#4471.01

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

مشاہدات : 6060

فتاویٰ ڈاکٹر یوسف القرضاوی جلد دوم

  • صفحات: 331
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8275 (PKR)
(ہفتہ 20 مئی 2017ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور

پیش آمدہ واقعات کے بارے میں دریافت کرنے والے کو دلیل شرعی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں خبر دینے کو فتویٰ کہتے ہیں۔ فتویٰ ایک اہم ذمہ داری ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مفتی دینی معاملات میں لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم معاشرہ میں فتویٰ نویسی کو بڑی اہمیت حاصل رہی ہے؛ چونکہ ایک مسلمان کو دینی اوردنیاوی معاملات میں جدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ اس لیے مسلم معاشرہ میں اس کی موجودگی ضروری ہوجاتی ہے ۔نبی کریم کے دور سے لے کر اب تک علماء نے اس اہم ذمہ داری کو نبھایا اور ا س کے اصول ،شرائط اور آداب پر بھی سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ فتاویٰ دراصل مسلم معاشرہ کے اقتصادی ،معاشی ،سیاسی اور سماجی مسائل کے عکاس ہوتے ہیں۔ ان سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایک مخصوص معاشرہ کے لوگ ایک مخصوص وقت اور حالات میں کن مسائل کا شکار تھے؟ معاشرتی تغیرات اور علمی وفکری اختلافات کی نوعیت کیا تھی؟ ان مسائل کے حل کے لیے اس دور کے اہلِ علم نے کس نہج پر سوچ وبچار کی اور کن اصولوں کو پیش نظر رکھا ؟ نیز ان فتاویٰ نے مسلم معاشرہ پر کتنے گہرے اثرات مرتب کیے؛چنانچہ امام مالک  ،امام ابو حنیفہ، امام احمد بن حنبل،امام مالک،ابن تیمیہ اور برصغیر میں شاہ عبدالعزیز دہلوی کے فتاویٰ نے مسلم معاشرہ پر بڑے گہرے اثرات مرتب کیے۔بہت سے علماء کے فتاویٰ انقلابی اور فکری تحریکات کا باعث بنے۔تاہم بعض فتاویٰ مسلم معاشرہ میں فکری انتشار کا باعث بھی بنے اور یہ عمل برصغیر میں مسلمانوں کے زوال کے بعد شروع ہوا۔یہی وجہ ہے کہ بارہ سو سال میں اتنے فتاویٰ نہیں دیے گئے جتنے برصغیر کے دوسوسالہ غلامی کے زمانے میں جاری کیے گئے۔ اس دور میں ہمیں فتاویٰ میں شدت پسندی نیز مسلکی وسیاسی تکفیر کا عنصر بڑا واضح طور پر نظر آتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب" فتاوی یوسف القرضاوی"علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے عربی  فتاوی پر مشتمل ہے، جس میں انہوں نے عصر حاضر میں پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ اردو ترجمہ محترم سید زاہد اصغر فلاحی نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

عرض مترجم

10

پہلا باب

13

قرآن اورحدیث

 

قرآن شریف کااملا اوررسم الخط

15

حدیث اورعقل وداریت

17

حدیث ’’بدالاسلام ‘‘کامطلب

25

حدیث ’’لاتقوم الساعۃ ‘‘کی تشریح

32

ایک حدیث پر اشکال

36

صفائی ستھرائی ارواحادیث رسول ﷺ

40

حضور ﷺ اورجادو

44

دوسراباب

49

اصول فقہ

 

مسئلہ تقلید

51

مسلکی وفکری اختلاف کےباوجود وتعاون اتحاد

62

بدلتے ہوئے حالات میں فقہی مسائل میں تجدید کی ضرورت

67

کیاجنت وجہنم ابدی ٹھکانے ہیں؟

72

تیسراباب

77

ارکان اسلام اورعبادات

 

عہد نبوی میں مسجد کادعوتی اورسرکاری مرکز ہونا

79

جمعہ سےمتعلق چند بدعتوں کی توضیح

82

چاند کی توثیق کےلیے جدید آلات کااستعمال

85

چوتھا باب

93

عورت اورخاندان

 

حضرت آدم ﷤ کوجنت سےنکلوانےکی ذمہ داری

95

کیاعورت فتنہ ہے؟

100

عورتوں پر نظر ڈالنے کےشرعی حدود

107

عورتوں کوسلام کرنا

114

عورتوں اورمردوں کےباہمی اختلاط کےشرعی حدود

118

نامحرم مریض یامریضہ کی عیادت

129

عورتوں سےمصافحہ

139

عورتوں کانوکری کرنا

142

نقاب یابرقع

146

پردے کی حیثیت

149

مہرکی حکمت وغایت

165

محبت اورشادی

169

بیوی کوڈاٹنااورزووکوب کرن

172

شوہر اوربیوی کوطلاق کےاختیارات

176

عورت اورسیاست

182

عاق کامسئلہ

195

پانچواں باب

199

اجتماعی ومعاشی مسائل

 

بنک کاقرض

201

تجارتی انعامات

204

بنکوں میں کرنسی کی خرید وفروخت

205

نفع کی شرح

207

ہنسی مذاق

216

شطرنج

225

گان اورموسیقی

233

جائز قراردینے والوں کی دلیلیں

239

قرآن وحدیث سےدلائل

239

عقلی دلیل

241

طیاروں اوراشخاص کااغوا

246

چھٹا باب

251

طبی مسائل

 

ناگزیرصورت میں جان لیوادوا کااستعمال

253

انسانی اعضا ءکی پیوندکاری

255

موت کے بعد عضو کا عطیہ کرنا

258

کسی غیر مسلم کوغصو کاعطیہ دینا

260

عضوکاعطیہ کاجائز ہےلیکن اس کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے

260

میت کےوارثین میت کےاعضاء کاعطیہ دے سکتےہیں یانہیں؟

261

غیرمسلم شخص کاعضو شخص کےبدن میں لگانا

262

کسی ناپاک جانور کاعضو مسلم شخص کےبدن میں لگانا

262

اسقاط حمل

263

زورزبردستی کاحمل

268

پان کااستعمال

271

متفرقات

274

ساتواں باب

279

سیاسی مسائل

 

اسلام اورسیاست

281

اسلام اورجمہوریت

289

اسلامی ملک میں سیاسی پارٹی

300

غیرمسلموں کےساتھ رواداری

305

برائیوں کےانسداد کےلیےطاقت کااستعمال

317

نفاذ اسلام کی کوشش

326

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78058
  • اس ہفتے کے قارئین 111886
  • اس ماہ کے قارئین 1728613
  • کل قارئین111050051
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست