#2840

مصنف : عبد الرزاق البدر

مشاہدات : 4452

حج توحید کے آئینے میں

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3920 (PKR)
(جمعہ 21 اگست 2015ء) ناشر : مرکز الدعوۃ والارشاد، مدینہ منورہ

بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب " حج توحید کے آئینے میں"سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر شیخ عبد الرزاق عبد المحسن البدر کی عربی تصنیف"دروس عقدیۃ مستفادۃ من الحج" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم محمد رمضان بن ثناء اللہ زاہد نے حاصل کی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے حج کو توحید کے آئینے میں پیش کیا ہے کہ جس طرح ساری عبادات توحید کا پیغام ہیں ،اسی طرح حج کے ہر ہر عمل سے توحید کی دعوت بلند ہوتی ہے۔ان کی مرتب کردہ یہ دلکش کتاب خود پڑھنے اور عزیز واقارب دوست احباب کو تحفہ دینے کے لائق ہے تاکہ حج وعمرہ اور قربانی وعیدین کے فرائض مسنون طریقے سے ادا کیے جاسکیں اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اہل اسلام کے لیے مفید بنائے۔آمین۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

4

مقدمہ

7

پہلا سبق: حج ایک عظیم تربیت گاہ ہے۔

9

دوسرا سبق: تذکرہ فوائد حج

16

تیسرا سبق: تلبیہ میں توحید کی ضیاء پاشی

24

چوتھا سبق: تلبیہ میں شرک کا رد اور اس سے اجتناب کا درس

33

پانچواں سبق: تلبیہ کے کچھ فوائد کے بیان میں

43

چھٹا سبق: بیت اللہ الحرم کا طواف

50

ساتواں سبق: حجر اسود کو بوسہ دینا اور رکن یمانی کو چھونا

58

آٹھواں سبق: رسول اللہﷺ کی سنت کو لازم پکڑنا واجب ہے

65

نواں سبق: یوم عرفہ کے بیان میں

73

دسواں سبق: ذبح کرنے میں للٰہیت

81

گیارھواں سبق: حلق کے بیان میں

89

بارھواں سبق: دعا میں اخلاص کے بیان میں

96

تیرھواں سبق: دین میں غلو سے اجتناب کے بیان میں

105

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94272
  • اس ہفتے کے قارئین 307027
  • اس ماہ کے قارئین 94272
  • کل قارئین113986272
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست