اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔زیر نظر کتاب ’’ مرگ مرزائیت‘‘ قادیانی فتنے پر کی حقیقت پر لکھی گئی ہے۔جو قادیانی فتنے کے خلاف لکھنے والے معروف قلمکار محترم محمد طاہر عبد الرزاق کی کاوش ہے۔مولف موصوف نے مختلف اوقات میں قادیانیت کے خلاف آرٹیکل لکھے ،جنہیں اہل علم کی طرف سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ،اور پھر احباب کے اصرار پر ان مضامین کو ایک کتاب کی شکل دے دی گئی ،جو اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ان سے پہلے محترم محمد متین خالد بھی اس فتنے کے خلاف ایک موثر آواز اٹھا چکے ہیں۔مولف نے اس میں قادیانیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات،ناقابل یقین حقائق اور چشم کشا واقعات سے پردہ اٹھایا گیا ہے،اور قادیانی کلچر سے متعلق ہوش ربا مشاہدات وتجربات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
انتساب |
|
3 |
گریہ دل |
|
7 |
بسم اللہ |
|
12 |
زاویہ نگاہ |
|
13 |
شناخت |
|
19 |
حال دل |
|
16 |
قادیانی مسلمانوں کو کیا سمجھتے ہیں |
|
19 |
پاکستان ، امریکی اور قادیانی سازشوں کے نرغے میں |
|
33 |
تھوڑی دیر مرزا قادیانی کی قبر پر |
|
47 |
قادیانیوں کے عبرتناک انجام |
|
53 |
قومی شناختی کارڈ اور مذہب کاخانہ |
|
83 |
شمع ختم نبوت کے پروانوں کی باتیں |
|
91 |
مرزا قادیانی کا لباس |
|
109 |
ہم قادیانیوں کو کیا سمجھتے ہیں |
|
125 |
تحریک ختم نبوت 1974 |
|
153 |
دوزخ سے مرزا قادیانی کا خط مرزا طاہر کے نام |
|
181 |
قول حق |
|
189 |
سپریم کورٹ کو ملت اسلامیہ کا خراج عقیدت |
|
201 |