#2257

مصنف : سید جلال الدین انصر عمری

مشاہدات : 15643

اسلام انسانی حقوق کا پاسبان

  • صفحات: 174
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4350 (PKR)
(ہفتہ 31 جنوری 2015ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی

حقوق ِانسانی کے سلسلہ میں اسلام کا تصور بہت ہی واضح اور اس کا کردار بالکل نمایاں ہے ۔ اس نے فرد اور  جماعت اور مختلف سطح کے افراد اور طبقات کے حقوق کا تعین کیا اور عملاً یہ  حقوق فراہم کیے  ۔ جن افراد اور طبقات کے حقوق ضائع ہور ہے تھے  ان کی نصرت وحمایت میں کھڑا ہوا اور جو لوگ ان حقوق پر دست درازی کر رہے تھے ان پر سخت تنقید کی اور انہیں دنیا اورآخرت کی وعید سنائی ،معاشرہ کو ان کے  ساتھ بہتر سلوک کی تعلیم وترغیب دی۔ قرآن مجید انسانی حقوق کی ان کوششوں کی اساس ہے اور احادیث میں ان کی قولی وعملی تشریح موجود ہے ۔قرآن وحدیث کا اندازِ بحث ونظر مروجہ قانونی کتابوں کا سا نہیں ہے۔کسی حق کو جاننے کےلیے  پورے قرآن اور ذخیرۂ حدیث کودیکھنا چاہیے۔ فقہاء کرام او رماہر ین شریعت نے تفصیل سے اس پر غور کیا ہے اور حقوق کےتعین کی اپنے دور کےحالات وظروف کے لحاظ سے   کوشش کی ہے ۔ اسلامی قانون کے سمجھنےمیں اس سے بڑی مدد ملتی ہے ۔ زیر  نظر کتاب ’’اسلام انسانی حقوق کا پاسبان‘‘انڈیا کے ممتاز عالم دین  محترم  مولانا سید جلال الدین عمری ﷾ کی  تصنیف ہے ۔موصوف ایک جید عالم دین ،بہترین خطیب، اورممتاز مصنف کی حیثیت سےمعروف ہیں ۔ قرآن وسنت کا گہرا علم رکھتے ہیں ۔ موضوع کا تنوع،اسلوب کی انفرادیت، طرزِ استدلال کی ندرت اور زبان وبیان کی شگفتگی ان کی نمایاں خصوصیات ہیں ۔موصوف  مختلف موضوعات پر دودرجن سےزائد کتب کےمصنف ہیں ۔کتاب ہذا میں مصنف نے  بڑے عالمانہ  انداز میں انسانی حقوق اور اس کےتاریخی پس منظر کا معروضی مطالعہ کر کے  اس کے بنیادی تصورات کو  واضح کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا )
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

انسانی حقوق کا تصور ( تاریخی پس منظر

 

11

بنیادی تصورات

 

 

بنیادی تصورات

 

21

اللہ خالق ومالک ہے

 

22

انسان کا وجود اللہ کی مشیت کے تابع ہے

 

23

کائنات سےاستفادہ کا ہر شخص کوحق ہے

 

25

انسان صرف ایک خدا کا بندہ ہے

 

26

مذہبی غلامی کا جواز نہیں ہے

 

28

انسان محرتم ہے

 

29

اللہ فرماں روائے حقیقی ہے

 

31

اجتہاد کا حق حاصل ہے

 

34

اخلاق اور قانون کا تعلق

 

35

خدا کے سامنے جواب دہی کا احساس

 

36

فرد کے شخصی اورذاتی حقوق

 

زندہ رہنے کا حق

 

40

حق مساوات

 

44

عدل و انصاف کا قیام

 

47

قانون کی برتری

 

51

ریاست حقوق کی نگراں ہے

 

53

کسی کو غلام نہیں بنایا جاسکتا

 

54

کسی کو ناحق سزا نہیں دی جاسکتی

 

55

عزت و آبرو کاحق

 

56

سفر کا حق

 

58

مظلوم کاحق

 

59

بنیادی ضروریات کی تکمیل کاحق

 

معاشی جدوجہد

 

62

لباس

 

64

مکان

 

65

خادم اور سواری

 

67

معاشی خوش حالی

 

67

حکومت کی ذمہ داری

 

69

سماجی و معاشرتی حقوق

 

 

فکر کی آزادی

 

74

عمل کی آزادی

 

76

اظہار خیال کی آزادی

 

78

خاندان بسانے کا حق

 

80

نجی زندکی میں عدم مداخلت

 

82

ملک وملت کی خدمت کا حق

 

86

تنقید اور اصلاح کا حق

 

88

کم زور افراد اور طبقات کے حقوق

 

عورت کے حقوق

 

92

بیوی کے حقوق

 

93

بیوہ کے ساتھ حسن سلوک اور اس کےحقوق

 

95

یتیموں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کےحقوق

 

96

غلاموں اور محکوموں کے ساتھ حسن سلوک اوران کےحقوق

 

102

محتاجوں اور مسکینون کےساتھ حسن سلوک اور ان کےحقوق

 

106

ضعیفوں کےساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق

 

108

معذور کےاخلاقی اور قانونی حقوق

 

صبر کی تلقین

 

113

ذمہ داریوں میں تخفیف

 

113

صلاحیتون کا اعتراف

 

116

معذور دہرے اجر کا مستحق ہے

 

119

معاشرے کی ذمہ داری

 

120

حسن سلوک کیا جائے

 

122

دل جوئی کی جائے

 

124

بدسلوکی نہ کی جائے

 

126

پاگل غیر مکلف ہے

 

127

پاگل سےمتعلق بعض احکام

 

128

کم زور عقل والوں کی رعایت

 

129

دفاع کا حق

 

 

دفاع میں جان دینا شہادت ہے

 

133

اپنی ذات کا دفاع

 

136

کیا اپنی کا دفاع واجب ہے؟

 

136

مال کا دفاع

 

137

کیا مال کا دفاع واجب ہے ؟

 

139

عفت و عصمت کا دفاع

 

141

دفاع میں تعاون

 

142

دفاع کرنے والے پر حملہ آور کےنقصان کی ذمہ داری نہیں ہے

 

145

دفاعی اقدام میں الاسہل فالاسہل کے اصول

 

148

کسی بھی اقدام کا فیصلہ حالات کےتحت ہو گا

 

150

دفاعی اقدام کے لیے ثبوت چاہیے

 

151

خلاصہ بحث

 

153

مذہب کی آزادی کا حق

 

 

عقیدہ اور مذہب کے لیے جبر کی اجازت نہیں ہے

 

156

اللہ کے رسولوں کا احترام

 

161

ذمیوں کے حقوق

 

162

شخصی قوانین پر عمل کاحق

 

163

مذہب پر گفتگو ہوسکتی ہے

 

163

مذہب پر گفتگو کےحدود

 

164

کتابیات

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54198
  • اس ہفتے کے قارئین 583340
  • اس ماہ کے قارئین 370585
  • کل قارئین114262585
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست