#5456

مصنف : ڈاکٹر ابو الکلام قاسمی

مشاہدات : 9806

نظریاتی تنقید ( مسائل و مباحث )

  • صفحات: 258
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6450 (PKR)
(ہفتہ 29 ستمبر 2018ء) ناشر : بیکن بکس لاہور

تحقیق کی طرح تنقید بھی دنیائے ادب کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ان دونوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ تحقیق اور تنقید نہر کے دو کناروں کی طرح ہیں۔ جو کبھی بھی آپس میں نہیں مل سکتے مگر ہمیشہ ایک ساتھ رواں رہتے ہیں۔تنقید ایک ایسی اصطلاح ہے جس میں کسی بھی شخص چیز یا پھر صنف کے منفی اور مثبت پہلو گنوائے جاتے ہیں۔تنقید کے دائرہ کار میں  تعریف وتحسین بھی شامل ہے اور فن پارے  کےنقائص کی نشاندہی بھی۔ اسی باعث تنقید کاعمل توازن  غیر جانب داری او رمعروضیت کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے ۔ لیکن نظریاتی تنقید اور اس کے اطلاقی پہلو کےپس منظر میں سب سے پہلے یہ بات سمجھنی ضروری ہے کہ تنقیدی نظریے کا کوئی بھی عملی اطلاق نظریے اوراطلاق کی مکمل ہم آہنگی کےبغیر ممکن نہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نظریاتی  تنقید مسائل ومباحث‘‘ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ  کے پروفیسر ڈاکٹر ابو الکلام قاسمی کی مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب ان تنقیدی مضامین کا  مجموعہ ہے  کہ  جن  کا تعلق تنقید کےنظری مباحث  سے ہے  ۔مشرقی اور مغربی تنقید کےنئے   اور پرانے  نظری مباحث کے ساتھ ساتھ  بعض ممتاز تنقیدی دبستانوں کا تعارف بھی اس کتاب میں شامل کردیاگیا  ہےجس  سے یہ کتاب محض اردو  کے تنقیدی نظریات تک محدود نہیں رہی بلکہ علی الاطلاق ادبی تنقید سے متعلق نظریات وتصورات کی دستاویز بن گئی ہے ۔ہندوستان میں نظری تنقید کا  یہ مجموعہ  چند سال  قبل شائع ہوا  جسے وہاں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی اور اسے جلد حوالے کی کتاب کی حیثیت  حاصل ہوگئی اسی کے پیش نظر  2015ءمیں  اسے  پاکستان میں بیکن ہاؤس  نےپہلی دفعہ شائع کیا ہے ۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

مقدمہ

9

مبادیات تنقید

20

تنقید کی ماہیت

27

تنقید اور ادبی تنقید

31

عربی تنقید کےبنیادی افکار

42

عربی تنقید کے اہم مباحث

50

سنسکرت شعریات کی بنیادیں

57

النکار

71

افلاطون

78

ارسطو

83

کلاسکییت

93

رومانیت

93

علامت نگاری یارمزیت

107

جمالیاتی تنقید

110

مارکسی تنقید

123

نفسیاتی تنقید

130

نئی تنقید

140

مغربی شعریات کے اہم سنگ ہائے میل

156

روایت اور انفرادی صلاحیت

186

شعر کی ہئیت

197

ساختیات اورادب

203

ژاک درید اور رد تشکیل

216

ادب میں مابعد جدید کیاہے

225

مابعد جدید تنقید

243

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38300
  • اس ہفتے کے قارئین 225376
  • اس ماہ کے قارئین 799423
  • کل قارئین110120861
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست