اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔علامہ اقبال بیسویں صدی کے شہرہ آفاق دانشور ،عظیم روحانی شاعر ،اعلی درجے کے مفکر اور بلند پایہ فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عہد ساز انسان بھی تھے۔انہوں نے جب دیکھا کہ مرزائی خود تو کافر اور مرتد ہیں ہی ،دیگر مسلمانوں کو بھی مرتد بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔تو وہ اس دجل اور فریب کو برداشت نہ کر سکے۔چنانچہ انہوں نے اس مسئلے کا گہرائی سے جائزہ لیا اور اپنے تاثرات امت مسلمہ کے سامنے واضح انداز میں پیش کئے۔ زیر تبصرہ کتاب " علامہ اقبال اور فتنہ قادیانیت " قادیانی فتنے کے خلاف لکھنے والے معروف قلمکار محمد متین خالد کی کاوش ہے،جس میں انہوں نے علامہ اقبال کے اسلامی غیرت وحمیت پر مبنی ان تاثرات کو انہی کی زبان میں جمع کر دیا ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
انتساب |
11 |
اقبال اور قادیانیت |
13 |
بانگ درا |
15 |
علامہ اقبال اور فتنہ قادیانیت |
17 |
شکریہ |
20 |
اقبال کی اسلام سے والہانہ عقیدت |
23 |
اقبال اور عشق رسول |
27 |
جن کا سرمایۂ ہستی تھا فقط عشق رسول |
37 |
اقبال اور غازی علم الدین شہید |
42 |
فلسفۂ ختم نبوت |
59 |
علامہ اقبال اور ختم نبوت |
71 |
اقبال کا تصور ختم نبوت |
79 |
اسلام اور احمدیت |
97 |
قادیانی اور جمہور مسلمان |
120 |
لائٹ کے جواب میں |
131 |
سن رائز کے جواب میں |
132 |
مولانا حسین احمد مدنی کے نام |
133 |
دین شاکے جواب میں |
134 |
پنڈت جواہر لال نہرو کے نام خط |
139 |
مولانا سید سلیمان ندوی کے نام خطوط |
141 |
سید محمد الیاس برنی کے نام خط |
150 |
کشمیر کمیٹ کی صدارت سے استعفی |
155 |
تحریک کشمیر کی صدارت کی پیشکش کا استرداد |
157 |
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی تجدید و تشکیل |
159 |
مسئلہ کشمیر اور قادیانی سازشیں |
165 |
خاندان اقبال میں قادیانیوں کی واحد نقب اور اس کا رد عمل |
177 |
علامہ اقبال کے برادر بزرگ پر قادیانی بہتان |
241 |
چند وضاحتیں |
244 |
قصہ ایک خط کا |
269 |
لانبی بعدی |
287 |
نبوت |
290 |
جعلی نبوت |
291 |
مہدی |
291ٍ |
امامت |
292 |
جہاد |
294 |
الہام |
295 |
درس غلامی |
296 |
نفسیات غلامی |
296 |
مرزا قادیانی |
297 |
زندہ رود |
303 |
اقبال اور قادیانیت |
327 |
قادنیانیت اقبال کی نظر میں |
357 |
اقبالی مجرم |
360 |
علامہ اقبال پر قادیانیوں کے اعتراض کا جائزہ |
402 |
علامہ اقبال کے خلاف قادیانی پراپیگنڈہ |
371 |
ضرب کلیم اور احمدیت |
451 |
علامہ اقبال اور ان کے نقاد |
468 |
نہرو نے قادیانیت کی حمایت کیوں کی؟ |
474 |
فتنۂ قادیانیت اور پیام اقبال |
477 |
قادیانیت پر اقبال کی گرفت |
496 |
کیا اقبال احمدی تھے |
523 |
قادیانی اور کلام اقبال میں تحریف |
567 |
علامہ اقبال اور قادیانیت |
542 |
علامہ اقبال اور قادیانیت |
584 |
علامہ اقبال اور قادیانیت |
589 |
علامہ اقبال اور قادیانیت |
599 |
شورش ، اقبال اور قادیانیت |
619 |
مرزائیت اور اقبال |
652 |
اقبال کے ہاں |
659 |
اقبال اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری |
670 |
اقبال نے کہا |
680 |