پیش آمدہ واقعات کے بارے میں دریافت کرنے والے کو دلیل شرعی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں خبر دینے کو فتویٰ کہتے ہیں۔ فتویٰ ایک اہم ذمہ داری ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مفتی دینی معاملات میں لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم معاشرہ میں فتویٰ نویسی کو بڑی اہمیت حاصل رہی ہے؛ چونکہ ایک مسلمان کو دینی اوردنیاوی معاملات میں جدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ اس لیے مسلم معاشرہ میں اس کی موجودگی ضروری ہوجاتی ہے ۔نبی کریم کے دور سے لے کر اب تک علماء نے اس اہم ذمہ داری کو نبھایا اور ا س کے اصول ،شرائط اور آداب پر بھی سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ فتاویٰ دراصل مسلم معاشرہ کے اقتصادی ،معاشی ،سیاسی اور سماجی مسائل کے عکاس ہوتے ہیں۔ ان سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایک مخصوص معاشرہ کے لوگ ایک مخصوص وقت اور حالات میں کن مسائل کا شکار تھے؟ معاشرتی تغیرات اور علمی وفکری اختلافات کی نوعیت کیا تھی؟ ان مسائل کے حل کے لیے اس دور کے اہلِ علم نے کس نہج پر سوچ وبچار کی اور کن اصولوں کو پیش نظر رکھا ؟ نیز ان فتاویٰ نے مسلم معاشرہ پر کتنے گہرے اثرات مرتب کیے؛چنانچہ امام مالک ،امام ابو حنیفہ، امام احمد بن حنبل،امام مالک،ابن تیمیہ اور برصغیر میں شاہ عبدالعزیز دہلوی کے فتاویٰ نے مسلم معاشرہ پر بڑے گہرے اثرات مرتب کیے۔بہت سے علماء کے فتاویٰ انقلابی اور فکری تحریکات کا باعث بنے۔تاہم بعض فتاویٰ مسلم معاشرہ میں فکری انتشار کا باعث بھی بنے اور یہ عمل برصغیر میں مسلمانوں کے زوال کے بعد شروع ہوا۔یہی وجہ ہے کہ بارہ سو سال میں اتنے فتاویٰ نہیں دیے گئے جتنے برصغیر کے دوسوسالہ غلامی کے زمانے میں جاری کیے گئے۔ اس دور میں ہمیں فتاویٰ میں شدت پسندی نیز مسلکی وسیاسی تکفیر کا عنصر بڑا واضح طور پر نظر آتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب" فتاوی یوسف القرضاوی"علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے عربی فتاوی پر مشتمل ہے، جس میں انہوں نے عصر حاضر میں پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ اردو ترجمہ محترم سید زاہد اصغر فلاحی نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
11 |
عرض مترجم |
13 |
مقدمہ |
17 |
فتوٰے کاطریقہ کار |
21 |
تقلید وتعصب سےآزادی |
21 |
یسروا ولاتعسیروا |
22 |
لوگوں کوان کی سمجھ اوران کی اپنی زبان میں مخاطب کرنا |
24 |
ایسےمسائل سےجتناب جونفع بخش نہ ہوں |
26 |
فتوے میں اعتدال کی راہ اختیار کرنا |
27 |
فتوے کومطوبہ توضیح وتشریح کےساتھ پیش کرنا |
29 |
چند اہم باتیں |
31 |
پہلا باب |
33 |
قرآنی آیات |
|
سورج کی گردش |
33 |
آسمان کی حقیت |
34 |
بارش کی حقیقت |
35 |
جہنم کہاں ہے ؟ |
37 |
وہ کون سی بستی ہے ؟ |
39 |
ہارون سےمراد کون ہے؟ |
40 |
آیت ان الملوک |
41 |
قصہ ذوالقرنین کی تفصیل |
44 |
سورۃ توبہ میں بسم اللہ نہ لکھنے کی حکمت |
46 |
صحابہ کےذاتی قرآنی نسخے |
47 |
قرآن کی مختلف قراتیں |
48 |
آسمان وزمین کی تخلیق چھ دنوں میں |
50 |
حواشی وحوالہ جات |
52 |
دوسراباب |
53 |
احادیث |
|
عور ت کی سربراہی |
53 |
اہل خانہ کی نوحہ خوانی کی وجہ سےمیت کاعذاب میں مبتلا ہونا |
55 |
جلدبازی شیطان کاکام ہے |
58 |
ایساکیوں ہے؟ |
61 |
بھلی بات بولو اورنہ خاموش رہو |
63 |
مکھی کےایک پر میں شفا |
64 |
طلاق سےمتعلق حدیث نبوی |
68 |
حواشی وحوالہ جات |
72 |
تیسراباب |
73 |
عقائد |
|
مسلم کو کافر قرار دینے میں غلو سےکام لینا |
73 |
مالک کی اجازت کےبغیر اس کی زمین پر قبر یامسجد بنانا |
85 |
نبی ﷺ کےمعجزات |
88 |
تقدیر کامسئلہ |
93 |
روحو کاچکر |
97 |
کیانبی ﷺ اللہ کی پہلی مخلوق تھے؟ |
101 |
حضور ﷺ کی بعثت سےقبل اسلام کاوجود |
103 |
نئےگھر میں رہائش سےقبل قربانی |
105 |
گنڈوں اورتعویذوں سےعلاج |
106 |
حضرت خضر |
109 |
شیطانی وسوسہ |
111 |
ایک گمراہ کن وصیت |
115 |
حواشی وحوالہ جات |
118 |
چوتھا باب |
119 |
طہارت اورنماز |
|
نمازنہ پڑھنے والے کاشرعی حکم |
119 |
وضو کی مسنون دعائیں |
123 |
موزوں پر مسح کرناجائز ہے |
125 |
’’مسجد تقوی‘‘ |
126 |
غسل جنابت کی حکمت |
127 |
گرجاگھروں میں نماز اداکرنا |
130 |
بسم اللہ بالجہر کہنے میں اختلاف |
130 |
صلاۃ الخوف |
132 |
پٹی بندھی ہونے کی حالت میں وضو |
134 |
چاند گرہن اورسورج گرہن کی نماز |
134 |
دووقت کی نمازوں کوملا کرپڑھنا |
139 |
سنن رواتب کی اہمیت |
140 |
نماز میں خشوع وخضوع کی اہمیت |
142 |
شرابی کی نماز |
144 |
وہ پانی جسےحائضہ عورت چھولے |
145 |
جماعت کےپیچھے تنہا نما ز کاحکم |
146 |
حواشی وحوالہ جات |
148 |
پانچواں باب |
149 |
زکوۃ اورصدقات |
|
کن تجارتوں میں زکٰوۃ واجب ہے؟ |
149 |
کیامال گودام اورشوروم پر زکوۃ ہے؟ |
151 |
زکوۃ سےمتعلق متفرق سوالات |
151 |
زکو ۃ والی آیت میں فی سبیل اللہ سےمراد |
157 |
کسی کافر کو زکوۃ کی رقم دینا |
161 |
حواشی وحوالہ جات |
165 |
چھٹا باب |
166 |
روزہ اورصدقۃ الفطر |
|
سحری کاحکم |
166 |
احتلام کی حالت میں روزہ |
167 |
بوڑھے شخص اورحاملہ عورت کےلیے روز ے رخصت |
167 |
آپریشن کی وجہ سے روزے کی رخصت |
169 |
نماز نہ پڑھنے والے کاروزہ |
170 |
روزے پر گناہوں کی تاثیر |
172 |
فجر کی اذان سن کر بھی سحری کھاتےرہنا |
174 |
صدقۃ الفطر کہاں دیں؟ |
175 |
عورتوں کامسجد میں تراویح اداکرنا |
176 |
روزے کی حالت میں ٹی وی دیکھنا |
178 |
تراویح کی نماز جلدی جلدی اداکرنا |
179 |
ایام حیض کو موخر کرنے کےلیےگولیوں کااستعمال |
181 |
شعبان میں قضاروزے رکھنا |
182 |
روزے میں انجکشن لگانے کاحکم |
1836 |
روزے کی حالت میں مسواک یاپیسٹ کرنےکاحکم |
184 |
کس سفر میں روزہ معاف ہے؟ |
186 |
صدقۃ الفطر کی مقدار |
188 |
دوسرے رمضان سےقبل ہی قضاروزوں کی ادائی |
189 |
شعبان کےبعض دنوں کوروزے کےلیےمخصوص کرنا |
190 |
حواشی وحوالہ جات |
192 |
ساتواں باب |
193 |
حج اورعمر ہ |
|
نفلی حج افضل ہےیاصدقہ کرنا؟ |
193 |
عورت کاکسی محرم کےبغیر سفر حج کرنا |
195 |
حج کےلیے پیدل سفر کرنا |
198 |
بچپن کاحج |
198 |
حجراسود |
199 |
کس پتھر سےتبرک حاصل کرناشرک ہے؟ |
202 |
حج بدل کرنا |
203 |
آٹھواں باب |
205 |
تیوھار اروعید |
|
شب برات کی حقیت |
205 |
ماہ رجب کی فضیلت |
206 |
یوم عرفہ کاروزہ |
208 |
مسئلہ قربانی |
209 |
قربانی سےمتعلق چند دوسرے سوالات |
210 |
بقرعید کےچاند کےبعد بال یاناخن کٹوانا |
212 |
یوم عاشورا کاروزہ |
213 |
عاشوراہ کاروزہ یہودیوں سےمخالفت کاحکم |
214 |
محرم کی دسویں تاریخ کوجشن منانا |
216 |
حواشی وحوالہ جات |
218 |
نواں باب |
219 |