#5305

مصنف : عبد الرحمن کیلانی

مشاہدات : 8042

مقالات مولانا عبد الرحمن کیلانی

  • صفحات: 413
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10325 (PKR)
(ہفتہ 21 اپریل 2018ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور

پچھلی صدی کے نصف اول میں جہاں برصغیر نے ایک سے ایک قد آور سیاست دان کو دیکھا ہے‘ وہاں صحافت‘ وکالت‘ شعروشاعری میں بھی صفِ اول کی شخصیتوں کا جُھرمٹ اپنے دامن میں سجا رکھا ہے‘ اور اساطینِ منبر ومحراب اورکاروانِ علم ومعرفت کی بات ہو تو ایسی ضوفشاں مثالیں سامنے آئیں گی جن کے شعور وآگہی کی تمازت ابھی تک دلوں کو گرماتی نظر آتی ہے۔ ان شخصیات میں سے ایک  مولانا عبد الرحمان کیلانی بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب مولانا کے حالات زندگی مختصر اور تفصیلی طور پر مختلف مقامات پر درج کر دیے گئے ہیں اور انہوں نے جن موضوعات پر قلم اُٹھایا ان کا حق ادا کرنے کی کوشش کی اور حق ادا بھی کیا۔ اس کتاب میں ان کے چیدہ مقالات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مقالات مولانا عبد الرحمن کیلانی ‘‘مولانا عبد الرحمن کیلانی  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں مثلاً تیسیر القرآن جو کہ تفاسیر ماثورہ  کی جامع پہلی مفصل تفسیر بالحدیث ہے جو کسی خاص مسلک یا فقہ کی ترجمانی کی بجائے براہ راست قرآن کریم‘صحاح ستہ کی صحیح اور حسن درجہ کی احایث وغیرہ پر مشتمل ہے‘ اس کے علاوہ آئینہ پرویزیت‘عقل پرستی اور انکار معجزات اہم ترین تصانیف ہیں اور بہت سے اہم موضوعات پر مصنف کی کتب موجود ہیں جیسا کہ احکام ستر وحجاب‘ احکام تجارت اور لین دین کے مسائل‘دولت کے اسلام میں مصارف‘ ایک مجلس کی تین طلاقیں اور شرعی حل وغیرہ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیغمبراسلامﷺبحیثیت داعی امن واخوت

9

شرک اوراس کی مروجہ صورتیں

35

انسانی حقوق اورتعلیمات نبویﷺ

67

اسلامی معیشت اورسود

89

احکام وراثت

150

خلفائےراشدین کی شرعی تبدیلیاں

179

فرقہ پرستی

212

مساوات مردوزن

225

جنت ارضی یاجنت الماویٰ

247

نظریہ ارتقاء

259

کیاآغازخانی مسلمان ہیں؟

274

امام ابن تیمیہ﷫ اورمتصوفین

293

طرزحکومت پراسلامی نظریاتی کونسل کےسوالنامہ کاجواب

312

یونین سازی کےشرعی اصول

242

فتاویٰ

 

نمازتراویح سےمتعلق چندمسائل

257

تطلیق ثلاثہ کےسلسلہ میں ایک سوال اوراس کاجواب

361

انسانی پیدائش کےلیے مصنوعی تخم ریزی

365

نابالغ لڑکےاورلڑکی کانکاح

376

حلال وحرام

389

زکوۃ وعشرکےچندمسائل ان کےجوابات

397

چارمتفرق فتاویٰ حسبناکتاب اللہ قربانی کی شرعی حیثیت بنات النبیﷺ شرح زکوۃ

401

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71055
  • اس ہفتے کے قارئین 104883
  • اس ماہ کے قارئین 1721610
  • کل قارئین111043048
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست