اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق آداب ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’ صحیح آداب واخلاق‘‘ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی کی کتب سے ماخوذ اخلاق وآداب اسلامی کے موضوع پر مجموعہ احادیث بعنوان ’’ صحیح الآداب والأخلاق‘‘ کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب میں احادیث نبویہ کے ذخیرے میں سے وہ احادیث وسنن جمع کی ہیں جوہمارے سامنے پیغمبر اسلام ﷺ کےاخلاق کریمہ پر روشنی ڈالتی ہیں تاکہ ہرمسلمان انہیں پڑھ کر نبی کریم ﷺ کے اخلاق وشمائل کی روشنی میں اپنی عادات واعمال کی اصلاح کر سکے ۔کتاب میں مذکورہ احادیث وسنن کے جمع وانتخاب کے سلسلے میں فاضل مصنف نے علامہ ناصر الدین البانی کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیا ہےاور صرف معتبر ومستند احادیث ہی کو اس کتاب میں شامل کیا ہے تاکہ قارئین بلا کھٹکے ان نصوص شرعیہ پر عمل پیرا ہوسکیں او ر ان کی صحت واستناد کے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے ۔ نیز متون احادیث کی تشریح میں اکابر علمائے امت کےاقوال وشروح کو بھی کتاب کی زینت بنایاگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
13 |
اسلامی آداب |
35 |
پہلی قسم :اسلامی آداب |
37 |
کھانے کےآداب |
39 |
ٹیک لگا کرکھانا ممنوع ہے |
42 |
کھانے کھانے کاطریقہ |
44 |
کھانےکےشروع میں بسم اللہ پڑھنا |
48 |
کھانا اکٹھے کھانا چاہیے |
51 |
کم بندوں کاکھانا زیادہ کو کفایت کرتاہے |
56 |
کھانے سے فراغت پر الحمداللہ کہناچاہیے |
58 |
روزےدار کودعوت دی جائے تو وہ کیاکرے ؟ |
62 |
دعوت کےبغیر شرکت |
66 |
بائیں ہاتھ سےکھانا منع ہے |
69 |
ایثار کی ترغیب |
72 |
کھانے میں برکت کیسےآئےگی؟ |
74 |
برتن کےدرمیان سےکھانا مکروہ ہے |
76 |
کھانے کےبعد انگلیاں چاٹنا سنت ہے |
81 |
پانی پینے کےآداب |
89 |
مشکیز ےوغیرہ کو منھ لگاکرپینا مکروہ ہے |
95 |
مشروب میں پھونک مارنا مکرو ہ ہے |
98 |
کھڑےہوکر پانی پینا جائز ہے |
101 |
کھانا پینا تقسیم کرنےوالا خود کب کھائے اورپئے |
105 |
چھینک اورجمائی لینےکےآداب |
109 |
قضائے حاجت کےآداب |
116 |
تین چیزیں لعنت کاباعث ہیں |
122 |
قضائے حاجت کےوقت قبلہ کی جانب منھ اورپیٹھ کرنےکی ممانعت |
128 |
بیت الخلاء میں داخل ہونےکی دعا |
133 |
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا؟ |
135 |
دائیں ہاتھ سےاستنجاء کرنامکروہ ہے |
137 |
بیت الخلاء میں باتیں کرنامکرو ہ ہے |
140 |
سونےآداب |
142 |
نماز تہجد کابیان |
151 |
پیٹ کابل سوناممنوع ہے |
155 |
اللہ کاذکر کرکےسوناچاہیے |
157 |
لباس کےآداب |
159 |
افضل کپڑے کون سے ہیں؟ |
162 |
میانہ روی اختیار کرنابہتر ہے |
168 |
دعااورذکر کےآداب |
170 |
دعامیں ہاتھ کہاں تک اٹھائے جائیں |
179 |
دعامیں وثوق ہوناچاہیے |
181 |
ممنوع دعائیں |
185 |
جامع دعا |
187 |
ملاقات کےآداب |
188 |
ملاقات کےلیے اجازت طلب کرنا |
193 |
اجازت مانگتےوقت اپنانام بتایا جائے |
200 |
زیارت کےآداب |
204 |
مہمان نوازی کےآداب |
207 |
میزبان کےلیےدعاکرنا |
214 |
مہمان نواز ی کتنے دن تک ہے |
216 |
سفرکےآداب |
219 |
رات کو اکیلا سفرکرنا |
222 |
را ت کوسفرکرنابہتر ہے |
225 |
جانوروں پر شفقت |
227 |
سواری کی نگہداشت |
231 |
سفرکی دعا |
234 |
اوپرچڑھتےوقت اوراترتےوقت کاوظیفہ |
240 |
جن کی دعامقبول ہوتی ہے |
244 |
کس جگہ بیٹھے توکیاکہے |
247 |
مسافرکوگھرجلدی لوٹ آناچاہیے |
250 |
دن کوگھر آنا چاہیے |
253 |
سفرسےواپسی پر پہلے مسجد میں آنا چاہیے |
256 |
سلام کےآداب |
258 |
سلام کےمسنون الفاظ |
261 |
سلام کاطریقہ |
265 |
سلام درمیانی آواز میں کہے |
270 |
عورتوں کو سلام کہنا |
272 |
کیابڑاچھوٹے کو سلام کہہ سکتاہے؟ |
275 |
ہربارملتے وقت سلام کہناچاہیے |
277 |
مجالس کےآداب |
281 |
کفارہ مجلس کی دعا |
284 |
مجلس کاحق |
291 |
مجلس سےاٹھتےوقت سلام کہناچاہیے |
294 |
گفتگو کےآداب |
296 |
سمجھانے کےلیے اپنی بات کودہرانا |
298 |
مسجد کےآداب |
302 |
بدبودار چیز کھاکرمسجد میں آنامنع ہے |
305 |
مریض کی عیادت کےآداب |
307 |
مریض کوخوشخبری دینامستحب ہے |
310 |
مریض کےاہل خانہ سےمریض کی حالت پوچھنا |
312 |
زندگی سےمایوس شخص کیاکہےظ |
315 |
جنازے کےآادب |
319 |
نماز جنازہ پڑھنےوالوں کی سفارش |
322 |
میت کافرض اداکرنا |
325 |
میت کی خوبیاں بیان کرنا |
327 |
دوسری قسم اسلامی اخلاق |
335 |
اچھااخلاق |
337 |
صبرعمدہ اخلاق کی بنیادہے |
340 |
مصیبت کےوقت صبرہی بہتر ہے |
344 |
بیماری میں صبرکرنےکی جزا |
349 |
صبرکےفوائد |
351 |
سچائی کی فضیلت |
353 |
سچ اطمینان کاباعث ہے |
362 |
فرشتوں کی دعاکامستحق |
366 |
صدقے کی فضیلت |
371 |
درگزراورتواضع |
375 |
فخراورتکبر حرام ہے |
379 |
حیاکی اہمیت |
381 |
نبی کریم ﷺ کاحیاکابیان |
385 |
رازکی حفاظت |
389 |
نرمی کرنےکی فضیلت |
393 |
نبی کریم ﷺ کی شفقت |
395 |
آسانی اورمحبت کورواج دو |
401 |
ہرکسی کےساتھ احسان کرنا |
407 |
بردباری اختیار کرنااورجلد بازی سےاجتناب کرنا |
410 |
رشک کرناجائز ہے |
412 |
توکل کی فضیلت |
418 |
عدل وانصاف کی فضیلت |
424 |
خیرخواہی کرنا |
426 |