کل کتب 744

دکھائیں
کتب
  • 51 #3096

    مصنف : علامہ ابن ابی العز الحنفی

    مشاہدات : 60021

    اسلامی عقائد اردو ترجمہ شرح عقیدہ طحاویہ

    (جمعرات 10 دسمبر 2015ء) ناشر : ضیاء السنہ ادارۃ الترجمہ و التالیف، فیصل آباد
    #3096 Book صفحات: 676
    اعمال صالحہ کا اعتبار ایمان پر موقوف ہے اس لیے کہ ایمان اصل ہے ۔ امام بخاری﷫ نے اعتقادی اصولوں کو کتاب الایمان اور کتاب التوحید کے تحت نہایت مفصل او رمدلل بیان فرمایا ۔امام ابوداؤد اوربعض دیگر آئمہ کرام نے ان اصولوں کو کتا ب السنۃ کے تحت ذکر کیا ہے جہاں اثباتی انداز میں اللہ کی ربوبیت، الوہیت اس کے اوصاف کا ذکر فرمایا ہے وہاں منفی انداز میں ان فرقوں کو گمراہ قرار دیا جنہوں نے اللہ کی صفات کا انکار کیا ۔ مسائل عقیدہ پر خصوصیت کے ساتھ بعض جلیل القدر اہل علم نے عقائد کے عنوان پر کتابیں تالیف کی ہیں ۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫ نے العقیدۃ الواسطیہ، العقیدۃالحمویہ،شرح العقیدہ الاصفہانیہ او رامام طحاوی﷫ نے العقیدۃالطحاویہ کے نام سے رسائل تالیف فرمائے۔ ان کے علاوہ بعض دیگر محدثین نے نہایت عمدہ او رمؤثر انداز میں کتابیں تالیف کیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیرنظر کتاب ’’اسلامی عقائد اردور ترجمہ شر ح عقیدہ طحاویہ‘‘علامہ ابو جعفر الورّاق الطحاوی﷫ کی عقیدہ کے موضوع پر معروف کتاب ’’ العقیدہ الطحاویہ ‘‘ کی شرح کا اردو ترجمہ ہے ۔ عقید ہ طحاویہ کی یہ...
  • 52 #4764

    مصنف : وارثان انبیاء

    مشاہدات : 8560

    اسلامی عقائد دو مسلمانوں کا مکالمہ

    (جمعہ 18 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #4764 Book صفحات: 83
    دین ِ اسلام کا سب سے اہم‘ أقدم اور بنیادی مسئلہ‘ عقیدے کا مسئلہ ہے۔ جس کے لیے نبوتیں اور رسالتیں تشکیل دی گئیں اور جسے واضح کرنے کے لیے بار بار وحی الٰہی کا نزول ہوتا رہا اور ہر نبی کو یہی مسئلہ آشکارہ کرنے کے لیے کڑی ذمہ داری سونپی گئی۔انبیاء﷩ نے بطریق احسن‘ مکمل امانت ودیانت کے ساتھ عقیدۂ توحید کی خدمت سر انجام دی‘ جو اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شرفِ قبولیت کر گئی۔ تب ہی تو اللہ تعالیٰ نے ’’سلام علی المرسلین‘‘ فرما کر انبیاء﷩ کو سلام بھیجا جو ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔سلسلہ نبوت کی آخری کڑی جناب حضورﷺ ہیں اِنہوں نے بھی اپنے مشن کا آغاز ’’قولوا لا الٰہ اللہ تفلحوا‘‘ سے کیا۔اور نبیﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آنا اس لیے اب یہ فریضہ علماء کرام کے سپر دہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں   بھی عقیدے سے متعلقہ تمام مسائل کو سوال وجواب کر کے پیش کیا گیا ہے اس کتاب کی ترتیب اور اسلوب نہایت عمدہ ہے۔ ہر بات کو قرآن یا حدیث صحیحہ سے لیا گیا ہے اور قرآن مجید کی آیات کا حوالہ ساتھ ہی نقل کر دیا جاتا ہے جبکہ حدیث کا حوالہ...
  • 53 #1802

    مصنف : زبیدہ عزیز

    مشاہدات : 8676

    اسلامی عقائد(زبیدہ عزیز)

    (پیر 04 اگست 2014ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد
    #1802 Book صفحات: 223
    اسلامی  عقائد پر کامل یقین بندۂ مومن کی انفرادی زندگی کی اہم ترین ضرورت۔ ہر مسلمان کا فرض ہے  کہ  بلاشک وشبہ اور بلاشرکت غیرے اپنے پیدا  کرنے والے کو  ایک مانے کفر وشرک کی چھوٹی بڑی ہر  قسم  کی گندگیوں  سے اپنے دل ودماغ کو آئینہ  کی طر ح صاف  وشفاف رکھے  ۔اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے  اسی لیے  نبی کریم ﷺ نے  مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا ۔ دین  اسلام اللہ تعالی کادیا ہوا خوبصورت  طریقہ زندگی ہے  جو  عقائد او ر اعمال پر مشتمل ہے ۔ جہاں عقائد دین میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں اعمال اس کا عملی مظہر  ہیں۔جس طر ح عقیدہ کی خرابی سے تمام عبادات اور معاملات براہ راست متاثرہوتے ہیں اسی طرح آخرت میں نجات کا دارومدار بھی عقیدہ ہی کی درستگی ...
  • 54 #6020

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5742

    اسلامی عقیدہ

    (بدھ 12 فروری 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #6020 Book صفحات: 88
    اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے زیر کتاب ’’ اسلامی عقیدہ ‘‘ مشہور س...
  • 55 #5054

    مصنف : سید آصف عمری

    مشاہدات : 4999

    اسلامی عقیدہ احکام و مسائل

    (اتوار 31 دسمبر 2017ء) ناشر : ملٹی پرپز ایجوکیشن سنٹر، حیدر آباد، انڈیا
    #5054 Book صفحات: 101
    ر اجماع ہے کہ دینِ اسلام کامل ہے او راس میں کسی قسم کی زیادتی او رکمی کرنا موجب کفر ہے ۔اس لیے ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی نے ہم مسلمانوں پر صرف اللہ اور اس کے رسول کے امر کوواجب قرار دیا ہے کسی اور کی بات ماننا واجب اور فرض نہیں خاص طور پر جب اس کی بات اللہ اور اس کے رسولﷺ کے مخالف ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلامی عقیدہ احکام ومسائل‘‘فاضل مصنف سیدآصف عمری کی تصنیف کرداہ ہے جس میں انہوں نے اسلامی عقیدہ کے احکام ومسائل کوسوال وجواب کی شکل میں بیان کیا ہے، اور خصوصا   موجودہ دور کی گمراہیاں شرک ،بدعات خرافات ورسومات کی مذمت کی ہے۔ کیونکہ ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ عوام الناس کی کثیر تعداد محض کتاب وسنت کی تعلیمات ومسائل سے لاعلمی کی بنیاد پر ایسے اعمال پر کار بند ہے جن کا دارو مدار محض آباء واجداد کی اندھی تقلید معاشرے کی رسم ورواج ، خاندانی روایات،بدعات اور غیر قوموں کے تصورات پر ہے۔ اور ایسے رسم ورواج جو قرآن وسنت سے ثابت نہ ہو ان پر انسان کو عمل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کو ا...
  • 56 #24

    مصنف : محمد بن جمیل زینو

    مشاہدات : 25686

    اسلامی عقیدہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (جمعہ 05 دسمبر 2008ء) ناشر : مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسیسنگ،پاکستان
    #24 Book صفحات: 70
    عقیدے کے موضوع پر بے شمار تصنیفات موجود ہیں اور لکھی جا رہی ہیں جن میں کچھ متقدمین یونانی فلسفے سے متاثر ہیں یا پھر متکلمانہ اور مناظرانہ اسلوب بیان کی حامل ہیں اور بعد ولوں میں کچھ جدید رجحانات کی وجہ سے متاثر ہو کر بعض لوگوں نے سائنس کی نت نئی موشگافیوں کو لے کر عقائد کو ثابت کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے اکثر مصنفین افراط وتفریط کا شکار ہو گئے کیونکہ سائنس غیبی امور سے متعلق گفتگو نہیں کر سکتی جبکہ عقیدے میں اکثر امور کا تعلق غیب سے ہی ہے اس لیے عقیدے کو سمجھنے کے لیےسب سے بہترین چیز قرآن اور حدیث ہی ہے جس میں نہ تو نت نئی موشگافیوں کو عمل دخل ہے اور نہ ہی افراط وتفریط اور نہ اٹکل پچو سے کام لیا گیا ہے بلکہ جس اللہ کی ذات کے بارے میں عقیدہ اور فرشتوں کے بارے میں عقیدہ ہونا چاہیے وہ خود اللہ رب العزت نے بیان کر دیا ہے جو کہ بالکل برحق اور سچ ہے-مصنف نے اپنی کتاب میں اسلام اور ایمان کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے بعد اللہ تعالی کے بندوں پر کیا حقوق ہیں اور بندوں کے اللہ تعالی پر کیا حقوق ہیں اس چیز کو واضح کیا ہے اور اسی طرح توحید کی اقسام،شرک کی اقسام،کلمہ طیبہ کی شرائط،عقیدہ توحید کی اہ...
  • 57 #4898

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 8419

    اسلامی مہینوں کے غیر شرعی رسوم و رواج

    (منگل 04 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث، فیصل آباد
    #4898 Book صفحات: 147
    اللہ تعالیٰ کا ہم پریہ احسان ہے اللہ تعالیٰ نے ہماری آسانی کے لیے زمانے کو بارہ مہینوں میں تقسیم فرمادیاہے او ر جب سے اللہ نے زمین وآسمان پیدا فرمائے ہیں مہینوں کی کل تعداد بارہ ہے اور ان میں سے چار مہینے(محرم، رجب، دوالقعدہ اور ذو الحج)حرمت والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حرمت والے مہینوں کا ذکرکرتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’جس دن سے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا ،اسی دن سے اللہ کےنزدیک اس کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے ۔ ان میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔ یہی صحیح دین ہے،پس تم ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو ‘‘سورہ توبہ :36) محسنِ انسانیت سیدنا محمدﷺ نے بعض مخصوص مہینوں کے لیے کچھ اعمال او ران کے عظیم فضائل وبرکات بیان فرمائے ہیں کتب حدیث میں ان کی وضاحت موجود ہے ۔لیکن ہمارے معاشرے میں لوگوں سارے مہینوں میں طرح طرح کی بدعات وخرافات انجام دیتے ہیں کہ جو صریحاً شریعت اسلامیہ کے خلاف ہیں ۔قمری سال اور اس کے مہینوں کے تعارف کے سلسلے میں عربی اوراردومیں مختصر اور مفصل کئی کتب ترتیب دی گی ہیں جن میں ان مہینوں میں پیش آنے والے تاریخی واقعات ا...
  • 58 #3324

    مصنف : اسلامک انسٹی ٹیوٹ، گارڈن ٹاؤن، لاہور

    مشاہدات : 11420

    اسلامی مہینے فضائل، بدعات، آداب و رسوم

    (ہفتہ 06 فروری 2016ء) ناشر : اسلامک انسٹی ٹیوٹ، گارڈن ٹاؤن، لاہور
    #3324 Book صفحات: 35
    اللہ تعالی کا ہم پریہ احسان ہے اللہ تعالیٰ نے  ہماری آسانی کے لیے زمانے کو بارہ مہینوں میں تقسیم فرما دیاہے او رجب سے اللہ نے زمین وآسمان پیدا فرمائے ہیں مہینوں کی کل تعداد بارہ ہے اور ان میں سے چار مہینے (محرم، رجب، دوالقعدہ اور ذو الحج)حرمت والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حرمت والے مہینوں کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’جس دن سے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا ،اسی دن سے اللہ کے نزدیک اس کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے۔ ان میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔ یہی صحیح دین ہے، پس تم ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو ‘‘سورہ توبہ :36) محسنِ انسانیت سیدنا محمدﷺ نے بعض مخصوص مہینوں کے لیے کچھ اعمال او ران کے عظیم فضائل وبرکات بیان فرمائے ہیں کتب حدیث میں ان کی وضاحت موجود ہے۔ قمری سال اور اس کے مہینوں کے تعارف کے سلسلے میں عربی اور اردو میں مختصر اور مفصل کئی کتب ترتیب دی گی ہیں جن میں ان مہینوں میں پیش آنے والے تاریخی واقعات  اور ان میں کی جانے   والی عبادات کا تذکرہ کیا گیا ہے لیکن ان میں اکثر کتب غیر مستند اور ناقابل اعت...
  • 59 #7296

