#5566

مصنف : سلطان احمد اصلاحی

مشاہدات : 4969

عصر حاضر کا سماجی انتشار اور اسلام کی رہ نمائی

  • صفحات: 319
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7975 (PKR)
(منگل 14 اگست 2018ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی

سماجی ناہمواری آج کی ترقی یافتہ دنیا کا  ایک بڑا اہم مسئلہ ہے ۔انسانی معاشرہ شدید انتشار اور بحران  کا شاہکار ہے ۔ اخلاقی قدریں پامال ہورہی ہیں اورباہمی تعلقات خود غرضی اور مفاد پرستی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔ حتیٰ کہ خاندان کا ادارہ بھی اس لپیٹ میں آگیا ہے ۔افراد خاندان جن کے درمیان عام انسانوں کے مقابلے میں زیادہ قریبی تعلقات ہونے  ہیں اور انہیں ایک  دوسرے کےہم درد وغم گسار ہوناچاہیے وہ نہ صرف یہ کہ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی سے بے پروا ہیں بلکہ ان پر ظلم ڈھانے اور ان کے حقوق غصب کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ہیں۔جس کی وجہ سے  انسانی معاشرہ حیوانی سماج کا  منظر پیش کررہا ہے ۔یہی صورت عالمی سطح پر بھی ہے۔اس صورت حال میں اسلام انسانیت کے حقیقی ہم درد کی حیثیت سے سامنے آتا ہے ۔ وہ سماج کے تمام افراد کے حقوق بیان کرتا ہے اور ان کی ادائیگی پر زور دیتا ہے  خاص طور سے  وہ افراد خاندان کے درمیان الفت ومحبت کے جذبات  پر  پروان چڑھاتا ہے  اور اسے مستحکم رکھنے کی تدبیر بتاتا ہے ۔ اسلام کی بتائی ہوئی تدابیرپر عمل کر کے پہلے بھی ایک پاکیزہ اور مثالی معاشرہ وجود میں آچکا ہے اور موجودہ دور میں بھی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر سماجی اور خاندانی انتشار  واضطراب کودور کیا جاسکتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’عصرِ حاضر کا سماجی انتشار اور اسلام کی رہنمائی‘‘  مولانا سلطان احمد اصلاحی کی  تصنیف ہے  انہوں نے اس کتاب میں موجود سماجی اور خاندانی انتشار  واضطراب پر شرح وبسط کے ساتھ  اظہار خیال کیا ہے۔ انسانی  سماج کےمختلف پہلوؤں کی منظر کشی اعداد وشمار اور واقعات کی روشنی میں کی گئی ہے ۔ان میں  بے اعتدالی، فساد اوراننشار کو نمایاں کیا گیا ہےاور اس کی اصلاح اوردرستگی کے لیے اسلامی تعلیمات پیش کی  ہیں۔ اور عام انسانی سماج کے ساتھ خاندان کو بھی خاص طور پر موضوع ِ بحث بنایاگیا ہے او رموجودہ دور میں اس کی ابتری اور انتشار واضح کرنے کے ساتھ ساتھ  اسلام کے مطلوبہ نظامِ خاندان کے خدّول خال نمایاں کیے گئے ہیں۔(م۔ا) 

 

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

7

باب اول :سماجی ناہمواری

9

امریکہ کاحال

12

برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کی صورت حال

12

بردہ فروشی

16

اطفال بردہ فروشی

20

اطفال بردہ فروشی ۔بیرون ہند

23

قحبہ گری

26

اطفال قحبہ گری

28

جنسی انارکی

37

ہم جنسی ہندوستان میں

42

جنسی انارکی کاعمومی منظر نامہ

46

عریانیت وفحاشی

47

مقابلہ حسن

53

یوم گلاب اوریوم معاشقہ

55

اختلاط

56

عورتوں پر مظالم

57

خاندان کا انتشار

65

صنفی امتیاز اور صنفی عدم توازن

68

شرح آبادی میں گرواٹ

74

بدکاری اور زناکاری

76

زنابالجبر اورعصمت دری

79

عصمت دری کی سب سے بدترین صورت

81

نابالغوں کاجنسی استحصال

83

ہندوستان کے بعض مخصوص مسائل

84

دیوداسی نظام

84

بیواؤں کی حالت زار

86

ستی

88

دخترکشی

90

بچوں کی قربانی

90

وہم پرستی

90

برادری واد

91

سماجی مساوات

91

شعوب وقبائل کاوجود حقیقی ہے

95

شعوب کی اصل حقیقت

95

تاریخ کا نشیب وفراز

97

قوموں اور قبیلوں کاآغاز

98

باب دوم:ناموس نسواں کی حفاظت

101

لیڈیز فرسٹ اور ہاف دی بٹر کاانکار

102

ہمہ جہتی حقوق کی ضمانت

107

عریانی وفحاشی اختلاط مقابلہ حسن

109

حیا کی تعلیم

113

غض بصرکاحکم

115

اختلاط کی ممانعت

122

حدیث وفقہ کی بعض دوسر ی جزئیات

127

غسل کے بغیر مردے کی تدفین

127

تنہاعورتوں کی امامت

128

ہجڑوں کی شہربدری

128

عورتوں کی الگ صف

129

عید اوربقرعید میں عورتوں کی مردوں سے دوری

134

تنہاسفر

141

تشبہ

145

تشبہ کی بدترین صورت

150

باب سوم :فلاح اطفال

179

باب چہارم :پرسکون خاندان

209

باب پنجم:ہمدرد معاشرہ

261

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74454
  • اس ہفتے کے قارئین 108282
  • اس ماہ کے قارئین 1725009
  • کل قارئین111046447
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست