#840

مصنف : ابن حجر العسقلانی

مشاہدات : 45907

شرح کتاب الجامع من بلوغ المرام

  • صفحات: 354
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10620 (PKR)
(پیر 06 فروری 2012ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

بلوغ المرام من ادلۃ الأحکام، حافظ ابن حجر عسقلانیؒ کی حدیث پر لکھی گئی مشہور و متداول کتاب ہے۔ یہ مختصر اور جامع مجموعہ احادیث ہے۔ جس میں طہارت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ، خرید و فروخت، جہاد و قتال غرض تمام ضروری احکام و مسائل پر احادیث کو فقہی انداز پر جمع کر دیا گیا ہے۔ ’’کتاب الجامع‘‘ اسی کتاب کا ہی ایک حصہ ہے جس میں آداب و اخلاق سے متعلق احادیث نبویہ کو جمع کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب شیخ الحدیث حافظ عبد السلام بن محمد بھٹوی حفظہ اللہ نے لکھی ہے جو ’’کتاب الجامع‘‘ کے ترجمے تخریج احادیث اور تشریح احادیث پر مشتمل ہے۔ کتاب ھذا کا ترجمہ و تشریح، سادگی و سلاست کا بہترین مرقع ہے۔ کتاب میں انسان کی اصلاح سے تعلق رکھنے والے چھ ابواب جمع کئے گئے ہیں جن سے نفس انسانی کی صحیح تربیت ہوتی ہے۔ جن میں ادب کے بیان، نیکی کرنے اور رشتہ داری ملانے کے بیان، دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کے بیان، برے اخلاق سے ڈرانے کے بیان، اچھے اخلاق کی ترغیب کے بیان اور ذکر و دعاء کے بیان پر مشتمل ابواب شامل ہیں۔ یہ کتاب اِس لائق ہے کہ اس کو مدارس ‎،کلیات اور جامعات کے ابتدا کی کلاسوں میں شامل نصاب کیا جائے تاکہ تعمیر سیرت کردار کی تکمیل ہو سکے اور مسلمانوں کی کامیابی و کامرانی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔ (آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

13

مقدمہ

 

14

ادب کا بیان

 

18

نیکی اور (رشتہ داری)ملانے کا بیان

 

65

دنیا سے بے رغبتی اور پرہیز گاری کا بیان

 

101

برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان

 

129

اچھے اخلاق کی ترغیب کا بیان

 

235

ذکر اور دعا کا باب

 

279

اللہ تعالیٰ کو محبوب دو کلمات

 

347

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54309
  • اس ہفتے کے قارئین 88137
  • اس ماہ کے قارئین 1704864
  • کل قارئین111026302
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست