مغرب کا تعلق کبھی بھی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ منصانہ نہیں رہا - لیکن ستمبر 2001ء کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد اس کے اسلام کے ساتھ تضادات مزید واضح ہو کر سامنے آگئے ہیں۔ بہت سے مسلمان ’دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ‘ کو مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جنگ سمجھتے ہیں اور پوری اسلامی دنیا سے شدت پسند اسے اپنی بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے متحد ہو رہے ہیں - جبکہ دوسری جانب مغرب عمومی طور پر اور امریکہ بالخصوص مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیتے نظر آتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلام اور مغرب کا تصادم ‘‘ اسرار الحق کی انگریزی تصنیف The End Of Illusions کے چھٹے باب بعنوان Islam.s Encounters With the West کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ مصنف کے قریبی دوست وسیم الحق عمادی نے کیا ہے ۔ کتاب کا آغاز ’’ اسلام محاصرے میں‘‘ کے عنوان سے ہوتا ہے جس میں اس بات کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا کہ کس طرح بنیاد پرستی اور دہشت گردی کی نئی تھیوریز اور تعریفات اختراع کر کے امریکی تھنک ٹینک نے مسلم ممالک اور مسلمانوں پر اپنے ظلم و تعدی کا جواز پیدا کیا ہے۔(م۔ا)
دیباچہ |
8 |
اظہار تشکر |
10 |
اسلام محاصرے میں |
67 |
مذہب کی طرف واپسی |
67 |
اسلام کا عروج نو |
67 |
تخلیق کا خدائی منصوبہ |
67 |
موت کے بعد زندگی کا عقیدہ |
72 |
اسلام اور عقلیت |
76 |
غیر مسلم اور اسلام |
80 |
ہمہ گیر انسانیت کی طرف |
88 |
پرمسرت زندگی کا ایک ضابطہ |
94 |
تہذیب کے بارے میں اسلام کا نقطہ نظر |
99 |
اسلامی معاشرے میں عورت کا مقام ایک تقابلی جائزہ |
103 |
حدود آرڈیننس کے دفاع میں |
122 |
ایک لمحہ فکریہ |
130 |
اسلام میں فکری اظہار کی آزادی |
131 |
اسلام میں شرکت اقتدار اور رواداری |
135 |
اسلامی طرز حکومت اور مغربی آزاد جمہوریت |
140 |
اسلام میں جذبہ جہاد |
168 |
جہاد میں شاندار کامیابی |
177 |
اللہ کی راہ میں ہتھیار اٹھانا |
185 |
صلیبی جنگ اور جہاد ایک تقابلی نظر |
189 |
شہادت |
190 |
عظیم تر مشرق وسطیٰ کی طرف پیش قدمی |
197 |
بلیک میل |
204 |
11 ستمبر کے کمیشن کی رپورٹ |
208 |
آزادی اور جمہوریت کا صدر بش کا ایجنڈا |
213 |
بوسنیا اور کوسوو میں امریکہ کا کردار |
219 |