#2250

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 7692

ماہنامہ السنۃ وسیلہ نمبر

  • صفحات: 266
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6650 (PKR)
(بدھ 28 جنوری 2015ء) ناشر : دار التخصص و التحقیق جہلم

وسیلہ کامطلب ہے ایسا ذریعہ استعمال کیا جو مقصود تک پہنچا دے۔ جائز وسیلہ کی تین صورتیں ہیں جو کہ قرآن و حدیث سے ثابت ہیں اور وہ درج ذیل ہیں۔
1۔اللہ تعالیٰ کے اسماء کا وسیلہ قرآن میں ہے: وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا(الاعراف:108)’’اور اللہ کے اچھے نام ہیں پس تم اس کے ناموں سے پکارو‘‘۔اللہ تعالیٰ سے اس کے اسماء حسنیٰ کے وسیلہ سے دعا کرنا درست ہے جیسا کہ اوپر آیت میں ذکر ہے جبکہ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابوبکرؓ نے نبیﷺ سے دعا کا پوچھا تو آپﷺ نے یہ دعا پڑھنے کا کہا: " قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الغَفُورُ الرَّحِيمُ "(صحيح بخاری:834’)’اے اللہ ! یقیناً میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور تیرے علاوہ کوئی بخشنے والا نہیں ۔پس تو اپنی خصوصی بخشش کے ساتھ میرے سب گناہ معاف کردے او رمجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔‘‘اس دعا میں اللہ تعالیٰ کے دو اسماء کو وسیلہ بنایا گیا۔ 2۔اللہ کی صفات کے ساتھ وسیلہ حدیث میں ہے: ’’اللَّهُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَيْبَ، وَقُدْرَتِكَ عَلَى الْخَلْقِ، أَحْيِنِي مَا عَلِمْتَ الْحَيَاةَ خَيْرًا لِي، وَتَوَفَّنِي إِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِي‘‘(سنن النسائی :1306)’’اے اللہ میں تیرے علم غیب او رمخلوق پر قدرت کے وسیلے سے یہ دعا کرتا ہوں کہ جب تک تیرے علم کے مطابق میرے لیے زندہ رہنا بہتر ہے مجھے حیات رکھا او رجب تیرے علم کے مطابق میرا مرنا بہتر ہو تو مجھے وفات دے دے۔‘‘اس دعا میں اللہ تعالیٰ کی صفات، علم او رقدرت کو وسیلہ بنایا گیا ہے۔3۔ نیک آدمی کا وسیلہ ایسے آدمی کی دعا کو وسیلہ بنانا کہ جس کی دعا کی قبولیت کی امید ہو۔احادیث میں ہےکہ صحابہ کرام بارش وغیرہ کی دعا آپؐ سے کرواتے۔(صحيح بخاری :847)۔حضرت عمرؓ کے دور میں جب قحط سالی پیدا ہوئی تو لوگ حضرت عباسؓ کے پاس آئے اور کہا کہ وہ اللہ سے دعا کریں۔ حضرت عمر اس موقع پر فرماتے ہیں: ’’اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا‘‘ (صحيح بخاری:1010)۔ ’’اے اللہ! پہلے ہم نبیﷺ کووسیلہ بناتے (بارش کی دعا کرواتے) تو تو ہمیں بارش عطا کردیتا تھا اب (نبیﷺ ہم میں موجود نہیں) تیرے نبیﷺ کے چچا کو ہم (دعا کے لیے) وسیلہ بنایا ہے پس تو ہمیں بارش عطا کردے۔اس کے بعد حضرت عباسؓ کھڑے ہوئے اور دعا فرمائی۔مذکورہ صورتوں کے ہر قسم کاوسیلہ   مثلاً کسی  مخلوق کی ذات  یافوت شدگان  کا  وسیلہ ناجائز  وحرام ہے۔زیر نظر شمارہ   ماہنامہ   ’’ السنۃ جہلم ‘‘ کی  وسیلہ کے موضوع پر اشاعت خاص ہے ۔جس میں  اس کے مدیر  غلام مصطفیٰ ظہیر  امن پور ی ﷾ نے  وسیلہ کے موضوع پر مختلف اہل علم کے مضامین کو  بڑی محنت سے مرتب کرکے  حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اس میں وہ  حضرت آدم   کا وسیلہ ،وسیلہ  او رقرآن کریم ،وسیلہ کا  مفہوم واقسام، وسیلے کی ممنوع اقسام وغیرہ  جیسے  موضوعات کو زیر بحث لائے  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےنفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

وسیلہ مفہوم و اقسام

 

2

وسیلہ اور قرآن کریم

 

3

وسیلہ صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں

 

58

مختلف مکاتب فکر اور وسیلہ

 

75

وسیلے کی ممنوع اقسام پر دلائل کا جائزہ

 

115

آدم ؑ کا وسیلہ

 

208

تو اگر نہ ہوتا

 

248

نماز غوثیہ

 

258

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71780
  • اس ہفتے کے قارئین 105608
  • اس ماہ کے قارئین 1722335
  • کل قارئین111043773
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست