#6901

مصنف : توصیف الرحمن راشدی

مشاہدات : 3659

خطبات راشدی

  • صفحات: 274
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10960 (PKR)
(جمعرات 19 جنوری 2023ء) ناشر : اشفاق پریس کراچی

فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمٰن شاہ راشدی  حفظہ اللہ معروف عالمی  داعی و مبلغ ہیں ۔موصوف منہج سلف کے مطابق  اثباتِ  توحید ،ردّ شرک اور اصلاح عقائد  کا فریضہ   بخوبی انجام دےرہے ہیں  جہاں  کہیں  وہ شرک وبدعات کا  دھنواں اٹھتا  دیکھتے ہیں  کتاب وسنت کے دلائل سے وہیں اس کا قلع قمع کردیتے ہیں ۔  احقاقِ حق اور ابطالِ باطل آپ کے دروس کا دائمی تشخص ہے،افکارِ باطلہ  او رمذاہبِ منحرفہ کا ردّ آپ کے دروس وخطبات کے خصوصی  متمیزات میں داخل وشامل ہے۔محترم شاہ  صاحب عصر ِحاضر کے  ان چند خوش نصیب  واعظین میں سے ہیں  کہ  جن کی  دعوتی اور تبلیغی کاوشوں  سے  اللہ تعالیٰ نے ہزاروں لوگوں کوگمراہ ہونے سے  بچایا اور بے شمار لوگوں کو شرکیات  وبدعات سے نکال کر توحید وسنت کی راہ پر  گامزن کیا ۔موصوف کو بچپن سے  ہی پروفیسر حافظ  عبد اللہ بہاولپوری رحمہ اللہ   سے  عقیدت تھی  اپنے براداران  پروفیسر سید طالب الرحمان شاہ  ، فضیلۃ الشیخ سید طیب الرحمٰن زیدی حفظہما اللہ  کے ہمراہ  حافظ صاحب  مرحوم کے حلقۂ درس بھی شامل ہوتے رہے ۔ نوے کی دہائی میں  فضیلۃ   الشیخ قاری صہیب احمد میرمحمدی  (مدیرکلیۃ القرآن پھولنگر) و فضیلۃ الشیخ   محمد اجمل بھٹی حفظہما اللہ  ( مدیر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ پیغام ٹی وی ،لاہور ) کے ساتھ اپنی مادرِ علمی  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں زیرِ تعلیم رہے بعد ازاں  محدث  العصر  سلطان محمود جلالپور پیرا والہ اور شیخ العرب والعجم  سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہما اللہ سے بھی استفادہ کیا ۔اس کے بعد کچھ دیر  پاکستان میں دعوتی وتبلیغی خدمات انجام دینے کے بعد 1998ء سے  سعودی عرب  میں مقیم ہیں  اورشعبہ جالیات (دعوت وتبلیغ)  سے منسلک ہیں ۔اس دوران موصوف    نے سعودی عرب کے علاوہ  دیگر بلادِ عرب  اور یورپ  وغیرہ  کے   بھی کئی دعوتی   وتبلیغی سفر کیے ہیں ۔(تقبل الله جهوده وبارک الله فيه) زیر نظر کتاب’’ خُطباتِ رَاشِدی‘‘  سید توصیف الرحمٰن شاہ  راشدی  حفظہ اللہ کے     خطبات ودروس  کا مجموعہ ہے ۔شاہ صاحب کے خطبات ،دروس  اور تقاریر کی تعدادتو بے شمار ہے  ان میں اصلاح عقائد  وردّ افکار باطلہ سے متعلق  کچھ  دروس وتقاریر کو   اس مجموعہ میں شاملِ اشاعت کیا گیا ہے۔جن بڑے بڑے اعتقادی مسائل میں امت بربادی کی دلدل میں گھری پڑی ہے   سید صاحب  نےان خطبات میں انہیں بڑے  دردِ دل اور اخلاص کے ساتھ اپنا موضوع  سخن بنایا ہے ۔ان  خطبات میں  عبارت کی سلاست اور تقریری  کی بجائے  تحریری چاشنی بدرجہ اتم موجود ہے ،نصوص کی تخریج اور مخالفین کی نقل کردہ تحریرات اور اقتباسات میں حقِ امانت کا پورا پورا خیال رکھا گیا ہے اور  ہرحوالہ پوری ذمہ داری کے ساتھ  پیش کیا گیا ہے۔اعتقادی بگاڑ کی اصلاح کے لیے یہ کتاب  انتہائی نفع بخش ہے۔اللہ تعالیٰ سیدصاحب  کو اپنے  دیگر خطبات کو بھی   حسنِ طباعت سے آراستہ کرنے کی توفیق دے ، کتاب ہذا کو   عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے   اور شیخ توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ  کےمیزان ِحسنات میں  اضافے کا ذریعہ بنائے ۔آمین (م۔ا)

پیش لفظ

9

امام کو بنائیں ؟

10

1۔عقیدہ وحدۃالوجود

11

استواء کا عقیدہ کیوں ؟

17

ایمان عمل سے خارج

18

چند سوالات

27

حقوق والدین

61

اولاد میں عدل

75

ماہ محرم اور موجودہ مسلمان

77

سجدہ اللہ کے لیے یا پیروں کے لیے ؟

85

ڈاکٹرا سرار صاحب کے عقائد

95

شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

107

چہرۂ مبارک

108

 حلیہ مبارک

109

جسم سے خوشبو

111

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل نبوت سے پہلے

112

شق صدر

113

پتھر کا سلام کرنا

115

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  ساری مخلوق میں اعلیٰ وافضل ہیں

117

احناف کا مذہبی تعصب

121

مذہبی تعصب میں سیدنا ابو ہریرہ  رضی اللہ عنہ سےدشمنی

127

نواقض اسلام

130

شرکِ اکبر

130

دعامیں شرک

131

نیت اور ارادہ میں شرک

132

اطاعت میں شرک

133

محبت میں شرک

134

جادو اپنی مختلف قسموں کے ساتھ

147

اہل اسلام کے خلاف کفار  سے تعاون

148

اللہ کے دین سے اعراض کرنا

152

گستاخ کون ؟

156

عرش اور بیت اللہ کی توہین

168

اولیاء اللہ کون؟

172

مزاروں  اور درباروں کی شرعی حیثیت

179

چلہ کشی

189

اعتکاف کا حکم صرف  مساجد میں ہے

189

درباروں  پر بہشتی داروازے

189

قبروں  پر تلاوت  کرنا  اور قرآنی آیات  لکھنا

190

نذرو نیاز پیش کرنا

190

جانور ذبح کرنا

191

دعا مانگنا اور  فریادیں کرنا 

192

کیاصحابہ  کرام رضی اللہ عنہم نے میلاد منایا؟

195

صحابہ کا ایمان کیسا تھا؟

196

صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کی گواہی

201

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا سے  تشریف  لے جانا

204

شہدا بھی اس دنیا میں واپس نہیں آسکتے

209

قوالی کی شرعی حیثیت

222

وحدت ادیان کا  فتنہ

237

وحدت ادیان کی دعوت دینے کفار سے دوستی  کرنے والے کے لیے لمحہ فکریہ

240

کفار کو سیکرٹری  رکھنا اور ان  پر رحم  کھانا حرام ہے

241

استخارہ اور QTV

244

استخارہ کی اصطلاحی تعریف

248

استخارہ کی فضیلت

248

استخارہ کی اہمیت

248

استخارہ کا طریقہ

249

کیا استخارہ کے بعد خواب آنا  ضروری ہے؟

250

کفار کی عیدوں میں شرکت کا حکم

251

مسلمانوں کا ان تہواروں میں شریک ہونا

251

کفار کے  تہوار مسلمان ممالک منتقل کرنا

251

حرام ہونے کے اسباب

252

کفار کے تہواروں  سے اجتناب  کرنا واجب ہے

253

کفار کو ان کے  تہوار کی مبارک باد دینا

255

ان کے تہواروں میں کفار کے تحفے قبول کرنے کا  حکم

256

کفار کے تہوار اور موجودہ مسلمان

257

کتاب ” فضائل اعمال “ نے امت کو کیا دیا؟

261

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70164
  • اس ہفتے کے قارئین 150242
  • اس ماہ کے قارئین 559216
  • کل قارئین114451216
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست