#3101

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 6936

لعنتی کون

  • صفحات: 137
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3425 (PKR)
(ہفتہ 12 دسمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

لعنت دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے اور لعنت ایک بدعا ہے اس کا معنی اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور محروم ہونے کے ہیں جب کوئی کسی پر لعنت کرتا ہے توگویا وہ اس کے حق میں بدعا کرتا ہے کہ تم اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ رسول کریم ﷺ نے کسی پر لعنت کرنے کو بڑی سختی سے منع کیا فرمایا ہے یہاں تک کہ بے جان چیزوں پر بھی لعنت کرنے سے منع کیا فرمایا ہے لعنت اور ناشکری جہنم میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں جیسے کہ نبی ﷺ نے فرمایا’’ اے عورتو! صدقہ کیا کرو میں نےجہنم میں دیکھاکہ عورتوں کی تعدادزیادہ ہے عورتوں نےعرض کیا یارسول اللہﷺ اس کی کیاوجہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ’’تم لعنت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو ‘‘۔ جس شخص پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہو اس کی دینوی اخروی ذلت ورسوائی میں قعطا کوئی شک وشبہ نہیں او روہ خسارے ہی خسارے میں ہے۔بحیثیت مسلم ہم سب مسلمانوں پر لازم ہےکہ ہم ملعون کام کرنا تودرکنار ن کی طرف دیکھنا بھی برداشت نہ کریں ۔ کیوں کہ جن اعمال واشیاء اور حرکات سے اللہ اوراس کے رسول ﷺ کو نفرت ہے اس سے نفرت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور جزو ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ تکمیل ایمان کے لیے شرط ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’لعنتی کون‘‘محترم مولانا ابو الحسن عبدالمنان راسخ ﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی مرتب شدہ ہے۔ انہوں نے علمی وتحقیقی انداز میں اس کتا ب میں لوگوں کو اس بات کی دعوت ِفکر دی ہے کہ وہ لعنت کےاسباب سے مکمل اجتناب واحتراز کریں اور جو افراد دنیا کی رنگ رلیوں میں مست حدوو اللہ کو پامال کر رہے ہیں ان کو خبردار کیا ہے کہ وہ لعنت کی بجائے رحمت کے مستحق ٹھریں۔موصوف نے لعنت کے متعلق قرآنی آیات و احادث کو جمع کر کے انہیں بڑے احسن انداز سے مرتب کیا ہے اور سب کی سب صحیح احادیث ہی جمع کی ہیں۔ ضعیف احادیث سے مکمل اجتناب کیا ہے اور احادیث کے مکمل حوالہ جات پیش کیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی اور اپنے آخری رسول سیدنا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی لعنت سے محفوظ فرمائے اورجن کاموں کے کرنےپر لعنت پڑتی ہے اللہ تعالیٰ ان سے بچنے کی ہمت اورتوفیق عطا فرمائے اور رحمتیں ہی رحمتیں حاصل کرنے کی سعادت نصیب فرمائے اور فاضل مصنف کی تبلیغی واصلاحی ،تصنیفی خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے،ان کے علم وعمل اور زور ِقلم میں اضافہ فرمائے ۔اور ان کی تمام کتب کوعوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

9

عرض راسخ

12

انتساب

11

لعنت کیا ہے ؟

14

لعنتی افراد

15

ابلیس پر لعنت

15

ھودؑ کی قوم عاد پر لعنت

17

فرعون اور اس کے سرداروں پر لعنت

17

مشرکین پر لعنت

19

مروجہ  شرکیہ امور او ر ان کی وضاحت

20

حالت کفر میں مرنے  والوں پر لعنت

21

منافقین پر لعنت

23

اہل کتاب پر لعنت

24

مرتد پر لعنت

27

اللہ اور رسول اللہ کو تکلیف دینے والے پر لعنت

29

اللہ کے نا م پر سوال کرنے والے اور نہ دینے والے پر لعنت

30

آلات موسیقی اور گلو کاریا گلو کارہ کی  آواز پر لعنت

32

حق چھپانے والے پر لعنت

34

مومن کو قتل کرنے والے پر لعنت

35

پاکدامن خاتون پر تہمت لگانے والے پر لعنت

37

جھوٹ بولنے والے پر لعنت

38

ظالموں پر لعنت

39

عہد توڑنے،قطع رحمی کرنے اور فساد پھیلانے والےپر لعنت

42

قبیلہ لحیان،رعل اور ذکوان پر لعنت

46

قریش کے ظالم حکمرانوں پر لعنت

48

اہل مدینہ پر ظلم کرنے والےپر لعنت

49

یزید کے بارے میں حضرارت محدثین کرام کا موقف

50

مدنیہ طیبہ میں بدعت جاری کرنے والے پر لعنت

52

غیراللہ کے نام پر ذبح کرنے  والے پر لعنت

53

بدعتی کو پنا ہ دینے والے پر لعنت

55

قرآن مجید میں زیادتی کرنے والےپر لعنت

55

تقدیر کو جھٹلانے والے پر لعنت

57

مسئلہ تقدیر میں گمراہ فرقے اور صحیح موقف

58

جبر سے مسلط ہونے والے حکمران پر لعنت

58

اللہ کی حرمتوں کو پامال کرنے والے  پر لعنت

60

اہل بیت کی عزت کو پامال کرنے والے پر لعنت

60

رسول اللہ ﷺ کی سنت کو چھوڑنے والے پر لعنت

62

صحابہ ؓ کو گالی دنیے والےپر لعنت

63

والدین کو برا بھلا کہنے والے پر لعنت

65

حقیقی باپ کو چھوڑ کر غیر کی  طرف نسبت کر نے والے پر لعنت

67

ایک مسئلے کی وضاحت

68

مسلمان کے عہد و امان کو توڑنے والے پر لعنت

69

قصاص کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے پر لعنت

69

سودی معاملات کرنے والے پر لعنت

71

رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت

73

شراب کے معاملہ میں شریک ہونے والوں پر لعنت

75

جب عام شراب ہو جائے

76

چور پر لعنت

78

تصویر بنانے والے پر لعنت

80

اسلحہ لہرانے والے پر لعنت

81

اپنے مالک کو چھوڑ کر غیر مالک بنانے والے غلام پر لعنت

84

اندھے کو غلط راستہ بتلانے والے پر لعنت

85

عمل لوط کرنے والے پر لعنت

86

جانور سے بد فعلی کرنے والے پر لعنت

88

جانور کے منہ پر داغ لگانے والے پر لعنت

90

کسی جاندار کو باندھ کر نشانہ بازی کرنے والے پر لعنت

91

حیوان کا مثلہ کرنے والے پر لعنت

92

مثلہ کیا ہے ؟

93

زمین کےنشانات بدلنے والے پر لعنت

93

لوگوں کے راستے میں  گندگی پھنکنے والے پر لعنت

95

مردوں  سے  مشابہت کرنے والی عورت  پر لعنت

96

عورتوں سے مشابہت کرنے والے مردوں پر لعنت

96

عورت  کا لباش پہننے والے مرد پر  لعنت

98

مرد کا لباس پہننے والی عورت پر لعنت

98

بے حیا ء  ہیجڑوں پر لعنت

99

قدرتی بالوں میں مصنوعی بال لگانے والی اور لگوانے والی پر لعنت

100

جسم پر بیل بو ٹے  بنانے والی اور بنوانے والی پر لعنت

100

چہرے سے بال اکھاڑنے والی عورت پر لعنت

100

دانت  رگڑوانے والی عورت پر لعنت

100

باریک لباس پہننے والی عورتوں پر لعنت

106

ماتم و نوحہ کرنے والی پر لعنت

110

ایک ضروری تنبیہ

113

بکثرت قبرستان جانے والی عورت پر لعنت

115

عورت کی دبر میں جماع کرنےوالے  پر لعنت

117

حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے کیا جا رہا ہے اس پر لعنت

119

بچھو پر لعنت

123

دنیا کے حریص اور دولت کے پجاریوں پر لعنت

124

فہرس المصادر والمراجع

129

مؤلف کی دیگر کتب

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60434
  • اس ہفتے کے قارئین 94262
  • اس ماہ کے قارئین 1710989
  • کل قارئین111032427
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست