#5725

مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

مشاہدات : 6646

نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ جلد اول

  • صفحات: 691
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17275 (PKR)
(جمعرات 14 مارچ 2019ء) ناشر : بیکن بکس لاہور

ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال: 17 دسمبر 2002ء) ڈاکٹر حمید اللہ ﷫ ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے  جن کے قلم  سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر  195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے  بعد  اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی)  سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے  ڈاکٹریٹ کی  ڈگری  حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسررہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم  نے اپنی پوری زندگی تصنیف وتالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی بالآخر 95 برس کی عمر پاکر  17؍دسمبر 2002ء کو فلوریڈا (امریکہ) میں  اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ان کے سانحۂ ارتحال کے بعد اہل  دانش  نے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور موصوف کی زندگی  کی مختلف جہتوں پر اپنی اپنی بساط کےمطابق داد تحقیقی دی ۔ بعض علمی اداروں  کی طرف سے  ان کی خدمات کےاعتراف میں  رسائل وجرائد کے خاص نمبر بھی شائع کیے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم  کو جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔آمین زیر نظر کتاب ’’ نگارشاتِ  ڈاکٹر محمد حمید اللہ ‘‘ محمد عالم  مختارِ حق  کی مرتب شدہ  ہیں  مرتب موصوف نے  ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کےمضامین ومقالات کو  موضوعات کے   حساب سے مرتب کر کے  دو دجلد میں  تقسیم کیا ہے موضوعاتی عناوین حسب ذیل ہیں۔قرآن،سیرت،فقہ،اکابرین، تاریخ، قانون، خطۂ عرب، مستشرقین، ادب، سود وغیرہ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف مدعا

9

قرآن

 

تاریخ قرآن مجید

17

قرآنی تصور مملکت

38

قرآن مجید اور عورت

65

قرآن مجید کے فرانسیسی ترجمنے

73

ایلاف۔ جاہلیت میں عربوں کے معاشی وسفارتی تعلقات

82

تراجم قرآن مجید تازہ بتازہ نوبہ نہ

108

قرآن مجید کی سالگرہ مبارک

120

سیرت

 

سرورکائنات ﷺ کی حکومت

125

عہد نبوی کے سیاست خارجہ کا شہکار

149

عہد نبوی کے اصول سیاسیات

160

عہد نبویؐ کے عربی ایرانی تعلقات

173

آنحضرتؐ کا نامہ مبارک کسریٰ کے نام ’’ایک نئی دریافت‘‘

191

آنحضرتؐ کا خط قیصر روم  کے نام

199

سیرت طیبہ کا پیغام عصر حاضر کے نام

213

فقہ

 

فقہ کی تشکیل اور آغاز کا معمہ

253

اسلام اور علم ہئیت کے نئے مسائل

286

اسلام میں انسانی خون کا احترام

302

اسلامی جہاد

306

اکابرین

 

امام محمد کی بارہ سو سالہ یاد گار وفات ترکی میں

313

مولانا روم کی سات سو سالہ برسی

324

شمس الا الرخسی

327

امام سرخسی کی نو سوسالہ برسی

349

مولانا سید سلیمان ندوی کی صدسالہ یاد گار ولادت

361

ابو حنیفہ کی سیاسی زندگی

383

کتاب النبات دینوری

397

القاضی الرشید

401

تاریخ

 

علم تاریخ میں مسلمانوں کا حصہ

417

فتح مکہ 8ھ کی چودہ سو سالہ یاد گار

439

قانون

 

سیریا قانون بین الممالک

447

علم قانون میں مسلمانوں کاحصہ

461

تاریخ قانون میں مسلمانوں کاحصہ

477

رومی قانون اور اسلامی قانون کے تعلقات پر چند ملاحظات

487

خطہ عرب

 

عربوں کی جہاز رانی پر استدراک

505

آٹھویں صدی ہجری میں مصر وشام میں ڈاک کا نظام

526

پٹرول گیس اور ابتدائے اسلام

536

مستشرقین

 

استانبول کی موتمز مستشرقین عالم

545

کیمبرج کی موتمر مستشرقین عالم

558

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47766
  • اس ہفتے کے قارئین 47766
  • اس ماہ کے قارئین 2119683
  • کل قارئین113727011
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست