رہبر تخریج حدیث

  • صفحات: 160
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4000 (PKR)
(جمعرات 06 اگست 2015ء) ناشر : مرکز القرآن والسنہ الہ آباد انڈیا

تخریج سے مراد مصادر اصلیہ کی طرف حدیث کی نسبت اوررہنمائی او ران پر حکم لگانا ہے۔ یعنی کسی محدث کا حدیث کی بنیادی کتابوں کی جانب کسی حدیث کا منسوب کرنا اورعوام کی اس کی طرف رہنمائی کرنا کہ مذکورہ حدیث فلاں کتاب میں ہےفن تخریج کا جاننا ہر طالبِ حدیث کےلیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ سنت رسول کی معرفت کےلیے یہ فن بنیادی کردار ادا کرتا ہے خاص طور سے موجودہ زمانہ میں علوم شریعت سے تعلق رکھنے والے باحثین اور محققین کےلیے اس کی معرفت بے حد ضروری ہے کیونکہ اس فن کی معرفت سے حدیثِ رسول کی معرفت حاصل ہوتی ہے فن حدیث کی بنیادی کتابوں کی معرفت ان کی ترتیب ، طریقۂ تصنیف اور ان سے استفادہ کی کیفیت کا پتہ چلتا ہے اسی طرح فنون حدیث کے دیگر علوم کی معرفت حاصل ہوتی ہے جن کی ضرورت تخریج حدیث میں پڑتی ہے۔ مثلاً اسماء الرجال، جرح وتعدیل ،علل حدیث وغیرہ۔نیز اس علم کی معرفت سے بڑی آسانی سے حدیث رسول کی معرفت ہوجاتی ہے اور یہ پتہ چل جاتا ہے کہ مطلوبہ روایت کتب حدیث میں سے کن کتابوں میں کہاں پائی جاتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رہبر تخریج حدیث‘‘ انڈیا کے اسلامی اسکالر ڈاکٹر اقبال احمد محمد اسحاق بسکوہری ﷾(صدر شعبہ حدیث ،جامعہ محمد منصورہ مالیگاؤں) کی کاوش ہے جو کہ علم حدیث کےایک اہم گوشہ فنِ تخریج سے متعلق ہے ۔اردو زبان میں اس فن کی یہ پہلی کی کتاب ہے ۔مؤلف نے اس کتاب میں بڑے اچھے انداز میں اورآسان اسلوب میں حدیث تخریج کرنے کاطریقہ بتایا ہے۔فن حدیث کی کتابوں کی کتنی قسمیں ہیں ہر قسم کی تعریف او ران میں سے مشہور کتابوں کا تذکرہ وتعارف اور طریقہ تخریج واضح کردیا ہے۔ کس قسم کےلیے کون سا قائدہ استعمال کیاجاسکتاہے بڑی دقت اورمہارت سے سمجھا دیا ہے۔فن حدیث اور دیگرفنون کی کتابوں سے حدیث کیسے تلاش کی جاسکتی ہے اوراس پر حکم کیسے لگایا جاسکتاہے۔ اس کتاب سے بہت آسانی سے معلوم کی جاسکتا ہے ۔اس کتاب کو ترتیب دینے میں کتاب ’’ تحفۃ التخریج الی ادلۃ التخریج‘‘ کوبنیاد بنایا گیا ہے۔اورانہی اصولوں ، ابواب اورمعلومات کو ذکر کیا گیا ہے جو اس میں موجود ہیں ۔ مصنف موصوف نے کتا ب کوعام فہم مختصر او رمفید بنانے کی حتیٰ الامکان کو شش کی ہے۔یہ کتاب مقدمہ کےعلاوہ تین ابواب پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ خدمتِ حدیث کےسلسلے میں ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

9

پہلا باب تخریج کے متعلق

 

19

بعض کتب تخریج کا تعارف

 

36

باب دوم طریقہ تخریج از روئے متن

 

45

پہلا طریقہ

 

45

کتابوں کی پہلی قسم

 

47

کتب زوائد

 

53

کتابوں کی دوسری قسم

 

62

کتب صحاح

 

63

سنن و کتب سنن

 

66

مصنف

 

69

کتابوں کی تیسری قسم

 

72

موضوعات خاصہ

 

73

شروح حدیث

 

78

دوسرا طریقہ

 

84

تیسرا طریقہ

 

105

چوتھا طریقہ

 

114

تیسرا باب طریقہ تخریج از روئے سند

 

122

فہرست نا مکمل

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88729
  • اس ہفتے کے قارئین 301484
  • اس ماہ کے قارئین 88729
  • کل قارئین113980729
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست