#2508

مصنف : ابن حجر العسقلانی

مشاہدات : 9846

کیا خضر ؑ ابھی زندہ ہیں؟

  • صفحات: 150
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6000 (PKR)
(ہفتہ 18 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

سیدنا خضر ﷤ کے نبی یا ولی ہونے اور ان کے اب تک زندہ رہنے نیز بعض لوگوں کے خضر ﷤سے ملاقات کرنے اور خضر ﷤ کے ان کی رہنمائی کرنے کا مسئلہ عرصہ دراز سے موضوع بحث بنا ہوا ہے،اور لوگوں کے درمیان سیدنا خضر کے حوالے سے بے شمار بے تکی،غیر مستند اور جھوٹی کہانیاں زیر گردش ہیں۔ اس سلسلے میں عربی زبان میں اگرچہ کچھ کتابیں موجود ہیں ،لیکن اردو زبان کا دامن اب تک اس سے خالی تھا،اور اس امر کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اس نازک موضوع پر اردو میں بھی کچھ لکھا جائےتاکہ لوگوں کے عقائد کی اصلاح کی جاسکے۔مقام مسرت ہے کہ جامعہ عالیہ عربیہ مئو انڈیا کے ایک عالم دین محترم جناب مولانا عبد اللطیف اثری ﷾نے اس ضرورت کو محسوس کیا اور صحیح بخاری کے شارح علامہ حافظ ابن حجر ﷫کی کتاب"الزھر النضر فی حال الخضر "کا اردو ترجمہ کر کے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ نے اس ترجمہ کا اردو نام " کیا خضر﷤ ابھی زندہ ہیں؟"رکھا ہے۔جس پر تحقیق ،تخریج اور تحشیہ کاکام شیخ صلاح الدین مقبول احمد (کویت) نے کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں حدیث میں خضر کا قصہ،خضر کے بارے میں خلاصہ بحث،خضر سے کون مراد ہیں؟خضر فرشتہ ہیں یا ولی یا نبی ،نبوت ورسالت پر ولایت کی برتری کی تردید،شارح العقیدہ الطحاویہ کی ایک نفیس بات،قرآن وحدیث سے نبوت خضر پر دلائل،استمرار حیات کا سبب اس کے قائلین کی نظر میں،استمرار حیات خضر کے قائلین کی آراءوغیرہ جیسی مباحث بیان کی ہیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف،مترجم اور تمام معاونین کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم و تبریک: شیخ مظہر احسن ازہری حفظہ اللہ

5

کلمۃ المترجم

7

ترجمۃ المؤلف

11

قرآن مجید میں خضر کا قصہ

17

حدیث میں خضر کا قصہ

21

خضر کے بارے میں خلاصۂ بحث

31

خضر سے کون مراد ہیں؟

31

خضر فرشتہ ہیں یا ولی یا نبی

33

نبوت و رسالت پر ولایت کی برتری کی تردید

34

شارح العقیدۃ الطحاویۃ کی ایک نفیس بات

37

نبوت خضر پر دلائل

38

قرآن کے دلائل

38

حدیث سے دلائل

41

استمرار حیات کا سبب اس کے قائلین کی نظر میں

34

استمرار حیات کے قائلین کی آراء

44

قابل غور بات

46

منقولات سے ناواقفیت

46

کچھ نیک لوگوں کی بے توجہی

46

شہرت و ناموری کی چاہت و طلب

47

خضر کے زندہ رہنے اور ان سے ملاقات کے بارے میں

47

استمرار حیات کے منکرین کی آراء

50

حیات خضر اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ

50

شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا ایک اہم فتویٰ

52

اس فتویٰ کے آخری حسہ پر نقد وتبصرہ

56

ابن الجوزی کا انکار

58

قرآن کی دلیل سنت کی دلیل

59

علماء محققین کا اجماع

59

عقلی دلائل

61

الزہر النضر فی حال الخضر (اصل کتاب)

65

نسب کا بیان

66

خضر کے نبی ہونے کے دلائل

69

خضر کی دراز عمر کا بیان اور اس کا سبب

75

بعثت نبوی سے پہلے خضر کے کچھ حالات

84

موسیٰ کے علاوہ کے ساتھ خضر کے حالات

85

ان کا بیان جن کا خیال ہے کہ خضر کی موت ہو چکی ہے

87

ان احادیث کا بیان جس میں ۃے کہ خضر نبیﷺ کے زمانے میں تھے پھر آپ کے بعد بھی اب تک زندہ ہیں۔

96

ان روایات کا بیان جو اس بات پر دلالات کرتی ہیں کہ خضر نبیﷺ کے بعد ھی زندہ ہیں اور ان کا بیان جنہوں نے خضر کو دیکھا ہے۔

115

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52575
  • اس ہفتے کے قارئین 86403
  • اس ماہ کے قارئین 1703130
  • کل قارئین111024568
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست