#5997

مصنف : محمد بشیر سہسوانی

مشاہدات : 5228

اظہار حق اردو ترجمہ صیانۃ الانسان عن وسواس الشیخ دحلان

  • صفحات: 545
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13625 (PKR)
(بدھ 15 جنوری 2020ء) ناشر : مکتبہ ایوبیہ کراچی

اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زير نظر كتاب’’ اظہارِ حق اردو ترجمہ صیانۃ الانسان عن وسواس الشیخ دحلان ‘‘ شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی﷫ کے  ممتاز اولین شاگر علامہ محمد  بشیرسہسوانی﷫ کی  عقیدہ میں معرکۃ الآراء کتاب ’’صیانة الانسان عن وسوسةالشیخ دهلان کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب علامہ سہسوانی ﷫ نے شافعی مفتی شیخ احمد دحلان مکی سے مسئلہ توحید پر مناظرہ کےبعد اس کے ردّ میں  مرتب کی اور اس میں  میں عقیدے  سے متعلق نہایت اہم مباحث قلمبند کیے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ مطبع فاروقی ،دہلی سے طبع ہوئی اس کےبعد نجد سے بھی کئی مرتبہ شائع  ہوئی۔علامہ رشید رضا مصر ی صاحب تفسیر المنار نے اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوکہا کہ: ’’ کتاب  ’’صیانۃ الانسان‘‘ صرف شیخ دحلان کاردّ ہی نہیں  ہے  اور نہ صرف ان فقہاء کاردّ ہے جن سے شیخ دحلان نے اپنے دلائل کو نقل کیا ہے...بلکہ یہ  ان کےبعد آنے والے تمام قبر پرستوں اوربدعتیوں پر ردّ ہے‘‘یہ کتاب اس قدر اہمیت کی حامل  ہےکہ توحید پر لکھی جانے والی اکثر کتب میں اس کتاب کےبکثرت حوالے ملتے ہیں۔ حتیٰ کہ علامہ ناصر الدین البانی﷫ نےبھی اس کے حوالے اپنی متعدد تحریروں میں دیے ہیں ۔صیانۃ الانسان کی ہمہ گیر افادیت کے پیش نظر سہوانی خاندان کے ایک صاحب علم شخصیت جناب عبد المعید نقوی﷾ کی خواہش پر  جناب عبد العظیم حسن زئی﷾(مدرس جامعہ ستاریہ،کراچی ) نےاسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف،مترجم وناشرین کی  کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

21

مقدمہ

29

آغاز کتاب

41

قبر نبوی ﷺ کی زیارت کے لیے استدلال

44

برزخی زندگی کودنیاوی زندگی پر قیاس کرنا باطل ہے

47

ان کے استعفار کےبعد ےپﷺ کے ان کے لیے استغفار کی حکمت

51

یہ کہنا کہ ہر گناہ کورسول ﷺکی قبر کے پاس آنا چاہیے

57

آپﷺکی قبر کے پاس اسلام کے آداب

60

ہجرت کا لغوی معنی

64

مہاجرین کےلیے مکہ میں ٹھہرنا حرام ہے

67

راویان حدیث کی جرح کےمراتب

74

عبد اللہ بن عمر العمری کے ضعف کے بارے میں اقوال

75

کسی راوی کو ثقہ کہنے کے تین معانی ہیں

76

سر میں حجامہ سے متعلق احادیث

83

حفص احادیث میں ضعیف اور قراءت میں ثقہ ہے

85

احمد بن محمد بن الحجاج ، اپنےباپ دادا کی طرح ضعیف ہے

89

آپ ﷺکی قبر کےبارے میں غلو کرنے کا مسئلہ

100

آپﷺ کی تعظیم سے متعلق السبکی کی عبارت

101

شرک کی طرف لے جانے والی بدعی زیارت ممنوع ہے

106

شہر بن حوشب کےبارے میں محدثین کی آراء

112

سبب بیان کیے بغیر جرح قبول کرنے کا مطلب

113

شاذ او رمنکر حدیث کس کو کہا جاتا ہے ؟

114

متن اور سند میں شاذ احادیث کی مثالیں

120

جامع ترمذی میں متعدد احادیث معلل ہیں

141

حدیث کو صحیح قرار دینے کی دو قسمیں ہیں

143

روح بن صلاح المصری سےفاطمہ بنت اسد کی حدیث

146

آدم﷤ کا اپنی مغفرت کے لیے بحق النبی ﷺدعا کرنا

150

عمر﷜ کے ’’محدث‘‘ ہونے کا کیا معنی ہے ؟

159

عمر ﷜کےاجتہاد پر اعتراض

161

معروف میں امیر کی اطاعت

170

وسیلہ کی تحقیق

171

باطل وسیلہ : شرک میں شمار ہوتا ہے

176

اعتقادی اورعملی کفر

189

اس بات کی تحقیق کہ مردوں کو پکارنا عملی اور اعتقادی کفر ہے

190

قبروں پر جانے اوران کےوسیلے کی تین حالتیں ہیں

195

اللہ کے ارادے میں شفاعت کا اثر بچند وجوہ ناممکن ہے

202

اللہ کےہاں وسیلہ لینا اللہ کی تنقیص ہے

206

اللہ کے ہاں وسیلہ لینے والے کےکفر پر اجماع

208

شیخ محمد بن عبد الوہاب کے فرزند عبد اللہ کا قول

213

وسیلہ کی اقسام ہیں

234

اعمال صالحہ

236

نبی ﷺ کی دعا

238

صالحین کی دعا

239

بحق فلاں و بجاھۃ کا وسیلہ

240

کسی اور کے عمل یا ذات کا وسیلہ باطل ہے

242

غیر اللہ کے پکارنے کے متعدد مراتب

244

مانعین وسیلہ کے اقولا میں وحلان کی تحریف

252

یہ تاویل کہ استغاثہ بغیر اللہ مجاز ہے

259

آپﷺ کی تعظیم کی اجازت

267

آپﷺ کی شرعی اور بدعی تنظیم

276

عمل اور استطاعت سے متعلق احادیث

287

منصور اور امام مالک کے مناظرے کی روایت

299

آپﷺ اور مومنین کی قبروں کے پاس مشروع دعائیں

303

قسم اورسوال میں امام ابو حنیفہ کے نزدیک صحیح کیا ہے 

310

واقعات جنہیں شرعی دلیل بنا دیا گیا

312

حدیث الطیر موضوع ہے

316

سواد بن قارب جن کے ساتھ واقعہ اور وسیلہ

326

ابن حبان کا کتاب الثقہ میں طریقہ

339

بعض لوگوں کی دعاؤں سے استدلال اور باطل قیاس

347

معصیت اور بدعت صحابی کے لیے بھی جائز نہیں

356

جماعت سے علیحدگی سے متعلق احادیث

358

حدیث ’’ماراہ المسلمون حسنات‘‘

364

فتنوں سے متعلق احادیث

366

جہل اور کفر کے غلبہ اور ایک جماعت کا حق پر رہنا

377

حدیث کو بلفظہ پہنچانا ضروری ہے اور لزوم جماعت

390

اصول قضا کے بارے میں عمر ﷜کا قاضی شریح کو خط

394

نماز جنازہ شفاعت ہے ، جنازہ کی ماثورہ دعائیں

395

حج اور رمی جمارکی حکمت

425

’’واہ محمد‘‘ کے بارے میں آثار صحابہ

432

فاطمہ ؓ کا اپنے والد کومخاطب کرنا

441

کسی مسلمان کو بلا دلیل کافر قرار دینا

448

غرباء کون لوگ ہیں ؟

452

دعا کا صحیح مفہوم کیا ہے ؟

457

محمد بن عبدالوہاب کی سیرت کا خلاصہ

461

امیر سعود نے مکہ میں توحید و سنت کی تعلیم دی

472

ہر فقہ اپنے شیخ کی تعریف کرتا ہے

484

توحید کی دو قسمیں ہیں ۔ توحید ربوبیت اور توحید الوہیت

489

ربوبیت اور الوہیت لازم ہیں

493

شیخ کا خط ان لوگوں کے نام جنہوں نے شیخ کو کافر قرار دیا

514

سلیمان بن عبد الوہاب کا جواب

516

شیخ پر الزامات لگانےوالا ایک اور گروہ اور اس کا جواب

527

خوارج کےبارے میں احادیث

535

خوارج کےبارے میں احادیث ، خوارج کی نشانیاں  ( پہچان)

539

بعض علاقوں  اور ان کے باشندوں کے بارے میں احادیث

539

شیخ دحلان کا حدیثیں گھڑنا

540

محمد بن عبد الوہاب کا تمام تنقیدوں کا جواب

542

نماز کے بعد ذکر و اذکار

543

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65103
  • اس ہفتے کے قارئین 594245
  • اس ماہ کے قارئین 381490
  • کل قارئین114273490
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست