اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ قرآن مجید امت مسلمہ کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سچی اور لاریب کتاب میں گزشتہ اقوام کے واقعات اور مستقبل کی پشین گوئیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب مقدس حق اور باطل کے درمیاں فیصلہ کرنے والی ہے۔ قرآن کریم سراپا نصیحت، حکمت و دانائی کی باتوں سے اور لبریز سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ نزول قرآن سے لے کر لمحہ موجودہ تک مختلف زاویوں سے اس کی توضیحات و تفسیرات سامنے آرہی ہیں لیکن اس کے مصارف ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ اور اس اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو جوامع الکلم سے بھی نوازہ ہے۔ زیر نظر کتاب"خماسیات قرآن و حدیث" انجینئر عبد المجید انصاری کی ایک منفرد اور پرکشش تالیف ہے۔ اس کتاب میں موصوف نے ان چیزوں کا بیان کیا ہے جو قرآن وحدیث میں پانچ پانچ مرتبہ یا پانچ کی تعداد کے حوالے سے مذکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ فاضل مولف کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف اول |
13 |
انتساب |
14 |
پیش لفظ |
15 |
حصہ اول بحوالہ قرآن مجید |
|
سورۃ الفاتحہ میں اللہ تعالیٰ کے پانچ نام |
19 |
فہرست نامکمل |
|