#1433

مصنف : پروفیسر قاضی مقبول احمد

مشاہدات : 12105

اسلام اور اجتہاد

  • صفحات: 203
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9135 (PKR)
(پیر 07 اکتوبر 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس میں زندگی گزار نے کے تمام تر اصول و ضوابط موجود ہیں۔بالفاظ دیگر انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی  ملتی ہے۔دوسری طرف یہ ایک حقیقت ہے کہ شرعی احکام و نصوص محدود ہیں جبکہ انسانی زندگی کے معاملات لامحدود ہیں ۔لہذا ان لامحدود مسائل کو حل کرنے کے لئے اجتہاد  کرنا ضروری ہے۔اجتہاد اسلامی شریعت کو متحرک کرتا ہے۔ عصری مسائل کو اسلامی فکر کے مطابق ڈھالنا اجتہاد سے ہی ممکن ہے۔بصورت دیگر  جمود آجائے گا۔لیکن اجتہاد کرنے کے لئے عقل انسانی آزاد نہیں اور نہ ہی خود ساختہ اصولوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس کے لئے بھی شریعت نے الگ سے اصول  و ضوابط دیے ہیں۔ان کی پابندی اور پاسداری کرنا ہر مجتہد کے  لئے ضروری ہے۔ اجتہاد کے بنیادی قواعد کیا  ہیں؟ اس کے اصول و ضوابط کیا  ہیں؟اس کے علاوہ اجتہاد کرتے وقت ایک مجتہد کے لئے  کون سے عمومی  مسلمات فکر کی پاسداری کرنی چاہیے؟اس سلسلے میں اہل سنت اور دیگر افکار و نظریات میں کیا فرق ہے؟یہ اور اس نوعیت کے دیگر بنیادی سوالات جن کی بہت زیادہ اہمیت ہے یہ سب  اس کتاب کا  موضوع  ہیں۔اللہ موصوف کو اجر جزیل سے نوازے۔ انہوں نے حتی الوسع کوشش فرمائی ہے کہ اس باب میں اہل سنت کی احسن طریقے سے ترجمانی ہو جائے۔(ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اسلام

 

7

قرآن مجید

 

29

تفسیر و تاویل قرآن

 

57

حجیت حدیث

 

85

اجتہاد

 

129

اجتہاد اور معجزات

 

153

امام بخاری کی طرف منسوب فتویٰ

 

178

اجتہاد اور قیاس

 

185

اجتہاد کا اختیار

 

193

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73302
  • اس ہفتے کے قارئین 107130
  • اس ماہ کے قارئین 1723857
  • کل قارئین111045295
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست