#2727

مصنف : سعید احمد بودلہ

مشاہدات : 3655

سجدۃ القلم

  • صفحات: 110
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4400 (PKR)
(بدھ 01 جولائی 2015ء) ناشر : شیخ زاید اسلامک سنٹر لاہور

اس کائنات کا حسن انسان کے ذوق جمال کا مرہون منت ہے۔اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ متعدد انسانی علوم کا منشا وباعث بھی انسان کا ذوق جمال ہے۔ما فی الضمیر اور احساسات ومشاہدات کے اظہار کے لئے انسان گفتگو اور تحریر کا سہارا لیتا ہے۔انسان کا جمالیاتی ذوق زبانی ذریعہ اظہار پر صرف ہوا تو علم لغت، علم بیان،علم بدیع،علم بلاغت،علم مناظرہ اور علم منطق جیسے علوم وجود میں آئے اور تحریری ذریعہ بیان کو انسانی جمالیات نے رونق بخشی تو علم رسم،علم کتابت،خطاطی ،پینٹنگ اوردیگر علوم وجود میں آئے۔ زیر تبصرہ کتاب"سجدۃ القلم"محترم جناب سعید احمد بودلہ صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلامی خطاطی کے شائقین کو اس فن کے بارے میں بعض بنیادی معلومات اور خطوط کے اوصاف کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں اللہ تعالی کے ننانوے 99 نام مبارک مختلف خطوط اور رنگوں میں تخلیق کئے ہیں جو اس فن کے ساتھ ان کے گہرے تعلق پر ایک واضح دلیل ہے۔جناب بودلہ صاحب صرف مصور وخطاط ہی نہیں بلکہ وہ ایک مخلص مسلمان اور بے لوث انسان بھی ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اس فن کی خدمت میں مصروف ہیں اور پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز ان کو حاصل ہے۔ یہ کتاب فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ایک منفرد اور قیمتی اثاثہ ہے اور اپنے اندر دلکشی کے کئی سامان رکھتی ہے۔ (راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

i

حرف سپاس

iii

حرف اول

V

اسلامی خطاطی کا پس منظر اور ارتقا

1

مصورانہ خطاطی ۔ ایک جائزہ

19

رسم الخطوط مرصع اسماء حسنیٰ

29

رسم الخطوط ۔ تعریف و تاریخ

31

فن پاروں کے نمونے

101

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72986
  • اس ہفتے کے قارئین 106814
  • اس ماہ کے قارئین 1723541
  • کل قارئین111044979
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست