#3863

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

مشاہدات : 8344

صالح اور مصلح

  • صفحات: 510
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20400 (PKR)
(جمعہ 03 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور

زیر تبصرہ کتاب دراصل خیر القرون کے منہج پر کتاب وسنت کی روشنی میں تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کا ایک جامع پروگرام پیش کرتی ہے۔ تعلیم اور تزکیہ دونوں کی بنیاد کتاب وسنت اور صحبت ہے۔ تعلیم کی اصل اعتصام بالکتاب والسنۃ ہے تو تزکیہ کی اصل اتباع بالکتاب والسنۃ ہے۔ ترکیہ نفس میں دو چیزیں بہت اہم ہیں، طلب اور صحبت۔ اگر اپنی اصلاح کی طلب، خواہش اور آرزو نہ ہو گی تو نبی کی صحبت میں بھی بیٹھنے سے کوئی فائدہ نہ ہو گا جیسا کہ منافقین کو کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اور طلب پیدا کرنے کے بعد دوسری اہم چیز صالحین کی صحبت ہے۔ یہ کتاب ان شاء اللہ، ایک تو قاری میں تزکیہ نفس کی طلب پیدا کر دے گی اور دوسرا صحبت صالحین کی کمی پوری کرنے کے رستے تجویز کر دے گی۔ تعلیم میں کتاب وسنت کا گہرا فہم رکھنے والے علماء کی صحبت اور تزکیہ میں کتاب وسنت پر احسان کی کیفیت کےساتھ عمل کرنے والے صالحین کی صحبت ضروری ہے۔ اور صالحین میں سے بھی آپ کے والدین، رشتہ دار، پڑوسی، استاذ اور وہ دوست کہ جو نیکی کا شوق رکھتے ہوں اور نیکی کی ترغیب دیتے ہوں۔ پس آپ کتاب وسنت اور اپنے ارد گرد کے ان صالحین کی صحبت سے آپ اپنی اصلاح کیسے کر سکتے ہیں، یہ اس کتاب کا اصل موضوع ہے۔ اگر تو آپ ”بزرگ“ بننا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہر گز مفید نہیں ہے اور اگر آپ ”بندہ“ بننا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں کہ یہی اس کتاب کا اصل موضوع ہے۔ ِیہ کتاب غوث، قطب، ابدال اور قلندر بننے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوس کرے گی البتہ جو لوگ سلوک قرآنی کے مقامات صالحین، مصلحین، مسلمین، مومنین، محسنین، متقین اور عباد الرحمن وغیرہ میں شامل ہونے کا شوق اور جذبہ رکھتے ہوں تو ان کے لیے یہ کتاب انتہائی مفید ثابت ہو گی، ان شاء اللہ۔ مجھے اپنے پرودگار سے قوی امید ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ قاری کے اندر اصلاح نفس کے بیج کی بنیاد رکھ دے گا۔ کتاب تقریبا 500 صفحات پر مشتمل ہے اور اگر آپ کے پاس مکمل کتاب کے مطالعہ کا وقت نہیں ہے تو اس کتاب میں سے صرف اس کا آخری باب "تقوی کا لباس" پڑھ لیں، وہی اس کتاب کا کل خلاصہ ہے اور وہی سلوک قرآنی کا مبتدا بھی ہے اور منتہی بھی۔ (ا۔ع)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

1

باب اول: اصلاح نفس

6

صالح اور مصلح

7

تزکیہ اور تعلیم: تخلیہ اور تحلیہ

12

کتاب سے تربیت

16

شیخ اور استاذ کا فرق

19

تزکیہ نفس کے لیے راہنما کی ضرورت

22

میرے مرشد، میرے حضرت

24

مجاہدہ نفس کے چار اصول

27

قبرستان کی زیارت

32

سچاواعظ

34

اپنائیت کی سوچ

36

ٹوپی

48

گناہ کا اعلان

43

خورد بینی

45

صالحین کی صفات

46

باب دوم: اصلاح احوال

54

تلون مزاجی

55

خشیت کے آنسو

58

ڈر کی نفسیات

63

جذبات کا اظہار

68

قرآنی احوال

71

دین میں اعتدال

77

ہمدردی اور احترام

79

نیکی میں کمال

79

توبہ کا حال

84

سچ کا حال

91

عباد الرحمن کے احوال

94

باب سوم: اصلاح عبادات

103

توحید اور عبادت

104

نماز اور تزکیہ

115

نماز میں احسان

120

نماز میں ذہنی اور قلبی یکسوئی

128

مصلے کی کشش

129

نیکی کی مارکیٹنگ

131

نماز وتر میں اجتماعی دعا

134

تلاوت اور تزکیہ

137

ذکر وفکر اور تزکیہ

144

غفلت کا گناہ

151

تہجد اور تزکیہ

154

دعا اور تزکیہ

155

اسمائے حسنی کی برکت

159

دعا اور شکر

163

صدقہ اور تزکیہ

164

باب چہارم: اصلاح خاندان

172

میاں بیوی کے اختلافات

173

بچوں کی تربیت کے دو اصول

181

بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار

183

والدین کے حقوق

188

اولاد کے حقوق

193

صلہ رحمی

194

قرض کی نیکی

196

باب پنجم: اصلاح معاشرہ

202

دعوت اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں فرق

203

رستے کے حقوق

204

بلاوجہ ہارن دینا

207

اساتذہ اور مشائخ کے حقوق

209

مزدور کی حوصلہ افزائی

212

استخارہ اور مشاورت

213

خود کشی

216

اصلاح رسوم

218

سالگرہ مبارک

226

نبی کریم  کا یوم پیدائش منانا

228

جادو اور خواب

230

جھاڑ پھونک : اثرات اور موانع

232

تعلیم کا المیہ

237

اردو ادب

242

زاویہ نگاہ

246

فکر کی کجی

250

باب ششم: اصلاح مسلک وتحریک

257

تنقید یا تنقیص؟

258

مسلکی اور جماعتی نام

265

مسلکی اور جماعتی نام کی شرعی حیثیت

267

فرقہ واریت

268

میرا کوئی فرقہ نہیں ہے

272

روایت سے تمسلک

275

نیکی پر تعاون

278

تنقید میں اعتدال کا دامن

279

جماعتی تعصب

285

فریق مخالف کا رد یا اس کے لیے دعا؟

286

رد عمل کی نفسیات

287

انسان اور غلطی

289

اہلحدیث کی اقسام

292

غیر مقلد اور اہلحدیث کا فرق

294

اصحاب الحدیث اور تزکیہ نفس

295

توحید کے بیان میں غلو

298

تقوی کی نفسیات میں بگاڑ

299

اسلامی تہذیب کے دو ستون: دینی مدارس اور اسلامی تحریکیں

302

جنت میں داخل کرنے والے اعمال

303

باب ہفتم: اصلاح میڈیا و شوشل میڈیا

309

سوشل میڈیا اور نیٹ فورمز کے جہادی

310

فیس بک کا نشہ

312

فوٹو اور کامیڈی

314

الحاد اور ہالی وڈ انڈسٹری

315

فلم بنانا

317

سائنسی حق

319

مرغیاں

320

باب ہشتم:اصلاح تصوف

322

تصوف کے پانچ ادوار

323

وحدت الوجود اورشیخ احمد سرہندی

327

تجدید تصوف اور مولانا اشرف علی تھانوی 

330

تصوف کے بارے خلط مبحث

332

اصول فقہ اور مصطلحات تصوف

332

کتب تصوف کی اصلاح اور تہذیب

334

حنفی صوفی سے مکالمہ

336

تصوف کی وکالت

337

تصوف اور تاریخ اسلام

338

باب نہم :اصلاح علماء

340

اہل فتوی کی خدمت

341

فقیہ کون ہے؟

344

غیر نافع علم

346

فقہی جمود

348

فقہی حیلے

351

علم کی فضیلت

357

باب دہم:تزکیہ اور تصوف

360

مراقبہ اور صوفیاء

361

مراقبہ اور ارتکاز ذہنی

368

مشارطہ ،مراقبہ اور محاسبہ

372

اندر کا سکون

372

تزکیہ نفس اور لطائف

376

قوائے ثلاثہ:قوت فکر، قوت غضب اور قوت شہوت

380

فناء اور بقاء

384

سماع اور وجد

387

مبشرات

394

علائق دنیوی

396

کرامت اور عقیدت

399

صوفیاء کی شطحیات

399

صوفی اور سلفی

403

باب یاز دہم: اخلاق اوررذائل

406

تزکیہ نفس میں قلب کا کردار

407

طہارت اور صفائی

412

اخلاص کا وزن

417

تنہائی کی ریاکاری

424

تکبر کی صورتیں

425

عاجزی کے احوال

429

حسد کے مقامات

433

مسلمانوں سے محبت

438

عجلت کا فساد

443

قناعت کی دولت

447

شکر کی نعمت

448

صبرکا مقام

456

حیاء کا وصف

462

شجاعت کی عظمت

465

خوش مزاجی

467

اللہ کی محبت

469

تقوی کا لباس

471

مصادر ومراجع

498

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71396
  • اس ہفتے کے قارئین 105224
  • اس ماہ کے قارئین 1721951
  • کل قارئین111043389
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست