خطبات و مقالات سیرت

  • صفحات: 315
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7875 (PKR)
(منگل 04 اپریل 2023ء) ناشر : کتاب سرائے لاہور

علوم اسلامیہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے، قرآن وحدیث علوم وحی ہیں اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کا عملی نمونہ ہے۔ تاریخ انسانی کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ قوموں نے اپنے نبیوں، مذہبی رہنماؤں اور لیڈروں کے تذکروں میں قصہ گوئی اور غلو سے کام لیا اور ان کی مستند سیرت کہیں بھی محفوظ نہیں بلکہ انبیائے کرام کی سیرت ہمیں قرآن وحدیث سے زیادہ مستند انداز میں پتہ چلتی ہے۔ تاریخ انسانی نے ایک مرحلہ یہ بھی دیکھا کہ ایک شخص کی سیرت کو اس طرح محفوظ کیا گیا کہ پوری امت وجود میں آگئی اور اس کے اخلاق کریمانہ، نشست وبرخاست، طعام وقیام حتی کہ زندگی کے ہر ہر مرحلے پر اس کا عمل رہتی دنیا تک اسوہ حسنہ قرار پایا۔ اس شخص کی زندگی کے تذکرے سے دنیا کا بابرکت ترین علم ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ وجود میں آیا۔ زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور مقالات یا خطبات کو مرتب کیا گیا ہے۔ یہ کتاب مصنف کی ریڈیائی تقاریر، مختلف رسائل میں شائع ہونے والے مضامین، مقالات اور چند خطبات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں بہت سے اہم مضامین کو شامل کیا گیا ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تعلیم وتربیت،  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معلمانہ حکمت عملی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آداب تعلیم وغیرہ۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ، سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب ’’خطبات ومقالات سیرت‘‘ پروفیسر عبد الجبار شاکر کی مرتب کردہ ہے۔ آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں، اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کے میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔ آمین۔ (م ۔ ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرش ناشر

 

7

سیرۃ النبی ﷺ کے امتیازات

 

11

انسانیت کی تشکیل میں نبوت کا کردار

 

38

رسول اللہ ﷺ کا خطبہ کسوف

 

45

نبی رحمت ﷺ صاحب خلق عظیم

 

56

سنت رسول ﷺ مشعل راہ

 

73

خصائص نبوی ﷺ امتیازات سیرت

 

91

حضور ﷺ بحیثیت قانون ساز

 

102

حضور ﷺ کا معاشرتی انقلاب

 

109

خطبہ حجۃ الوداع

 

121

سیرت طیبہ مشعل راہ

 

149

مہمات رسول ﷺ

 

189

توہین رسالت اور مغرب

 

257

فہارس کتب سیرت

 

307

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52409
  • اس ہفتے کے قارئین 239485
  • اس ماہ کے قارئین 813532
  • کل قارئین110134970
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست