سیرت النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے ۔اس موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین کو رسول اللہﷺ کی زندگی کے ایک نئے باب سے متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔ پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار کی سیرت النبیﷺ پرایک منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ 20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے لیکن مصنف نےہر جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔
1۔سیرۃ المزملﷺ( خالق کی تلاش) مقدمہ 2۔ سیرۃ المزملﷺ (اجدادالعرب)
3۔ سیرۃ المزملﷺ (تمدن عرب) 4۔ سیرۃ المزملﷺ علوم العرب)
5 سیرۃ المزملﷺ (خصائص العرب) 6۔ سیرۃ المزملﷺ ( ادیان العرب)
7۔ سیرۃ المزملﷺ (صبح سعادت) 8۔ سیرۃ المزملﷺ (شرف بطحا)
9۔ سیرۃ المزملﷺ (دعوت واندار) 10۔ سیرۃ المزملﷺ ( نخلستانوں کے سائے)
11۔ سیرۃ المزملﷺ (شمشیر وسنان اول) 12۔ سیرۃ المزملﷺ (رزم گاۂ حق وباطل)
13 سیرۃ المزملﷺ (کشمکش جاری ر ہی) 14۔ سیرۃ المزملﷺ (عرب سرنگوں ہوا)
15۔ سیرۃ المزملﷺ (حزن بہار) 16۔ سیرۃ المزملﷺ (خصائص المزمل)
17۔ سیرۃ المزملﷺ (یام المزمل) 18۔ سیرۃ المزملﷺ (القاء المزمل)
19۔ سیرۃ المزملﷺ (لمحات المزمل) 20۔ سیرۃ المزملﷺ (میراث المزمل)
اس کتاب کی تمام جلدیں ابھی غیرمطبوع ہے مصنف کے اصرار پر اسے کتاب وسنت سائٹ پبلش کیا گیا ہے ۔کتاب کے مندرجات کے ساتھ ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل کے زور ِقلم میں اضافہ کرے اوران کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو قبول فرمائے فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف چند |
5 |
القرآن |
17 |
حفاطت قرآن |
83 |
تدوین قرآن |
120 |
فصاحت قرآن |
139 |
لسان قرآن |
167 |
شان قرآن |
185 |
علوم القرآن |
239 |
فضائل القرآن |
248 |
خواص القرآن |
250 |
اقسام القرآن |
252 |
متشابہات القرآن |
259 |
امثال القرآن |
260 |
قصص القرآن |
262 |
دلائل القرآن |
264 |
جدل القرآن |
268 |
بدایع القرآن |
269 |
ناسخ و منسوخ القرآن |
270 |
نزول قرآن |
273 |
تفسیر القرآن |
276 |
نظم قرآن |
291 |
احسان القرآن |
297 |
رحمان و رحیم |
303 |
علیم و خبیر |
307 |
قادر مطلق |
313 |
خالق و رازق |
317 |
بادشاہی و فرمانروائی |
324 |
عفور ورحیم |
332 |
عادل ومنصف |
340 |
تنزیہ و تقدیس |
345 |
دعوت قرآن |
353 |
منہاج القرآن |
391 |
نماز |
416 |
زکواۃ |
430 |
روزہ |
440 |
حج وعمرہ |
454 |
جہاد |
463 |
عبادات ،تذکرہ مزید |
473 |
اخلاص |
474 |
شکر |
476 |
توکل |
478 |
صبر |
480 |
ذکر |
482 |
ترغیبات قرآن |
484 |
حسن معاشرت |
488 |
اہل و اعیال |
491 |
آداب معاشرت |
495 |
حسن معاملہ |
500 |
صبر و تحمل |
504 |
راست گوئی |
508 |
ایفائے عہد |
512 |
امانت ودیانت |
516 |
عدل وانصاف |
520 |
سماحت وسخاوت |
523 |
ایثار و قربانی |
526 |
استغناء و قناعت |
528 |
حلم و درگزر |
530 |
جرات و شجاعت |
533 |
حیا وعفت |
535 |
طہارت و پاکیزگی |
539 |
مناظر قرآن |
543 |
زندگی |
545 |
موت |
554 |
محشر |
561 |
جنت |
567 |
دوزخ |
574 |
اشاریہ |
578 |
ماخذ ومصادر و مراجع |
588 |