#2249

مصنف : امام ابن تیمیہ

مشاہدات : 8092

مسائل ستر و حجاب

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1280 (PKR)
(منگل 27 جنوری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

عورت کے لیے  پردہ اسلامی شریعت کا ایک  واضح حکم ہے اور اس کامقصد بھی بالکل واضح ہے ۔ اسلام نےانسانی فطرت کے عین مطابق یہ  فیصلہ کیا ہے کہ  عورت او رمرد کے تعلقات پاکیزگی،صفائی اور ذمہ داری کی بنیادوں پر استوار ہوں اس میں کہیں کوئی خلل نہ آنےپائے ۔اور عورت کے لیے  پردے کاشرعی حکم اسلامی شریعت کا طرۂ امتیاز اور قابل فخر  دینی روایت ہے ۔اسلام نے عورت کو پردےکا حکم دے کر عزت وتکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لاکھڑا کیا ۔پردہ کاشرعی حکم معاشرہ کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مردکی تمام تر شہوانی  کمزوریوں کا کافی وشافی علاج ہے ۔اس لیے دخترانِ اسلام کو پردہ کے  سلسلے میں  معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے فخریہ انداز میں اس حکم  کو عام کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا کی خواتین اس  کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ کے حکم  کی رو سے عورت پر پردہ  فرض ِعین ہے  جس کا تذکرہ  قرآن   کریم میں ا یک سے زیادہ جگہ پر آیا ہے  اور  کتبِ احادیث میں اس کی  صراحت موجو د ہے  ۔کئی  اہل علم نے  عربی  واردو زبان  میں  پردہ کے  موضوع پر متعدد کتب  تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مسائل وستر وحجاب‘‘ شیخ  الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کی بعض تحریروں سے مقتبس ہے ۔جس میں   نصوصِ شرعیہ کی روشنی میں احکام ستر وحجاب  کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا گیا ہے  ۔بالخصوص چہرے کےپردے کوبڑے  مدلل اور جامع انداز میں بیان کیا ہے ۔کتاب کاآسان  وسلیس اردو ترجمہ   انڈیا کے   شیخ  مقصود الحسن فیضی صاحب نے کیا ہے ۔ اوراس کتابچہ پر تحقیق وتصحیح اور تسہیل کا  کام  محترم حافظ  عبیدالرحمن شفیق﷾ نے  کیا ہے۔موصوف نے  ثانوی درجہ کی تعلیم  جامعہ لاہور الاسلامیہ سے  حاصل کی اور پھر مرکز تربیۃالاسلامیہ ،فیصل آباد سے  سندِفراغت حاصل کرنے کے  مکتبہ اسلامیہ ،لاہور  میں بطور ریسرچ سکالر کام کرتے ر ہے ۔اور اب مدینہ یونیورسٹی میں میں زیر تعلیم  ہیں ۔اللہ  تعالیٰ اس کتاب کو  خواتین ِاسلام کےلیے  نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

4

ستر کا بیان

 

7

ظاہری اور باطنی زینت

 

8

عورت کا اپنے غلام سے پردہ

 

12

مسلمان عورت کا مشرک اور کافر عورت سے پردہ

 

16

مردوں کا مردوں سے اور عورتوں کا عورتوں سے پردہ

 

17

حالت نماز میں مرد اور عورت کا لباس

 

19

حالت احرام میں عورت کا چہرہ ڈھانپنا

 

32

عورت کے لیے پردے کی حکمت

 

33

چہرے کا پردہ

 

35

ہیجڑوں سے پردہ

 

40

نظروں کی حفاظت کا حکم الٰہی

 

42

مجبوری کے وقت شرمگاہ کھولنا

 

44

نابالغ بچوں کو دیکھنے کا حکم

 

46

اچانک نظر پڑ جائے تو کیا کیا جائے

 

48

نظر کی حفاظت کے فوائد

 

54

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52225
  • اس ہفتے کے قارئین 581367
  • اس ماہ کے قارئین 368612
  • کل قارئین114260612
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست