صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراشخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ اور صحابہ کرام کی مقدس جماعت ہی وہ پاکیزہ جماعت ہے جس کی تعدیل قرآن نے بیان کی ہے ۔ متعدد آیات میں ان کے فضائل ومناقب پر زور دیا ہے اوران کے اوصاف حمیدہ کو ’’اسوہ‘‘ کی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔ اوران کی راہ سے انحراف کو غیر سبیل المؤمنین کی اتباع سے تعبیر کیا ہے ۔ الغرض ہر جہت سے صحابہ کرا م کی عدالت وثقاہت پر اعتماد کرنے پر زور دیا ہے۔ اور علماء امت نے قرآن وحدیث کےساتھ تعامل ِ صحابہؓ کو بھی شرعی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔اور محدثین نے ’’الصحابۃ کلہم عدول‘‘ کے قاعدہ کےتحت رواۃ حدیث پر جرح وتعدیل کا آغاز تابعین سے کیا ہے۔اگر صحابہ پر کسی پہلو سے تنقید جائز ہوتی توکوئی وجہ نہ تھی کہ محدثین اس سے صرفِ نظر کرتے یاتغافل کشی سے کام لیتے۔ لہذا تمام صحابہ کرام کی شخصیت ،کردار، سیرت اور عدالت بے غبار ہے اور قیامت تک بے غبار رہی گئی ۔ لیکن مخالفین اسلام نے جب کتاب وسنت کو مشکوک بنانے کے لیے سازشیں کیں تو انہوں نے سب سے پہلے صحابہ کرامؓ ہی کو ہدف تنقید بنانا ضروری سمجھا۔ ان کے کردار کوبد نما کرنے کےلیے ہر قسم کےاتہام تراشنے سے دریغ نہ کیا۔قرآن وسنت کے مقابلہ میں تاریخی وادبی کتابوں سے چھان بین کر کے تصویر کا دوسرا رخ پیش کرنے کی سعئ ناکام کی تو محدثین اور علمائے امت نے مستشرقین کے اعتراضات کے جوابات اور دفاع صحابہ کے سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ زیر تبصرہ رسالہ"ترجمان دھلی"مسلک اہلحدیث کا داعی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کا نقیب ہے اور اس کی یہ خاص اشاعت عدالت صحابہ کے عنوان پر ہے۔اس میں متعدد اہل علم کے مقالات جمع ہیں جن میں عدالت صحابہ سے متعلق مباحث سپرد قلم کیے گئے ہیں۔ان مباحث سے عدالت صحابہ سے متعلق اکثر شبہات کا ازالہ ہوجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس رسالے میں مقالات لکھنے والے تمام علماء کرام کی اس کا وشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اہل اسلام کے دلوں میں صحابہ کی عظمت ومحبت پیدا فرمائے۔ آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
درس قرآن (نو رہدایت ) |
5 |
درس حدیث(عدالت صحابہ ) |
6 |
اداریہ (عظمت عدالت کے روشن مینار) |
7 |
خطبہ استقبالیہ |
10 |
خطبہ صدارت |
13 |
کلمہ شکر وتقدیر پر( سپاس نامہ ) |
18 |
بعض سماجی علمی او رسیاسی شخصیات کے خطوط وپیغامات |
38 |
عدالت صحابہ کانفرنس سے متعلق چند مکاتیب ومراسلات |
49 |
عدالت صحابہ کانفرنس کی عظیم الشان کامیابی بعض تاثرات ومشاہدات |
55 |
اکتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے موضوعات مقررین مقالہ نگاران اور عوئین خصوصی |
58 |
امام حرم مکی سماۃ الشیخ دکتور سعود بن ابراہیم الشریم کےوقیع خطبے |
62 |
اہل حدیث کمپلیکس وکھلا میں روح افز خطاب |
64 |
رام لیلا گراؤنڈ میں خطبہ جمعہ |
66 |
رام الیلا میدان میں ایمان فروز خطاب |
69 |
اکتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تفصیلی رپورٹ |
72 |
قرار داد بمناسبت اکتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس |
92 |
کانفرنس سے متعلق مشارکین کے عام تاثرات |
96 |
31واں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی جلسہ گاہ ایک نظ رمیں |
99 |
راکین مجلس استقبالیہ عدالت صحابہ کانفرنس |
101 |
عدالت صحابہ کانفرنس سے متعلق منظومات (ماقبل مابعد کانفرنس ) |
108 |
عظیم اشان سمینار عناوین اور مختصر رپورٹ |
119 |
31واں آل انڈیا عدالت صحابہ کانفرنس کی ابتدائی تیاریاں کب او رکیسے |
125 |
دفتری سرگرمیوں کی ایک مختصر رپورٹ |
127 |
31تاواں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریا وفتر ی سرگرمیوں کی کہانی تصویر کی زبانی |
139 |
کانفرنس کی تاریخ انعقاد کاعلان |
139 |
کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کی منظوری |
140 |
اجلاس مجلس عاملہ اور عدالت صحابہ کانفرنس |
141 |
سیکورٹی دیگر انتظامات کے ذمہ داروان |
142 |
عدالت صحابہ کانفرنس پریس ریلزوں کاادرا (ماقبل ومابعد کانفرنس) |
142 |
اکتیسویں کانفرنس سے متعلق اخباری مراسلات دلکش تحریریں اور اشتہارات |
163 |
31واین آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس او رمیڈیا کو ریج ذی اسلام ای ٹی وی وغیرہ |
180 |
امام کعبہ سماعۃ الشیخ ڈاکٹر سعود بن ابراہیم الشریم کی ہندوستان تشریف اور ان کا پر تباک استقبال میڈیا کی نظر میں |
182 |
کانفرنس سے متعلق مختلف جرائد وسائل کی پر کشش تحریریں |
189 |
میڈیا کوریج اخبارات ورسائل کی روشنی میں |
196 |
کلمہ شکر امتنان |
228 |
عدلت صحابہ الصحابۃ کلہم عدول |
229 |
دہلی چلو (برائے تیتسوں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس 13۔12مارچ 2016ء |
257 |
مرکزی جمعیت کی پریس ریلیز |
258 |