#5744

مصنف : عبد المحسن العباد

مشاہدات : 7142

من اطیب المنح فی علم المصطلح سوالاً جواباً

  • صفحات: 138
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3450 (PKR)
(جمعہ 05 اپریل 2019ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

جس طرح عربی زبان کو جاننے کے لیے گرائمر کا سمجھنا ازحد ضروری ہے  اسی طرح حدیث شریف میں مہارت حاصل کرنے کےلیے اُصولِ حدیث  میں دسترس رکھانا لازمی ہے ۔اُصول حدیث سے مراد ایسے  قاعدوں اور ضابطوں  کا  علم ہے  جن کے  ذریعے سے کسی  بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے    کہ آیا  راوی یا اس کی حدیث  قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم  اصولِ حدیث ایک ایسا  ضروری علم  ہے جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔انہی کتبِ اُصول حدیث میں سب سے زیادہ مختصر ، جامع اور آسان ترین کتاب  من أطیب المنح فی علم المصطلح ہے ۔یہ  کتاب  مدینہ یونیورسٹی  کے پروفیسرشیخ عبد المحسن  العباد اور عبد الکریم  المرام کی مرتب شدہ  ہے اُصول حدیث  میں  یہ  مختصراور  جامع ترین کتاب ہےیہی وجہ کہ یہ  اکثر مدارس  و جامعات کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔اس کتاب کو پڑھ کر  اصول حدیث کی  وافر معلومات   سے آگاہی ہوجاتی ہے ۔مختلف اہل علم نے اس کا اردو ترجمہ بھی  کیا ہے ۔ زیر نظر سوالاً جواباً  اردو ترجمہ   مولانا عبد الغفار بن عبد الخالق﷾ (متعلّم مدینہ یونیورسٹی ) کی اہم کاوش ہے   یہ کتاب  اکثر مدارس   کے  نصاب میں شامل ہے    لہذااس    کوسمجھنے کے لیے یہ سوالاً جواباً اردو ترجمہ  طلباء کے لیے انتہائی مفید ہے۔  موصوف نے  دلچسپ  ودلنشین انداز میں دل ودماغ میں اتر جانے والے سوال وجواب کی صورت میں  یہ ترجمہ کیا ہے  ۔ جس سے  طلبہ وطالبات کے لیے   اصل کتاب  کو  سمجھنا آسان  ہوگیا ہے ۔ موصوف نے  کتاب ہذا کے علاوہ     شرح  مائۃ عامل اور اطیب المنح ، ہدایۃ النحو، الفوز الکبیر،نحو میر کی بھی سوالاً وجواباً تسہیل  کی  ہے جس سے طلباء کے لیے ان  دقیق کتب کو سمجھنا نہایت آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ    موصوف کی  اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اوران کی   زندگی اور علم وعمل  میں برکت فرمائے  اور  انہیں اس میدان میں  مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

9

حرف تمنا

10

تقریظ: مولانا رحمت شاکر﷾

12

تقریظ از:مولنا خواجہ محمدعدنان﷾

13

تقریظ از: مولانا یحییٰ شاہین﷾

14

تقریظ از: مولانا یٰسین ہزاروی﷾

15

تقریظ از: مولانا عبداللہ بن حافظ عبد المنان نور پوری﷾

16

مقدمہ مصنف

17

مقدمہ کتاب: تاریخ وتدوین مصطلح الحدیث

19

ابتدائی باتیں

22

مصطلح الحدیث کی تعریفل موضوع اور فائدہ

22

حدیث وخبر اثر اور دوسری اصطلاحات

23

حدیث قدسی

24

سند

25

متن

25

اسناد

25

مسند ومسند

25

روایت ودرایت

26

حافظ

26

خبر کی تقسیم متواتر اور آحاد کی طرف

28

خبر متواتر

28

متواتر کی اقسام

28

متواتر کی شرائط

29

متواتر کا حکم

29

اخبار آحاد

30

اخبار آحاد کی اقسام

30

خبر مشہور

31

خبر عزیز

32

خبر غریب

32

غریب کی اقسام

35

آحاد کی تقسیم مقبول اور مردود کی طرف

35

خبر مقبول اور اس کاحکم

35

خبر واحد مختف بالقرائن اور اس کی اقسام

35

مقبول کی تقسیم صحیح اور حسن کی طرف

37

صحیح لذاتہ

37

تعریف کی شرح

37

صحیح کے مراتب

39

شیخین کی شرط

40

حسن لذاتہ

40

صحیح لغیرہ

41

حسن لغیرہ

42

ترمذی وغیرہ کا قول’’حدیث حسن صحیح‘‘ہے

43

ترمذی کا قول’حدیث حسن غریب‘‘ہے

44

زیادت ثقہ اور خبر کی محفوظ وشاذ کی طرف تقسیم

46

خبر معروف ومنکر

48

متابعت اور اس کی اقسام

48

متابع شاہد اعتبار

49

خبر مقبول کی تقسیم

52

دو مقبول احادیث میں تعارض پیدا ہو جائے؟

52

نسخ اور اس کو پہچاننے کے طریقے

54

خبر مردود ارو رد کے اسباب

56

سقط کی اقسام

56

مردود کی سقط کے اعتبار سے تقسیم

57

خبر معلق

57

تعدیل مبہم

57

خبر مرسل

57

مرسل کا حکم

58

مراسیل صحابہ

59

خبر معضل

59

خبر منقطع

60

خبر مدلس

60

تدلیس کی اقسام

60

مرسل خفی

61

وہ امور جن سے تدلیس اور ارسال خفی پہچانا جاتا ہے

62

راوی میں جرح وطعن کے اسباب

63

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74474
  • اس ہفتے کے قارئین 108302
  • اس ماہ کے قارئین 1725029
  • کل قارئین111046467
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست