#1559

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 9491

اسمائے حسنیٰ سے محبت ، انکا احصاء اور تقاضا

  • صفحات: 423
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12690 (PKR)
(منگل 27 مئی 2014ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔'' وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ''اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )زیر تبصرہ کتاب ''اسمائے حسنیٰ''ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نےتوحید کی اہمیت وفضیلت بیان کرنے کے بعد قرآن واحادیث کے دلائل کی روشنی میں اللہ تعالیٰ كى مبارک ناموں کےمعانی ومعارف کو حروف تہجی کے اعتبار سے پیش کیا۔کتاب کے شروع میں شیخ الحدیث مولانا عبد اللہ ناصررحمانی ﷾کا علمی مقدمہ بھی انتہائی اہم اور لائق مطالعہ ہے۔اس کتاب میں ترتیب وتخریج واضافہ کا کا م مولانا حافظ حامدمحمود الخصری ﷾ نے انجام دیا ہے ۔ اسمائے حسنی کے معانی ومفہوم کو سمجھنےکےلیے یہ کتاب گراں قدر علمی تحفہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنف، اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

35

فصل نمبر 1 توحید کی فضیلت ، اہمیت اور شروط

 

48

توحید ربوبیت

 

49

توحید الوہیت

 

54

توحید اسماء وصفات

 

58

فصل نمبر 2 اسماء و صفات کے متعلق منہج سلف

 

87

فصل نمبر 3 کلمہ توحید ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ کی فضیلت

 

87

فصل نمبر 4 کلمہ توحید ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ کی شروط

 

87

باب نمبر 2

 

93

فصل نمبر 1 اسماء حسنیٰ کا بیان

 

93

حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب

 

93

فصل نمبر 2 اسمائے حسنیٰ کے معانی و معارف

 

93

حرف الالف

 

96

حرف الباء

 

132

حرف التاء

 

140

حرف الجیم

 

145

حرف الحاء

 

148

حرف الخاء

 

172

حرف الدال

 

179

حرف الراء

 

182

حرف السین

 

207

حرف الشین

 

213

حرف الصاد

 

218

حرف الظاء

 

221

حرف العین

 

224

حرف الغین

 

237

حرف الفاء

 

252

حرف القاف

 

257

حرف الکاف

 

288

حرف اللام

 

296

حرف المیم

 

298

حرف النون

 

324

حرف الواؤ

 

331

حرف الہاء

 

345

فصل نمبر 3 قرآن و حدیث سے مزید اسمائے حسنیٰ کا ثبوت

 

350

باب نمبر 3 صفات علیا کا بیان

 

384

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68006
  • اس ہفتے کے قارئین 101834
  • اس ماہ کے قارئین 1718561
  • کل قارئین111039999
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست