#876

مصنف : محمد یوسف اصلاحی

مشاہدات : 25542

شعور حیات

  • صفحات: 474
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14220 (PKR)
(منگل 15 نومبر 2011ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور

شعور حیات محمد یوسف اصلاحی صاحب کی تصنیف ہے جو ماہنامہ ’ذکری‘ کے ابتدائی سالوں کے اداریوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے متفرق موضوعات پر چھوٹی چھوٹی ایسی تحریریں جمع کر دی ہیں جو تربیت و تزکیہ اور اصلاح و انقلاب کے لیے مفید ہیں۔ اس کتاب کا اصل مقصود یہ ہے کہ ایک داعی کے دل میں موجود اصلاح کی آنچ اور چنگاری کو بجھنے نہ دے اور فرد سے لے کر جماعت تک کے قلب و ذہن میں اس زندگی کا شعور بیدار کر دے۔ ہمارے ہاں مذہبی زندگی ہو یا غیر مذہبی، لوگوں کی اکثریت لاشعوری طور اس دنیا میں اپنی زندگی کے دن پوری کر رہی ہوتی ہے مثلا مذہبی افراد کے لیے عبادات اور معاملات ایک رسم، روٹین اور عادت کا درجہ بن جاتی ہیں جبکہ دنیادار طبقے کے ہاں تو اس مادی زندگی کی لذات اور آسائشوں کے علاوہ کسی شیئ کی اہمیت ہی نہیں ہے۔ اخروی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے انسان کے پاس صرف ایک ہی موقع ہے اور یہ اس دنیا کی حیات مستعار ہے جو صرف ایک ہی بار ملتی ہے۔ یہ حیات مستعار وہ واحد پونجی ہے جو اگر ضائع ہو گئی توپھر دوبارہ نہیں ملے گی۔ اس اعتبار سے اس زندگی کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ اس فانی زندگی کو کس طرح صحیح رخ پر لگا کر ہم اخروی فوز و فلاح حاصل کر سکتے ہیں، اس بارے اس کتاب میں مفید رہنمائی کی گئی ہے۔ اس کتاب کے متفرق مضامین میں اگرچہ کوئی منطقی ربط تو موجود نہیں ہے لیکن ایک چیز جامع ہے کہ اس کتاب کے ہر موضوع کا مقصود انسان میں شعوری بیداری پیدا کرنا ہے کہ وہ جب بھی کسی کام کو کرے تو سوچ سمجھ کر اور پورے شعور کے ساتھ سر انجام دے اور یہی شعوری بیداری اس کی اس فانی زندگی کو کامیاب بنا سکتی ہے۔(ت۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

9

زندگی

 

11

کتاب زندگی

 

12

فرض آپ کو پکار رہا ہے

 

14

نبی ﷺ کی دعا اور آپ

 

18

آپ اسلام کے نمائندے ہیں

 

21

اسلام ،سنت رسول ﷺ کی پیروی

 

26

اللہ تعالیٰ سے محبت کی کسوٹی

 

30

آپ کا سب سے بڑا سرمایہ

 

35

آپ کا بدترین دشمن

 

40

بدترین محروم

 

46

فہم دین

 

49

زندگی ایک خاموش سبق

 

54

اللہ تعالیٰ کی پکار پر لبیک کہنے والے

 

59

آپ اور آپ کے اہل وعیال

 

66

آپ کا فیصلہ اور آپ

 

70

آپ دین داری کا جائزہ لیجیے

 

79

میدان حشر کا ایک سوال

 

86

اسلام کے پیغام کی اصل نوعیت

 

90

روزہ کس لیے؟

 

109

عید قربان کس لیے؟

 

117

آپ اور آپ کے پڑوسی

 

129

دین میں آپ کا مقام

 

139

ایک تمنا جو زندگی کا حاصل ہے

 

173

عید کی مبارکباد کس کے لیے؟

 

194

موت کے دروازے پر

 

205

رحمت الہیٰ کے امیدوار

 

210

آپ کی تین مطلوب نعمتیں

 

222

سونے سے پہلے

 

230

نیکیوں کا موسم بہار

 

242

شخصیت کو جانچنے کی کسوٹی

 

250

حج بیت اللہ سے غفلت کا انجام

 

282

ظلم کا بھیانک انجام،تباہی

 

289

قرآن کو سمجھ کر پڑھیے

 

303

آرزوئیں شخصیت کا آئینہ

 

321

دعوت الی اللہ کی تین اہم باتیں

 

347

صحیح تصور دین

 

361

زوال ملت کے دو اہم اسباب

 

388

اللہ کے نزدیک محبوب کردار

 

410

خیر کا اصل سرچشمہ

 

419

اعمال خیر کا بندھن

 

432

کل کی فکر

 

440

بچوں کے لیے نیک صحبت کے مواقع فراہم کیجیے

 

444

اخلاص نیت

 

449

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70342
  • اس ہفتے کے قارئین 104170
  • اس ماہ کے قارئین 1720897
  • کل قارئین111042335
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست