#7336

مصنف : توصیف الرحمن راشدی

مشاہدات : 872

عقیدہ توحید پر جلالی کے شبہات کا ازالہ

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3280 (PKR)
(منگل 30 جولائی 2024ء) ناشر : نا معلوم

اُمتِ اسلامیہ میں شرک کا وجود ایک بدترین لعنت ہے جبکہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی جیسے بعض لوگوں نے پہلے تو اُمت محمدیہ میں شرک کے عدم امکان کے خود ساختہ دلائل پیش کرتے ہیں ، پھر شرک کی تعریف اس طرح پیش کرتے ہیں کہ جس سے اکثر و بیشتر شرک کی صورتیں از خود ہی توحید قرار پانے لگیں۔اور یہ بات واضح ہے ان لوگوں نے صحابہ کرام سے لے کر آج تک اس باطل عقیدے کو ثابت کرنے کے لیے جن واقعات کا سہارا لیا ہے یا تو وہ ضعیف قصے ہیں یا اس موضوع سے ان کا کوئی تعلق نہیں بلکہ بےجا تکلّف کرتے ہوئے ان سے مطلب کی باتیں نکالی گئی ہیں کیونکہ اس قسم کے دلائل پر عقیدہ کی پختہ عمارت کبھی قائم نہیں ہو سکتی۔لہٰذا اُمتِ اسلامیہ کو شرک جیسی لعنت کے بارے میں انتہائی حساس اور ہر لمحہ فکر مند رہنا چاہئے توحیدِ خالص سے ہر مسلمان کو روشناس کروانا اور شکوک و شبہات کا اِزالہ کرنا اہل توحید کی اہم ذمہ داری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’عقیدۂ توحید پر جلالی کے شبہات کا ازالہ‘‘ سید توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں کتاب و سنت کے دلائل کی روشنی میں آصف اشرف جلالی کے شبہات کا ازالہ کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ آصف جلالی نے توحید کے متعلق جتنے بھی شبہات اور اعتراضات پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے اور اپنے عقائد و نظریات کو ثابت کرنے کے لیے قرآنی آیات و احادیث رسولﷺ اور دیگر گمراہ لوگوں کی کتب سے جو بھی دلائل ذکر کیے ہیں وہ سارے دلائل بالکل بودے اور اٹکل پچو کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہم توحید

 

5

یہود و نصاریٰ کا شرک

 

6

مشرک اللہ کا پیارا نہیں ہوتا

 

9

آج شرک کرنے والوں کا حال

 

13

لعل شہباز قلندر کا شہر سیون شریف

 

21

خود کو مؤحد کہنا

 

25

لا الہ الا  اللہ کے معنی میں شبہ

 

28

کلمہ کے معنی میں شبہ کا ازالہ

 

29

الوہیت اور معیار الوہیت پر اعتراض

 

42

لفظ داتا سے متعلق شبہ

 

43

تفتازانی کا کردار اور نظریات

 

46

شرک کی تعریف ائمہ احناف کے اقوال کی روشنی میں

 

48

جلالی صاحب کی ایک اور بات کا جواب

 

50

رب والے دوسرے ہیں اور رسول والے دوسرے؟

 

61

رسول اللہ ﷺ سے متعلق ہمارا عقیدہ

 

65

حدیث استعانت کے متعلق شبہ

 

68

’’شرک فی النبوۃ‘‘ اور ’’ شرک فی الالوہیت‘‘ کے متعلق شبہ

 

70

شرک فی الرسالت کیا ہے

 

73

بتوں کی محبت غالب اور رب کی محبت مغلوب کا شبہ

 

75

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38653
  • اس ہفتے کے قارئین 316158
  • اس ماہ کے قارئین 837484
  • کل قارئین103960666
  • کل کتب8751

موضوعاتی فہرست