#1838

مصنف : علی بن عبد اللہ النحی

مشاہدات : 8568

چہرے اور ہاتھوں کا پردہ،شرعی حیثیت اور شبہات کا ازالہ

  • صفحات: 231
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8085 (PKR)
(جمعہ 08 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی

اسلام ایک پاکیزہ دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ایک مسلمان خاتون کے لئے عفیف وپاکدامن ہونے کا مطلب یہ کہ وہ ان تمام شرعی واخلاقی حدود کو تھامے رکھے جو اسے مواقع تہمت و فتنہ سے دور رکھیں۔اور اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ ان امور میں سے سب سے اہم اور سرفہرست چہرے کو ڈھانپنا اور اس کا پردہ کرنا ہے۔کیونکہ چہرے کا حسن وجمال سب سے بڑھ کر فتنہ کی برانگیختی کا سبب بنتا ہے۔امہات المومنین اور صحابیات جو عفت وعصمت اور حیاء وپاکدامنی کی سب سے اونچی چوٹی پر فائز تھیں،اور پردے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ تھیں۔ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ پاوں پر بھی کپڑا لٹکا لیا کرتی تھیں،حالانکہ پاوں باعث فتنہ نہیں ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" چہرے اور ہاتھوں کا پردہ،شرعی حیثیت اور شبہات کا ازالہ"سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ علی بن عبد النمی کی تصنیف ہے۔جس پر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین اور فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی کی تقدیم ہے۔مولف نے اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں مضبوط دلائل سے چہرے اور ہاتھوں کے پردے کو ثابت کیا ہے۔اور چہرے کے پردے کا انکار کرنے والوں کا مدلل رد کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمان ماؤں اور بہنوں کو عفت وعصمت کا مجسمہ بننے اور پردہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ (عبد اللہ ناصر رحمانی)

11

مقدمہ (عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الجبرین)

20

مقدمہ (مؤلف)

21

اس موضوع پر لکھنے کا سبب

25

رسالہ کی اہمیت

27

مہم رسالہ

27

رسالہ کا اسلوب

28

رسالہ کا منہج

29

رسالہ کی تشکیل اور تخطیط

29

تمہید

32

پہلا ادب

33

دوسرا ادب

33

تیسرا ادب

33

چوتھا ادب

37

پانچواں ادب

38

چھٹا ادب

38

ساتواں ادب

38

آٹھواں ادب

40

نواں ادب

40

دسواں ادب

42

ان شبہات کا بیان، جو چہرے کے پردے کے وجوب پر اٹھائے گئے ہیں۔

59

ان شبہات کا بیان جو معترضین نے وجوب کے دلائل پر وارد کیے ہین

60

حجاب کی تفسیر

62

کپڑے اتار رکھنے کی تفسیر

67

الخمار کی تفسیر اور صوت

86

الجلباب کی تفسیر اور صفت

91

بے پردگی کے قائل حضرات

99

ان شبہات کا بیان جو آیات حجاب میں قلت فہم کی بناء پر پیدا ہوئے

102

عبد للہ بن مسعود کی تفسیر

103

ان شبہات کا بیان جو ایسی احادیث پر مشتمل ہیں جن کی تصحیح میں تساہل کارفرما ہے

113

ایسے شبہات سے استدلال ، جو کسی عذر شرعی کی بناء پر محل نزاع سے خارج ہوجاتے ہیں

128

ایسے شبہات جو کسی احتمال کے پیدا ہونے کی وجہ سے قابل استدلال نہیں رہتے

133

ایسے شبہات کا بیان جو غلط استنباطات پر مبنی ہیں

148

ایسے شبہات کا بیان، جن میں مذکور بعض اشیاء یا مسمیات کی حقیقت کے تعین یا فہم میں لوگ وہم کا شکار ہو گئے)

154

رائے اور تقلید کی بناء پر استدلال

159

ایسے شبہات سے استدلال جو کسی طرح بھی ان کے مؤقف پر دلالت نہیںکرتے

173

کچھ عقلی شبہات جو ناقابل تسلیم ہیں

194

ایسے شبہات جو باطل قسم کے اعتراضات پر قائم ہیں

197

ان شبہات کا بیان جو ہاتھوں کے پردے کے وجوب پر اٹھائے گئے ہیں

202

ایسے شبہات کا بیان جن کی سند ہی ضعیف ہے

205

ایسے شبہات کا بیان جو محل نزاع ہی سے خارج ہیں

207

ایسے شبہات کا بیان، جو ردی اور فاس قسم کے استنباطات پر قائم ہیں

214

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47748
  • اس ہفتے کے قارئین 576890
  • اس ماہ کے قارئین 364135
  • کل قارئین114256135
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست