مسلمان عورت کا حجاب

  • صفحات: 29
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1305 (PKR)
(بدھ 16 اپریل 2025ء) ناشر : نا معلوم

عورت کے لیے پردے کا شرعی حکم اسلامی شریعت کا طرۂ امتیاز اور قابل فخر دینی روایت ہے۔ اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر عزت و تکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لاکھڑا کیا۔ پردہ کا شرعی حکم معاشرہ کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مرد کی شہوانی کمزوریوں کا کافی و شافی علاج ہے۔ اس لیے دخترانِ اسلام کو پردہ کے سلسلے میں معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے فخریہ انداز میں اس حکم کو عام کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا کی خواتین اس کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم کی رو سے عورت پر پردہ فرض ہے جس کا تذکرہ قرآن کریم میں متعدد بار آیا ہے اور کتبِ احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ کئی اہل علم نے عربی و اردو زبان میں پردہ کے موضوع پر متعدد کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مسلمان عورت کا حجاب ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر حفظہ اللہ کی حجاپ و پردہ کے متعلق ایک اہم تحریری نصیحت بعنوان حجابك أيتها المسملة کا اردو ترجمہ ہے شیخ موصوف نے اس مختصر رسالہ میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مسلمان عورتوں کے لیے حجاب، حشمت،گھروں میں رہنا ، اختلاط سے بچنا عورت کی حفاظت ، عزت اور مقام کا تحفظ ہے۔محترم جناب محمد صدیق لون السلفی حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ عام قارئین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع مند بنائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

   

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

مسلمان عورت کا حجاب

 

6

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14751
  • اس ہفتے کے قارئین 303801
  • اس ماہ کے قارئین 1189285
  • کل قارئین122308492
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست