#2699

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 16999

حصن الخطیب

  • صفحات: 499
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12475 (PKR)
(منگل 21 جولائی 2015ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا تھا ۔نبی کریم ﷺ خود سحرآفرین اور دلنشیں اندازِ خطابت اور حسنِ خطابت کی تمام خوبیوں سے متصف تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں وراثتِ نبوی کے تحفظ اور تبلیغِ دین کےلیے ایسی نابغۂ روز گار اور فرید العصر شخصیات کو پیدا فرمایا کہ جنہوں نے اللہ تعالی کی عطا کردہ صلاحیتوں اور اس کے ودیعت کردہ ملکۂ خطابت سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے پر زور انداز میں دعوت حق کوپیش کیا اور لوگوں کے قلوب واذہان کو کتاب وسنت کے نور سے منور کیا ۔ ماضی قریب میں امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد، سیدابو بکر غزنوی، آغا شورش کاشمیری، سید عطاء اللہ بخاری ، حافظ محمد اسماعیل روپڑی،مولانا محمد جونا گڑھی ﷭ وغیرہم کا شمار میدان خطابت کے شہسواروں میں ہوتا ہے ۔اور خطیبِ ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید﷫ میدان ِ خطابت کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے اللہ کی توفیق سے ایک نیا طرزِ خطابت ایجاد کیا ۔اور شیخ القرآن مولانا محمدحسین شیخوپوری گلستانِ کتاب وسنت کے وہ بلبل شیدا ہیں کہ دنیا انہیں خطیبِ پاکستان کے لقب سے یاد کرتی ہے۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے ۔اس لیے علماء نے ہر دور میں یہ رزیں کارنامہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ خطباء ودعاۃ جن کے پاس مصادر ومراجع میسر نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے ان کے لیے خطباء کی تیاری کےلیے آسانی ہوسکے ۔ماضی قریب میں اردوزبان میں خطبات کے مجموعہ جات میں اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیرہ ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔ فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ کی کتب(منہاج الخطیب،ترجمان الخطیب وغیرہ ) اسلامی وعلمی خطبات کی کتابوں کی لسٹ میں گراں قدر اضافہ ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’حصن الخطیب‘‘ محترم مولانا ابو الحسن عبدالمنان راسخ ﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی مرتب شدہ ہے جوکہ علماء خطبا اورواعظین کےلیے 16 علمی وتحقیقی خطبات کا نادر مجموعہ ہے ۔ کتاب کے آغاز میں خطباء اور واعظین حضرات کے لیے مصنف کا تحریرکردہ’’ خیرخواہی کا چوتھا سبق‘‘کے عنوان سے طویل مقدمہ بھی انتہائی لائق مطالعہ ہے ۔ موصوف جامعہ اسلامیہ ،صادق آباد کے فیض یافتہ ہیں اور مولانا حافظ ثناء اللہ زاہدی﷾ کے مایۂ ناز قابل شاگردوں میں شمار ہوتے ہیں ۔تبلیغی واصلاحی موضوعات کے علاوہ علمی وتحقیقی موضوعات کو بیان کرنے اور تحریر کی کامل دسترس رکھتے ہیں۔ موصوف جامعہ اسلامیہ،صادق آبادسے فراغت کےبعد شروع شروع میں مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور میں حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ کی زیر نگرانی بھی علمی وتحقیقی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ موصوف ایک اچھے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اچھے خطیب اور واعظ بھی ہیں ۔ عرصہ دراز سے فیصل آباد میں خطابت کافریضہ انجام دینے کےساتھ ساتھ تصنیف وتالیف کا کام بھی کرتے ہیں ۔تقریبا دو درجن کتب کےمصنف ہے۔ جن میں سے چار کتابیں(خشبو ئے خطابت ،ترجمان الخطیب،منہاج الخطیب ، حصن الخطیب) خطابت کے موضوع پر ہیں ۔کتاب ہذا حصن الخطیب کو موصوف نے بہت دلجمعی اور محنت سے مرتب کیا ہے ۔ ہر موضوع پر سیر حاصل مواد کے ساتھ ساتھ تحقیق وتخریج کا وصف بھی حددرجہ نمایا ں ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تبلیغی واصلاحی ،تصنیفی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے،ان کے علم وعمل اور زور ِقلم میں اضافہ فرمائے ۔اور ان کی تمام کتب کوعوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا) 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دعائے خیر

 

18

گزارشا ت راسخ

 

19

خیر خواہی کا چوتھا سبق

 

25

اخلاص

 

30

اخلاص کے منافی امور

 

32

تواضع

 

39

علم میں پختگی

 

41

علم قرآن

 

43

علم حدیث

 

46

علم تاریخ

 

49

عمل میں نکھار

 

50

امام مالک ﷫ کی انمول نصیحت

 

57

خطبائے کرام کی تنظیمی زندگی کے متعلق چند باتیں

 

58

تنظیمی وابستگی سے پیدا ہونے والی بعض خامیاں

 

59

تنظیمی ذمہ دار ان کی خدمت

 

61

خطبہ مسنونہ

 

64

قل ھواللہ احد

 

65

تمہیدی گزارشات

 

68

سورہ اخلاص کا مقام و مر تبہ

 

77

قر آ ن پاک کے دس پاروں کے برابر

 

78

اللہ تعا لیٰ محبت فرماتے ہیں

 

81

اس کی محبت سے جنت ملے گی

 

82

اللہ کی جنت میں محل

 

84

عام لوگوں کے لئیے  گولڈن آفر

 

84

ذکر الہی بے اثر کیوں ؟

 

87

تمہیدی گزارشات

 

88

عدم محبت

 

91

عدم احسان

 

95

عدم کثرت

 

97

غیر مسنون اذکار

 

103

بے یقینی

 

104

عدم پرہیز

 

106

جنت میں لیجانے والا وظیفہ

 

109

تمہیدی گزارشات

 

112

استغفار اور’’ سید الا ستغفار‘‘ کی اہمیت

 

114

گنہگار کا  استقبال مغفرت ورحمت کے ساتھ

 

116

سیدالا ستغفارمیں  چھپے قیمتی خزانے                                                                                                                                                                                                                                                                                                     

 

117

نماز عصر کا مسلمان پر اثر

 

133

وقت عصر کی اہمیت

 

137

نماز عصر میں دن اور رات کے فرشتوں  کا   اکٹھا ہونا

 

140

رسول اللہ کی دعائے رحمت کا حق دار

 

141

نماز  عصر کا دہرا اجر

 

143

عذاب قبر  سے نجات

 

145

دید ار الہی حاصل ہوگا

 

147

جہنم سے آزادی

 

149

جنت میں داخلہ

 

150

نماز عصر چھوڑنے  کے نقصانات

 

151

نماز عصر میں تاخیر کرنے والامنافق ہے

 

152

نمازعصر سے روکنے والوں کے لئے بد دعا

 

153

کاروبار اور گھر بار کی بر بادی

 

155

اعمال کی بربادی

 

157

وسیلہ کیا ہے؟

 

159

تمہیدی گزارشات

 

162

آیت وسیلہ کا معنی ومفہوم

 

163

نکتے کی بات

 

167

جائز وسیلے کی پہلی صورت

 

168

جائز وسیلے کی دوسری صورت

 

172

وسیلہ اور مسلک اہل حدیث

 

181

جائز وسیلے کی  تیسر ی صورت

 

183

لوگوں کو گمراہ کر نے کے لئے مثالیں

 

185

دوسری فضول مثال

 

188

قدیم اور جدید شرک میں فرق

 

192

احسان کر نے والوں پر انعامات  کی بارش

 

195

تمہیدی گزارشات

 

198

احسان کا معنی ومفہوم

 

199

احسان کرنے والوں کے لیے انعام

 

202

احسان کا بدلہ احسان

 

203

احسان کر نے والوں کا اجر ضائع نہیں ہوتا

 

204

احسا ن   کرنے والوں کرنے  ولوں کے لئے ا جرعظیم ہے

 

206

اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کے ساتھ ہیں

 

207

احسان  کرنے  والوں سے اللہ محبت رکھتے ہیں

 

209

احسان کرنے والوں کے لئے مغفرت اور کثرت ہے

 

212

اللہ کی رحمت احسان کر نے والوں کے قریب ہے

 

213

احسان کرنے والوں کے لئے  بشارت ہے

 

214

احسان کرنے والوں کے لئے جنت ہے

 

216

رسول اللہ  ﷺ کا نافرمان کون؟

 

219

تمہیدی گزارشات

 

222

عقیدے میں نافرمانی

 

224

شہزادہ جنت ﷜ شہادت کے وقت

 

227

ایک مغالطہ اور اسکا حل

 

227

صرف اکیلے اللہ کی قسم ا اٹھاؤ

 

229

اللہ کا بندہ اور اس کا رسو       ل کہو                                                                                                                                     

 

231

اللہ کو الہٰ مان کر ڈٹ جا                                                              

 

223

نما ز میں نا فرمانی

 

234

صفوں کو سیدھا  کرو  اور اشگاف ختم کرو

 

235

مغرب سے پہلے نماز  پڑھو

 

237

 جسے ایک و تر پڑھنا پسند ہو وہ پڑھ لے

 

238

خواتین عید گاہ میں ضرو ر جائیں

 

240

سنت کو لازم پکڑو اور بد عت سے بچو

 

241

امام المر سلین محمد ﷺ آخری رسول ہیں

 

247

تمہیدی گزار شات

 

250

مسلمان مرزائیوں کے ہاں کافر ہیں

 

250

مرزائی خطرناک کافر ہیں

 

251

نبوت کی عظمت اور قادیانیت کی جہالت

 

252

دلائل نبوت

 

253

عقیدہ ختم نبوت پر دلائل قرآنی

 

254

دوسری واضح  دلیل

 

256

 تیسری دلیل

 

257

چوتھی واضح دلیل

 

259

پانچویں زبر دست دلیل

 

260

عقیدہ ختم نبوت احادیث کی روشنی میں

 

261

نبوت کے لئے وحی الہی کا سلسلہ بند ہے

 

271

قادیانی کے جھوٹا ہونے کی دلیل

 

275

اک چپ تے سکھ ہی سکھ

 

279

تمہیدی گزارشات

 

282

خاموشی حضرت محمد ﷺکی پیاری سنت  ہے

 

286

خاموشی  خوبصورتی اور قیمتی زیور ہے

 

287

حامو شی  سلامتی کاراز ہے

 

288

حاموشی بہترین صدقہ ہے

 

289

خاموشی نزول ملائکہ  کا با عث ہے

 

290

خاموشی میں نجات ہے

 

294

خاموشی  جنت کی راہ ہے

 

295

خاموش نہ رہنے کے دو خطر ناک نقصان

 

296

دل کا سخت ہونا

 

297

جنت  سے جہنم کی طرف جانا

 

297

اک چپ تے سکھ ہی سکھ

 

298

جمہوری نظام او رالیکشن

 

299

جمہوری  گزارشات

 

302

اسلامی نظام کیا ہے

 

305

کیا جمہوری نظام اسلامی ہے ؟

 

305

عہدے کی حرص وہوس

 

307

تصاویر کی بھر مار

 

311

پارٹی بازی کی بنیاد پر نفرت اور محبت

 

313

خواتین کی شرکت

 

315

غیر مسلموں کو سیٹیں فراہم کرنا

 

318

محض کثرت رائے

 

319

جمہوری سیٹ اپ پانچ سال تک

 

321

رسول اللہ کی دعائے رحمت

 

323

تمہیدی  گزارشات

 

326

رسول اللہ ﷺ کی بعد والوں سے محبت

 

327

پہلا عمل

 

333

دوسرا  عمل

 

335

تیسرا عمل

 

337

چوتھا عمل

 

341

پا نچواں عمل

 

344

چٹھا عمل

 

346

ساتواں عمل

 

348

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89891
  • اس ہفتے کے قارئین 302646
  • اس ماہ کے قارئین 89891
  • کل قارئین113981891
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست