#4844

مصنف : ڈاکٹر محمد اسلام صدیق

مشاہدات : 2508

پاکستانی اساتذہ کے لیے رول ماڈل ( تحقیقی مطالعہ بسلسلہ مثالی استاد )

  • صفحات: 599
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23960 (PKR)
(ہفتہ 02 مارچ 2024ء) ناشر : کتاب سرائے لاہور

آنحضرتﷺ نے جن علمی وتعلیمی روایات کی بنیاد رکھی‘ صحابہ کرامؓ نے آپﷺ کے اسوہ کے مطابق اسے آگے بڑھایا اور تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کر دیا۔ بعد کے مسلمان اساتذہ نے اس روایت کو قائم رکھا اور ایک ترقی یافتہ معاشرہ کی بنیاد رکھی۔ تعلیم کی مختلف تعریفوں کا جائزہ لیں تو دنیا کی پہلی پانچ سو یونیورسٹیاں دوسرے ممالک میں ہیں ودیگر ایجادات کے حوالے سے ہم پیچھے ہیں۔ کیوں؟ ہمارے ہاں ذہین افراد پیدا نہیں ہوتےٰ؟ کیا ہمارا تعلیمی نظام افراد کی تعلیمی وعملی صلاحیت نکھارنے میں ناکام رہا ہے؟ کیا ہمارے اُستاد کے سامنے رول ماڈل کے طور پر مثالی اُستاد کا نمونہ موجود ہے؟ وجہ صرف یہی ہے کہ ہم  اخلاقیات‘ فرض شناسی‘ لگن اور اخلاص جیسے اسلامی اقدار سے دور ہیں۔انسان فانی ہے‘ موت برحق ہے اور مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونا بھی اَٹل حقیقت ہے۔ ہمارے دنیا کے چلے جانے کے بعد صرف تین اعمال ایسے ہیں جن کا ثواب ہمیں قیامت تک ملتا رہے گا ان میں سے ایک نفع بخش علم کسی کو دے کر چلے جانا۔تدریس سب سے اعلیٰ وارفع پیشہ ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں اساتذہ کے لیے اعلیٰ اقدار اور رول ماڈل شخصیات کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں قرآن وحدیث کے عربی متن کو احتیاط سے دیکھا گیا ہے۔اس میں رول ماڈل اساتذہ کے حالات‘ واقعات کی صحت کے بارے میں انتہائی احتیاط کی گئی ہے۔ پرائمری وسکینڈری سورسز سے واقعات اکٹھے کیے گئے ہیں۔اس کتاب کو سامنے رکھ کر یا اس کا مطالعہ کر کے ایک استاد عمل کرے تو ایک رول ماڈل ضرور بن سکتا ہے۔اس میں پانچ ابواب ترتیب دیے گئے ہیں۔ پہلے میں علم‘ اساتذہ وغیرہ سے متعلق اہم مضامین کا تعارف دیا گیا ہے اور دوسرے میں متعلقہ لٹریچر کا جائزہ لیا گیا ہے اور تیسرے میں طریقہ تحقیق بتائے گئے ہیں‘ چوتھے میں تجزیہ وضاحت آراء اور چیک لسٹ سے متعلقہ تفصیل اور پانچویں میں خلاصہ‘نتائج۔ حاصلات اور سفارشات اور چیک لسٹ وغیرہ کا بیان ہے۔کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ پاکستانی اساتذہ کے لیے رول ماڈل‘‘ ڈاکٹر محمد اسلام صدیق‘ ثمینہ اسلام کی تالیف کردہ ہے۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

صفات باری تعالیٰ

 

1

ذکر معلم اعظم حضرت محمد ﷺ

 

1

انتساب

 

1

قارئین کا صفحہ

 

1

دیباچہ

 

1

تعارف

 

1

اہل علم و اساتذہ کا مقام

 

1

علم کی اہمیت

 

4

استاد کون

 

24

مقاصد تحقیق

 

25

طریقہ تحقیق

 

26

رول ماڈل

 

27

متعلقہ لٹریچر کا جائزہ

 

35

انبیاء علیہ السلام بحیثیت اساتذہ و رول ماڈل

 

58

آنحضرت ﷺ فن تعلیم و تربیت میں بطور رول ماڈل

 

119

صحابہ کرام ﷢ بطور رول ماڈل

 

131

مدرسہ نبوت ﷺ کی تربیت یافتہ خواتین بطور رول ماڈل

 

178

تابعین بطور رول ماڈل

 

197

تحقیقی انڈیکیٹرز کے تحت امت مسلمہ کے رول ماڈل اساتذہ کا جائزہ

 

234

حکمت و دانائی

 

253

طلب رزق حلال

 

262

علم پر عمل

 

267

مثالی اساتذہ کا طریقہ تدریس

 

273

اساتذہ کا استغنا و محترم شخصیت

 

279

اساتذہ کی تصانیف و ذوق تحقیق

 

292

طلبہ سے محبت و احترام انسانیت

 

297

اساتذہ و علماء کا مقام و احترام

 

309

اساتذہ کی حق گوئی

 

329

پیشہ تدریس سے لگن اور مشکل ترین حالات

 

338

اساتذہ اور وقت کی قدر و قیمت

 

343

طلب علم و ذوق مطالعہ

 

348

اساتذہ کی محنت و حافظہ

 

259

اساتذہ کی حب الوطنی و مفاد ملت

 

363

موجودہ دور کے پاکستانی اساتذہ بطور رول ماڈل

 

369

پاکستانی لٹریچر میں رول ماڈل اساتذہ کا ذکر

 

397

مثالی اساتذہ کے لیے ماں بطور رول ماڈل

 

462

محققین کی نظر میں اچھے استاذ کی خوبیاں

 

469

اساتذہ کا تعلق باللہ و دعائیں

 

503

طریقہ تحقیق

 

515

تجزیہ و وضاحت

 

520

خلاصہ و نتائج

 

535

ضمیمہ

 

561

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48626
  • اس ہفتے کے قارئین 48626
  • اس ماہ کے قارئین 2120543
  • کل قارئین113727871
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست