#1599.01

مصنف : ڈاکٹر محمود احمد غازی

مشاہدات : 7860

خطبات بہاولپور جلد دوم

  • صفحات: 547
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13675 (PKR)
(پیر 08 ستمبر 2014ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد

فقہ اسلامی کا  عظیم  الشان ذخیرہ صدیوں پر محیط ہے ۔ انسان  کی اقتصادی ،سیاسی معاشرتی ، ثقافتی اور تمدنی  زندگی کا شاید ہی کوئی  شبعہ ہو جس کے بارے میں قرآن وحدیث سےاستفادہ واستنباط رکرتے  ہوئے  فقہائے اسلام نے ان شعبوں میں اسلامی منہج کو منضبط نہ کیا ہو۔ فقہ اسلامی  کی عظیم  میراث میں اسلام کے قانون بین الممالک کے   یا بین الاقوامی قانون کو’’سِیَر‘‘ کے عنوان کے تحت مدون کیا گیا ہے ’’سِیَر‘‘ سے  مراد مسلمانوں کا  وہ طرزِ عمل یا رویہ  ہے جوانہیں غیر مسلموں سے تعلقات ،جنگ وصلح ، دوسروں ریاستوں سے   میل جو ل اور دیگر بین  الاقوامی یا بین الممالک اداروں اورافراد سے معاملہ کرنے میں  اپنانا چاہیے۔ماضی میں  کئی  اہل  علم نےاس کو  اپنا موضوع بحث بنایا۔ اور ماضی  قریب میں  ڈاکٹر  محمد حمید  کی اس  موضوع پر مفید مباحث اور ڈاکٹر ابو سلیمان   انگریزی کتاب   قابل ذکر  ہے ۔زیر  نظر کتاب ’’خطبات بہاولپور ۔2(اسلام  کا قانو ن بین الممالک) اس  موضوع عالم ِاسلام  کی معروف شخصیت  ڈاکٹر محمود احمد غازی کے ان 12 خطبات  ومحاضرات کامجموعہ ہے جسے  انہوں نے 1995ء میں   اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور میں پیش کیا ۔یونیورسٹی کے  ذمہ دران نے اسے  بعد میں   خطبات بہاولپور ۔2 کے نام  سے  کتابی صورت میں شائع کیا ۔زیر تبصرہ ایڈیشن سات سال قبل شریعہ اکیڈمی ،اسلام آباد کی طرف سے شائع کیا گیا ۔ڈاکٹر محمود احمد غازی  ادراہ  تحقیقات اسلامی اور بین الاقوامی اسلامی  یونورسٹی  میں طویل عرصہ  تحقیقی  وتدریسی  خدمات  سرانجام دیتے رہے ۔ اور  کئی کتب کے مصنف ہیں ۔حکومت پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور بین  الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے رئیس الجامعہ جیسے مناصب پر بھی فائزرہے ۔اللہ تعالی ٰ دین اسلام کے لیےان کی کاوشوں  کوقبول فرمائے (آمین) ( م ۔ ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف تصدیر

 

1

پیش لفظ

 

1

پہلا خطبہ اسلامی قانون

 

1

دوسرا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک

 

57

تیسرا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک ایک تقابلی جائزہ

 

111

چوتھا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک ایک تاریخی جائزہ

 

145

پانچواں خطبہ اسلام کا تصور ریاست بین الاقوامی تناظر میں

 

185

چھٹا خطبہ ہجرت اور اس کا فلسفہ بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں

 

233

ساتواں خطبہ اسلامی ریاست اور غیر مسلموں سے اس کے تعلقات

 

296

آٹھواں خطبہ اسلام کا تصور جنگ اور قانون جنگ

 

315

نواں خطبہ اسلام میں غیر جانبداری کا تصور

 

357

دسواں خطبہ اسلام میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لا

 

389

گیارہواں خطبہ موجودہ دور میں قانون بین الممالک کی معنویت

 

427

باہواں خطبہ مسلم اقلیت جدید لادینی ریاستوں میں

 

481

اشاریہ

 

527

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56932
  • اس ہفتے کے قارئین 90760
  • اس ماہ کے قارئین 1707487
  • کل قارئین111028925
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست