اولیاء و صالحین ان کے آثار و نشانات اور ان سے متعلق اوقات و مقامات سے برکت حاصل کرنا ، مسائل عقیدہ کا ایک اہم مسئلہ ہے ،اس میں غلو و مبالغہ آرائی اور اس بارے میں راہِ حق سے انحراف کے نتیجہ میں زمانہ قدیم سے لے کر آج تک لوگوں کا ایک بہت بڑا طبقہ شرک و بدعات کی لپیٹ میں آ گیا ہے ۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے پتہ چلتا ہے کہ بعض چیزوں اور مقامات کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی خیر و برکت سے نوازا ہے اور اِن کو دیگر مخلوق پر ترجیح دی ہے۔لیکن بعض غالی درجہ کے قبر پرست حصول برکت کے لیے قبر کی مٹی سے اپنے جسم کو خاک آلود کرتے ،بسا اوقات مجاوروں کے جسم اور ان کے کپڑوں تک مبارک گردانتے اور ان سے برکت طلبی کرتے ، یہ سارے امور شرعاً حرام بدعات و خرافات کی قبیل سے ہیں ۔اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر عرب و عجم کے کئی نامور علماء نے اس موضوع پر گراں قدر کتابیں تصنیف کی ہیں ۔ محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی محققانہ زیر نظر کتاب ’’تبرکات کی شرعی حیثیت‘‘بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ یہ کتاب ادارہ محدث کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں موصول ہوئی ہے ۔افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
فہرست |
|
3 |
تبرکات کی شرعی حیثیت |
|
5 |
تبرک کی اقسام |
|
61 |
منسوب آثار کی حقیقت |
|
84 |
اسم محمدﷺ سے تبرک |
|
136 |
آثار نبویہ سے حصول تبرک |
|
155 |
سلف صالحین کا آثار سے تبرک |
|
181 |
قبر نبوی سے تبرک |
|
195 |
انبیا و صلحا سے متعلق بعض عقائد |
|
241 |
دست بوسی کی شرعی حیثیت |
|
246 |
قدم بوسی کی شرعی حیثیت |
|
254 |
اجساد اولیا سے منسوب تبرکات |
|
268 |
قبور اولیا سے تبرک |
|
274 |
اولیا و صالحین کی قبور پر مساجد |
|
300 |
ابدال کی حقیقت |
|
351 |
کیا نبی کریمﷺ کے فضلات کو زمین نگل جاتی تھی |
|
368 |
کیا کسی صحابی نے نبی کریمﷺ کا پیشاب پیا؟ |
|
371 |
کیا کسی صحابہ نے نبی کریمﷺ کا خون پیا؟ |
|
376 |