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 2068

    اسماء الحسنی معنی و مفہوم

    (منگل 21 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز
    #7296 Book صفحات: 50
    اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام اور صفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم و دائم رہنا ہی اصل دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحید کو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کو مبعوث کیا گیا اور کتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کے ناموں اور صفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کو توحید الاسماء و الصفات کہا جاتا ہے ۔ قرآن و احادیث میں اسماء الحسنی کو پڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’اسماء اللہ الحسنیٰ(ASMA UL HUSNA) المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی کے رفیق خاص محترم جناب عثمان صفدر مدنی کا مرتب شدہ ہے اس مختصر رسالہ میں فاضل مرتب نے اللہ تعالیٰ کے پیارے ناموں کے معانی و مفہوم کو انگریزی زبان میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔ یہ رسالہ اردو زبان میں ’’ اسماء اللہ الحسنیٰ :اللہ تعالیٰ کے پیارے نام معانی و مفہوم ‘‘ کے نام سے بھی مطبوع ہے اور کتاب و سنت سائٹ پر بھی موجود ہے۔اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ...
  • 60 #4550

    مصنف : شفیق الرحمٰن الدراوی

    مشاہدات : 13575

    اسماء الحسنیٰ قواعد معارف اور ایمانی اثرات

    (جمعرات 08 جون 2017ء) ناشر : مدرسہ ام المؤمنین حفصہ بنت عمر فاروق
    #4550 Book صفحات: 418
    اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنٰی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔’’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کو یاد( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )اسماء الحسنٰی کے سلسلے میں اہل علم نے عربی اردو زبان میں مستقل کتب تصنیف کی ہیں اور بعض نے ان ا...
  • 61 #5934

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 8949

    اسماء اللہ الحسنٰی اللہ تعالیٰ کے پیارے نام معانی و مفہوم

    (منگل 12 نومبر 2019ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #5934 Book صفحات: 32
    اللہ تعالی ٰ کے  بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے  ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ  توحید کی  معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصل دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ  کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی  اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن  واحادیث میں اسماء الحسنی کوپڑھنے یاد کرنے  کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔’’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے  اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله  تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام  ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان  کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )۔اسماء الحسنیٰ کے &...
  • 62 #3038

    مصنف : رشید اللہ یعقوب

    مشاہدات : 6569

    اسماء اللہ عزوجل قرآن و حدیث کے مطابق جلد اول

    dsa (پیر 09 نومبر 2015ء) ناشر : رحمۃ للعالمین ریسرچ سنٹر کراچی
    #3038 Book صفحات: 263
    اللہ کے اسماء وصفات پر ایمان لانا دین کے اصول میں سے ایک اہم اصل، اور بندے کے جنت میں داخل ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بندوں کو اس بات کی ترغیب دی ہے کہ وہ اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفاتِ علیا کے ذریعہ اس سے دعاومناجات کریں۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ اللہ تعالی کے اچھے اچھے نام ہیں تم ان ناموں کے ساتھ اسے پکارو، اور نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جس نے ان ناموں کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔اہل علم اللہ تعالی کے ان ناموں کی تقسیم کچھ یوں کرتے ہیں کہ ان میں لفظ اللہ تو ذاتی نام ہے جبکہ دیگر صفاتی نام ہیں۔اللہ تعالی کے ان صفاتی ناموں کے عجیب وغریب فضائل ومناقب اور اثرات ہیں جن کی تفصیل پر اس موضوع پر لکھی کتب میں دستیاب ہے۔علماء امت نے اس موضوع پر ابتداء ہی سے تصانیف کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔جن میں کچھ کتابیں روایات کے انداز پر لکھی گئی ہیں، کچھ میں ان کے لغوی معانی پر تحقیق کی گئی ہے تو کچھ میں ان اسماء مبارکہ کے اثرات پر کلام کی گئی ہے۔مجموعی طور پر ان کتابوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔اسی طرح تفاسیر واحادیث کی کتب میں جوابحاث موج...
  • 63 #7212

    مصنف : محمد عمران مظاہری

    مشاہدات : 2454

    اسمائے حسنٰی ایک تحقیقی جائزہ

    (پیر 08 جنوری 2024ء) ناشر : ادارۃ البحوث الاسلامیہ، بنارس
    #7212 Book صفحات: 213
    اللہ تعالیٰ کے ناموں اور صفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کو توحید الاسماء و الصفات کہا جاتا ہے۔ قرآن و احادیث میں اسماء الحسنی کو پڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔’’وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کو انہی ناموں سے پکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ» یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوے نام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نے ان کا احصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یاد کرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہو گا۔(صحیح بخاری )۔اسماء الحسنیٰ کے معانی ،شرح تفہیم کے متعلق اہل علم نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’اسمائے حسنیٰ ایک تحقیقی جائزہ ‘‘محترم محمد عمران مظاہری صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں اسمائے حسنیٰ کے بارے میں کچھ علمی و حل طلب مسائل کہ اسمائے حسنیٰ99 ہی ہیں یا کم و بیش کا بھی احتمال ہے؟ اور کیا99 اسمائے حسنیٰ قرآن کریم میں بھی موجود ہیں یا نہیں؟نیز یہ ک...
  • 64 #1559

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 9491

    اسمائے حسنیٰ سے محبت ، انکا احصاء اور تقاضا

    (منگل 27 مئی 2014ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #1559 Book صفحات: 423
    اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔'' وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ''اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )زیر تبصرہ کتاب ''اسمائے حسنیٰ''ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نےتوح...
  • 65 #2565

    مصنف : قاری اشرف علی تھانوی

    مشاہدات : 14392

    اصلاح الرسوم

    (پیر 25 مئی 2015ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #2565 Book صفحات: 200
    عصر میں اکثر مسلمانوں کو  دیکھا جاتا ہےکہ   وہ اپنی رسومِ  اختراعیہ کے  اس قدر پابند ہیں کہ فرض وواجب کےکی ادائیگی چھوڑ دیتے  ہیں  مگر ان رسم ورواج کوپورے کرنے میں رائی برابر بھی کمی نہیں آنے دیتے۔اور ان کی بدولت طرح طرح  کی پریشانی اور تنگ دستی اور مصیبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں او ردین ودنیا دونوں کھو دیتے ہیں۔اور چونکہ رسم ورواج    عام ہے  اس لیے  ان کی برائی بھی دل میں بس برائے نام  ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب  مولانا اشرف علی تھانوی﷫ کی  تصنیف ہے جس میں  انہو ں نے  برصغیر  پاک وہند کے مسلمانوں  میں عبادت سمجھ کر  کی جانے والی بدعات ورسومات   کوبیان کیا ہے  جن کا  دین حق سے کوئی  تعلق نہیں۔مولانا  صاحب نے  رسومات  کی خرابیوں اور قباحتوں کوخوب واضح کیا ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر لاجواب کتاب ہے ۔اللہ اس کتاب کو  رسومات کے خاتمے کا ذریعہ بنائے (آمین ) (م۔ا)
  • 66 #3825

    مصنف : محمد صدیق مغل

    مشاہدات : 4946

    اصلاح الرسوم میت کے گھر کا کھانا

    (بدھ 27 اپریل 2016ء) ناشر : ادارہ تبلیغ القرآن والسنۃ سنت نگر لاہور
    #3825 Book صفحات: 56
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے پاکستانی اور ہندوستانی معاشرے میں ہندوانہ رسوم ورواجات کا چلن عام ہے۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بہت سارے لوگ ہندو مذہب سے مسلمان ہوئے ہیں اور ہمیشہ سے ہندووں کے ساتھ رہتے بستے چلے آ رہے ہیں۔وہ مسلمان تو ہو گئے لیکن ان کے عام رسم ورواج ہندوانہ ہی رہے۔بعض ہندوانہ رسمیں اسلامی پیوندکاری کے ساتھ جاری وساری ہیں۔انہی ہندوانہ رسول ورواجات میں سے ایک میت کے گھرپہلے، تیسرے، ساتویں، اکیسویں اور چالیسویں دن کھانے کا اہتمام کرنا،مولوی صاحب سے ختم پڑھوانا اور تبرکا چنے اور پھل مکھانے تقسیم کرنے کی رسوم ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "اصلاح رسوم یعنی میت کے گھر کا کھانا" محترم میاں محمد صدیق مغل صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے انہی رسوم ورواجات کی حرمت کے حوالے مختلف علمائے کرام کے فتاوی جات کو جمع فرما دیا ہے۔ پر گفتگو فرمائی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس...
  • 67 #3642

    مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

    مشاہدات : 5729

    اصلاح عقائد (مبشر لاہوری)

    (ہفتہ 26 مارچ 2016ء) ناشر : شیخ مختار پبلیکیشنز سری نگر، کشمیر
    #3642 Book صفحات: 472
    اللہ رب العزت نے جب سے حضرت انسان کی تخلیق کی ،اسی دن سے انسان پر اپنی رحمت اور عنایت کا باب کھول دیا تھا مگریہ انسان اپنےرب کی تمام   تر نعمتوں کو بھلا کراس آیت کا مصداق بناہوا ہے،جسے قرآن یوں بیان کرتا ہے ،إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ(القرآن)اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی ان نعمتوں کی یاد دہانی مختلف انداز میں کرائی ہے تاکہ لوگ اللہ کے شکر گزار اور عبادت گزار بن سکیں اور ان ہی نعمتوں میں سے دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے احسان جتاتے ہو یاد دہانی کرائی۔ان میں سے ایک ایمان کی نعمت ہے اور دوسری نبی کےیمﷺ کی رسالت ونبوت کی نعمت ہے۔ایمان کی نعمت کو اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر اپنا احسان قرار دیاجب کچھ نئے نئے اسلام قبول کرنے والوں نے نبی کریم ﷺ کے پاس آکر آپ ﷺپر احسان   جتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کا دین قبول کرلیا ہے،تواللہ تعالیٰ نے ان کے اس طرز عمل پر یہ آیت نازل فرمادی’’قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا‘‘اور اسی سورت   کے آخر میں اس بات کی طرف متوجہ کیاگیا کہ...
  • 68 #1432

    مصنف : حبیب اللہ بن محمد شفیع

    مشاہدات : 8236

    اصلاح عقائد قرآن حکیم کی روشنی میں

    (اتوار 06 اکتوبر 2013ء) ناشر : منچر روڈ علی پور چھٹہ گجرانوالہ
    #1432 Book صفحات: 146
    شریعت اسلامیہ میں اصلاح عقائد کو بینادی حیثیت حاصل ہے ۔ کوئی بھی عمل جب تک صحیح عقیدہ پر مبنی نہ ہوگا ، اللہ رب العزت کے ہاں نہ تو بار پاسکے گا اور نہ ہی اجر و ثواب کا مستحق ہو سکے گا۔یہی وجہ ہے کہ حضرات انبیائے کرام    نے اپنے مخاطبین کے سامنے سب سے پہلے جو مسائل بیان کیے ، ان کا تعلق عقیدہ تو حید سے تھا۔زیر نظر تالیف میں  مؤلف نے عقیدہ کی اسی اہمیت کو اجا گر فرمایا ہے،جس میں الگ الگ ابواب کی صورت میں صرف اللہ تعالیٰ ہی کے عالم الغیب ، حاضر و ناظر اور مختار کل ہونے کو بڑی خوبی اور صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔نیز رسول رحمت ، نبی آخر الزماں، خاتم النبین، رحمۃ للعالمین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان بشریت و نبوت کو نہایت مختصر مگر جامع اور سلجھے ہوئے انداز میں واضح کیا ہے۔ کمال یہ ہے  کہ جو کچھ بھی لکھا ہے قرآن پاک کی تعلیمات و ہدایات کی روشنی میں لکھا ہے۔جس سے انکار و فرار ممکن ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کی اس کاوش کو سعادت درین کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔(ع۔ح)  
  • 69 #5956

    مصنف : عزیز الرحمن ایم ایس سی فزکس

    مشاہدات : 3206

    اصلاح عقیدہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (جمعرات 05 دسمبر 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5956 Book صفحات: 66
    اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آچکے ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زنظر رسالہ’’ اصلاح عقیدہ کتاب وسنت کی روشنی میں‘...
  • 70 #1152

    مصنف : محمد بن جمیل زینو

    مشاہدات : 23778

    اصلاح عقیدہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 10 نومبر 2012ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1152 Book صفحات: 82
    ’اصلاح عقیدہ‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن جمیل زینو کا چھوٹا سا پمفلٹ ہے جو سوال و جواب کی صورت میں مرتب کیا گیا ہے اس میں عقیدہ توحید کی اہمیت اور شرک و بدعات کی تباہ کاریوں کو واضح کیا گیا ہے۔ ہر سوال کے جواب میں قرآنی آیات اور رسول اللہﷺ کی احادیث پیش کی گئی ہیں۔ اس پمفلٹ کا ترجمہ جناب طاہر نقاش نے کیا ہے۔ ترجمہ عام فہم اور سلیس ہے۔ طاہر نقاش صاحب نے اس پمفلٹ میں جہاں مشکل اصطلاحات تھیں ان کی آسان پیرائے میں تشریح کر دی ہے۔ کتابچہ کو متداول تراجم کو مدنظر رکھتے ہوئے آسان فہم بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور بعض جگہ مفہوم سمجھانے کے لیے فٹ
  • 71 #6640

    مصنف : محمد بن سلیمان التمیمی

    مشاہدات : 2174

    اصول دین

    (پیر 28 فروری 2022ء) ناشر : جمعیۃ الشیخ ابن عثیمین التعلیمیۃ والخیریۃ نیپال
    #6640 Book صفحات: 68
    دین کے بنیادی اصول رب کی معرفت،دین کی معرفت ،نبی ورسول کی معرفت ہیں  ۔لہذاہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور تنہا اسی کی عبادت کرے نیز اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اپنے دین اور اپنے نبی محمدﷺکی معرفت حاصل کرے تاکہ حقیقی طور پر اہل ایمان میں سے ہو جائے۔ یہی وہ اصول ہیں جن کے بارے میں قبر کے اندر اس سے سوال کیا جائے گا۔ان بینادی اصولوں کی معرفت کے لیے   شیخ محمد بن سليمان التميمي کا عربی رسالہ  بعنوان  الواجبات المتحتمات المعرفة على كل مسلم ومسلمة  بہت  مفید ہے  مذکورہ رسالہ کی افادیت کے پیش نظر مختلف اہل علم نے اس کی عربی میں شروحات کی ہیں   ۔مترجمین نے متن رسالہ  اورشروحات کے تراجم کیے ہیں زیر نظر ترجمہ  محمد طاہر محمد حنیف سلفی حفظہ اللہ  نے’’ دین  کے بنیادی اصول ‘‘ کے نام سے کیا ہے  اور ہرموضوع کے آخر میں چند مشقی سوالات اور کچھ مفید اہم اضافہ جات کر کے  ابو عبد البر عبد الحی السلفی نے اسے مرتب کیا ہے  طلبہ  مدارس اسلامیہ اس رسالہ کے استفادہ سے  ع...
  • 72 #3089

    مصنف : محمد بن سلیمان التمیمی

    مشاہدات : 9126

    اصول دین

    (پیر 07 دسمبر 2015ء) ناشر : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ لاہور
    #3089 Book صفحات: 50
    توحید کا معنی ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق  باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا  ہواہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ   اَللّٰہُ الصَّمَدُ  لَمْ یَلِدْ ڏ وَلَمْ یُوْلَدْ  وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ کہو کہ وہ (ذات پاک ہے جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے۔معبود برحق جو بےنیاز ہے۔نہ کسی کا باپ ہے۔ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔(سورۃالاخلاص)علامہ جرجانی ؒ توحید کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :توحید تین چیزوں کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی پہچان اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا۔ (التعریفات73) توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق صرف اللہ تعالیٰ ہی کیلئے خاص رکھے جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب" اصول دین "شیخ الاسلام امام محمد بن سلیمان التمیمی  ...
  • 73 #4871

    مصنف : ابی عبد الصبور عبد الغفور دامنی

    مشاہدات : 7585

    اضواء التوحید

    (بدھ 18 اکتوبر 2017ء) ناشر : مدرسہ دار السنہ تگران آباد مکران
    #4871 Book صفحات: 887
    دین اسلام میں سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ‘ مسئلہ توحید ہے بلکہ یہ تو بندوں پر اللہ کا حق بھی ہے۔ آج کے پُر فتن دور میں کسی بھی انسان کی سب سے بڑی خوشبختی  ہے کہ وہ اللہ کی توحید اور اکرم الاولین والآخرین محمد رسول اللہﷺ کی سنت مطہرہ ومبارکہ کے ساتھ صحیح اور راسخ تعلق قائم کرے‘ اور خاص کر جب معاشرہ کی ایک خاصی تعداد شرک وبدعت کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہو اور عقیدہ توحید سے تعلق ہی در حقیقیت مقصدِ تخلیق کی تکمیل ہے اور عقیدۂ توحید اصلِ اسلام‘ عین اسلام اور اساسِ اسلام ہے۔ اور عقیدۂ توحید آخرت کی فلاح کے ساتھ دینا میں بھی سعادت وسیادت اور استحکام معیشت کا علمبردار ہے۔زیر تبصرہ کتاب بھی عقیدۂ توحید پر ایک جامع کتاب ہے‘ مسئلہ توحید اور اس کے مالہ وما علیہ پر نفیاً اور اثباتاً مفصل گفتگو ہے‘ اور مشرکانہ عقائد کے اثبات کے لیے مشرکوں کے دلائل کی غلط تحریفات کی پردہ بھی چاک کیا گیا ہے‘  ‘ اسلوب کے لحاظ سے سلفی فکر کی پوری ترجمانی  کرتی ہے‘ تمام مسائل کے اثبات کے لیے‘ نیز ملحدین کے الحاد کے رد کے لیے قرآن وحدیث  کے دلائل پر اک...
  • 74 #5997

    مصنف : محمد بشیر سہسوانی

    مشاہدات : 5105

    اظہار حق اردو ترجمہ صیانۃ الانسان عن وسواس الشیخ دحلان

    (بدھ 15 جنوری 2020ء) ناشر : مکتبہ ایوبیہ کراچی
    #5997 Book صفحات: 545
    اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زير نظر كتاب’’ اظہارِ حق اردو ترجمہ صیانۃ الانسان عن وسواس الشیخ دحلان &...
  • 75 #1192

    مصنف : ابوالریان نعیم الرحمٰن

    مشاہدات : 23545

    اعمال ایسے کہ فرشتے اتریں

    (جمعہ 10 اگست 2012ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #1192 Book صفحات: 130
    دنیا میں کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہیں جن کے لیے اللہ تعالیٰ کے فرشتے اترتے اور ان کو خوشخبریاں دیتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ ایسے اعمال اختیار کیے جائیں جو فرشتوں کے نزول کا باعث بنیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں ابوالریان نعیم الرحمان نے کتاب و سنت کی روشنی میں ایسے اعمال کا تذکرہ کیا ہے کہ جن پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فرشتے اترتے ہیں۔ کتاب کے تین ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں ان اعمال کا تذکرہ ہے جن کے باوصف فرشتے اترتے ہیں۔ دوسرے باب میں ان اشخاص کا تعارف کرایا گیا ہے جن پر فرشتوں کا نزول ہوا۔ اس میں حضرت مریم ؑ ، سیدہ عائشہ، حفصہ، فاطمہ ؓ وغیرہ کا تذکرہ موجود ہے۔ تیسرے اور آخری باب میں ایسے اعمال کو قلمبند کیا گیا ہے جن کی وجہ سے فرشتے دور بھاگتے ہیں۔(ع۔م)  
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 29 30 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 81492
  • اس ہفتے کے قارئین 115320
  • اس ماہ کے قارئین 1732047
  • کل قارئین111053485
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست