#7215

مصنف : حافظ ثناء اللہ ضیاء

مشاہدات : 2124

فقہ الاحکام شرح بلوغ المرام جلد اول

  • صفحات: 521
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20840 (PKR)
(جمعہ 12 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ دینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ و تابعین کے دور میں پروان چڑھا اور ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے اور پھر بعد میں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق و تخریج اور حواشی کا کام کیا۔اور بعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کے تحت احادیث کو جمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کو جمع کرنا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فقہ الاحکام شرح بلوغ المرام‘‘ فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ ضیاء حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔انہوں نے بلوغ المرام کی شرح کرتے ہوئے ہر حدیث کی تشریح کرتے وقت زیر مطالعہ حدیث کی وضاحت سب سے پہلے اس روایت کے دستیاب طرق کے حوالوں سے کی ہے حدیث کی مؤید یا معارض روایات کا تذکرہ کر کے ان کی اسنادی حیثیت بھی بیان کر دی ہے۔اور جہاں کہیں جمع و تطبیق یا ناسخ و منسوخ کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اسے ماہرین فن کے قواعد و ضوابط اور اقوال کی روشنی میں حل کر دیا ہے۔ (م۔ا)

طہارت کے مسائل

6

نماز کے احکام

127

جنازوں کے احکام و مسائل

361

زکوٰۃ کے مسائل کا بیان

403

روزوں کا بیان

437

حج کے مسائل کا بیان

475

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51007
  • اس ہفتے کے قارئین 238083
  • اس ماہ کے قارئین 812130
  • کل قارئین110133568
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست