہ نہیں ہے بلکہ بہت سے اہل علم کی دماغ سوزی ، بہت سے اہل دل کے درد دل اور بہت سےاہل محبت کی محبتوں کی مجسم صورت ہے ۔اور ملک بھر کے نامور قلمکار ،مضمون نگاران اور جید علماء کرام ،مفیانِ عظام کی قیمتی تحریروں کا بیش قیمت مجموعہ ہے ۔یہ خاص نمبر ٹی وی اور میڈیا کے شہرت یافتہ متجدد ،آزادخیالی کے داعی دورِ حاضر کے منکرِحدیث نام نہاد دینی اسکالر جاوید احمد غامدی کے گمراہ کن افکار ونظریات کا تحقیقی وعلمی محاسبہ پر مشتمل علمی دستاویزات ہے ۔اس میں ایک باب جاوید غامدی اور اس کے ہم خیال احباب کے افکار ونظریات کے حامل افراد کے متعلق ملک کے نامور مفیان کے فتاوی ٰ جات پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے دلائل سے جاوید غامدی کوان کےافکار ونظریات کی وجہ سے ملحد وزندیق قرار دیا ہے ۔یقیناً اس کا حق اور اس کی قدر کا طریقہ یہی ہے کہ اس کی دعوت کودل کے نہاں خانوں سے اتار کر اسے گلی گلی، کوچہ کوچہ عام کیا جائے،غامدیت اور ہر باطل کے زہر سے خود کومحفوظ رکھنے کے علاوہ ہر مسلمان کو اس ایمان سوز فتنے سے بچانے اوراس کی ضلالت کو سمجھانے کی کوشش کی جائے۔اللہ تعالیٰ محترم مولانا احسن خدامی ، حمزہ احسانی اور کے معاونین ،اوراس خاص نمبر کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام احباب کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے مسلمانوں کےلیے فتنہ غامدیت سے بچنے کا ذریعہ بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

باب ۔1 آغاز سخن

 

انتساب ۔۔۔غامدیت کی اصلیت کھولنے والوں کےنام

11

پیش لفظ ۔۔۔۔۔احمدمفتی

13

پیام صفدر۔۔۔۔احسن خدامی

21

عرض خادم ۔۔۔۔خادم اہل سنت حمزہ احسانی غفرلہ

25

باب۔2 تحریرات اکابر

 

وکیل صحابہ حضرت مولانا محمدنافع ؒ

35

شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان مدظلہم

36

حکیم العصر مولانا عبدالمجید لدھیانوی ؒ

37

شیخ الحدیث مولانا عبدالرزاق اسکندر مدظلہم

38

شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق مدظلہ

43

شیخ الحدیث مولانا منظور احمدنعمانی مدظلہ

45

وکیل احناف مولانا مفتی محمدانور اوکاڑوی مدظلہ

47

وکیل دیوبند مولانا منیر احمد منور مدطلہ

47

وکیل دیوبند مولانا نور محمد تونسوی ؒ

48

شیخ الحدیث مولانا مفتی عطاء الرحمن مدظلہم

48

محقق العصر مولانا  سعید احمد جلال پوری شہید

48

ترجمان اہل حق مولانا مفتی عبدالواحد مدظلہم

50

شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن مد ظلہم

50

شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس  خان قارن مدظلہم

51

محقق العصر مولانا عبدالقدوس ترمذی

50

سلطان القلم مولانا مفتی ابولبابہ شاہ منصور مدظلہم

52

حضرت مولانا قاضی  نثار احمد مدظلہم

53

باب ۔3 تجدید پسندوں کے قلمی وعلمی فتنے

 

مسلکی تصلب اوردینی غیرت وحمیت۔۔اکابر  کے طرز عمل کے چند نمونے

59

تفردات کے نقصانات۔۔۔۔مولانانور محمد تونسوی ؒ

68

تجدید پسندوں کےقلمی وعلمی فتنے۔۔حضرت مولانا فضل محمد مدظلہم

73

جدید مفکرین کےطریقے۔۔۔محترم ڈاکٹر خالدجامعی صاحب

97

باب۔4 ( جاویداحمد غامدی کا)تعارف وپس منظر

 

جاوید احمد غامدی ۔۔پس منظر اورپیش منظر۔۔مولانا مفتی ابولبابہ شاہ منصور

125

جاوید احمد غامدی۔۔مختصر تعلیمی پس منظر۔۔جناب اعجاز احمد قیصرانئ

141

مکروفریب کا فتنہ۔۔۔مولانا کمال الدین

148

غامدی کی دین فہمی اورخود ساختہ اصول۔۔جناب ڈاکٹر خالد جامعی

154

جاوید غامدی کا قلم ۔۔۔حضرت مولانا فضل محمد مدظلہم

170

باب۔5 (غامدی) افکار کا تحقیقی محاسبہ

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94744
  • اس ہفتے کے قارئین 307499
  • اس ماہ کے قارئین 94744
  • کل قارئین113986744
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست