#1919

مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

مشاہدات : 6683

عصمت نبوت

  • صفحات: 93
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3255 (PKR)
(منگل 09 ستمبر 2014ء) ناشر : النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ

انبیاء کرام ؑ کی عصمت کاعقیدہ رکھنا ضروریات دین میں سے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی جھول ایمان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔شاہ اسماعیل شہید﷫ عصمت کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔:عصمت کامعنیٰ یہ ہے کہ انبیاء کرام کے اقوال وافعال، عبادات وعادات، معاملات ومقامات اوراخلاق واحوال میں حق تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ کی بدولت اُن کومداخلتِ نفس وشیطان اورخطاونسیان سے محفوظ رکھتا ہے اورمحافظ ملائکہ کو ان پر متعین کردیتا ہے تاکہ بشریت کاغُبار اُن کے پاک دامن کو آلودہ نہ کردے اورنفس بہیمیہ اپنے بعض اموراُن پر مسلّط نہ کردے اور اگر قانون رضائے الٰہی کے خلاف اُن سے شاذ ونادر کوئی امرواقع ہو بھی جائے تو فی الفور حافظ حقیقی(اللہ تعالیٰ)اس سے انہیں آگاہ کردیتا ہے اور جس طرح بھی ہوسکے غیبی عصمت ان کوراہ راست کی طرف کھینچ لاتی ہے‘‘(منصب امامت:۷۱) زیر تبصرہ کتاب "عصمت انبیاء"جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز داعی اور معروف عالم دین مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ﷫کی کاوش ہے ،جو انہوں نے عیسائی پادری مسٹر جیمس منرو کی کتاب "عدم معصومیت محمد" کے جواب میں لکھی ہے۔عیسائی پادری نے اپنے عیسائی مذہب کے مطابق اس کتاب میں نبی کریمﷺسمیت تمام انبیاء کی عصمت کا انکار کیا ہے،اور اپنے اس عیسائی مذہب کی تائید میں قرآن مجید کی بعض آیات مبارکہ اور احادیث نبویہ سے استدلال کیا ہے ،چنانچہ مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی﷫ نے اس کا ایک مدلل اور مسکت جواب لکھ کر اس کا منہ بند کر دیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اصول اسلام

1

اصول عیسویت

2

آنحضرت ﷺ کی بعثت

3

مقدمہ

8

ا۔ گناہ

9

عصت

14

عصمت و گناہ

16

انتخاب نبوت

20

قرآن نے انبیاء کو معصوم قرار دیا

26

نتیجہ مقدمات

35

ابو البشر حضرت آم علیہ السلام

38

جد انبیاء حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام

40

حضرت موسیٰ و ہارون علیہ السلام

44

حضرت داؤد علیہ السلام

48

حضرت یونس علیہ السلام

51

خاتم النبین و سید المرسلین حضرت محمد ﷺ

57

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3074
  • اس ہفتے کے قارئین 52086
  • اس ماہ کے قارئین 2124003
  • کل قارئین113731331
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست