#1165

مصنف : عبد المحسن العباد

مشاہدات : 25650

بنیادی عقائد

  • صفحات: 339
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10170 (PKR)
(جمعرات 06 ستمبر 2012ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی

امام عبداللہ ابو محمد بن ابی زید القیروانی کا شمار چوتھی صدی ہجری کے محدثین و فقہا میں ہوتا ہے، آپ نے ’الرسالہ‘ کے نام سےایک مبسوط کتاب تالیف فرمائی۔ اور اس کتاب پر ایک جامع مقدمہ تحریر فرمایا۔ جو اگرچہ بہت مختصر ہے لیکن اس میں علوم و معارف اورمعانی و مطالب کا ایک بحر زخار موجزن ہے۔ بہ بات مبنی برحقیقت ہے کہ امام صاحب نے اصول و فروع کے حوالے سے ان چند سطور کے کوزے میں دریا بند کردیا ہے۔ اس مختصر مقدمہ کو وقت کے عظیم محدث، سابق وائس چانسلر مدینہ یونیورسٹی فضیلۃالشیخ عبدالمحسن بن حمد العباد نےایک نہایت نفیس اور لطیف شرح کے ساتھ مزین فرمایا ہے۔ آپ عصر حاضر میں منہج سلف صالحین کےامین و محافظ تصور کیے جاتے ہیں۔ تحریر و تقریر میں بہت نمایاں اور منفرد مقام کے حامل ہیں۔ اس کتاب میں  شیخ موصوف نے ہر مسئلہ پر قرآن و حدیث کا انبار لگا دیاہے، نیز جا بجا ائمہ سلف کے ذکر سے کتاب کی اہمیت و افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ کتاب اصول وفروع کا ایک حسین امتزاج ہونے کے ساتھ ساتھ، تمام مسائل عقیدہ کو کتاب وسنت، اقوال سلف صالحین کی روشنی میں پیش کرنے کا گرانقدر مجموعہ ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

10

تعارف ابن ابی زید القیروانی

 

21

شرح سے قبل چند اہم فوائد کا ذکر

 

23

اہل السنۃ والجماعت کا عقیدہ فطرت کے مطابق ہے

 

45

سلف صالحین اسماء وصفات میں نہ تو تاویل کے قائل تھے اور نہ ان کے معنی میں تفویض کے قائل تھے

 

49

ائمہ اربعہ اور ان کے مذاہب کے فقہاء کا عقیدہ

 

64

مقدمہ کا اردو ترجمہ

 

79

آغاز شرخ

 

85

توحید کی تین اقسام اور ان کی تعریفات

 

88

توحید کی اقسام میں باہم نسبت

 

92

اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ’’الاول‘‘ اور الآخر‘‘ بھی ہیں۔

 

104

اللہ تعالیٰ کے بذاتہ اپنے عرش پر ہونے کا اثبات

 

124

اللہ تعالیٰ کے نام حسنیٰ ہیں

 

140

اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کا بیان

 

145

ایمان بالقدر اور اس کے کتاب وسنت سے دلائل کا بیان

 

162

حدیث احتجاج  آدم علی موسی کا معنی

 

176

ہدایت ارشاد اور ہدایت توفیق میں فرق

 

184

نبی اور رسول میں فرق

 

191

وسائل بخشش

 

213

نافرمان مسلمانوں کا انجام

 

221

جنت اور جہنم کا بیان

 

225

میدان محشر کے حالات

 

237

حوض کوثر کا بیان

 

247

اسلام اور ایمان میں فرق

 

262

برزخی حیات

 

265

صحابہ کرام کا بیان

 

278

حکام کے ساتھ خیر خواہی

 

308

بدعات کو کلی طورپر ترک کرنے کا بیان

 

331

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73781
  • اس ہفتے کے قارئین 107609
  • اس ماہ کے قارئین 1724336
  • کل قارئین111045774
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست