#5831

مصنف : قاری اظہار احمد تھانوی

مشاہدات : 10218

الجواہر النقیۃ فی شرح المقدمہ الجزری

  • صفحات: 306
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7650 (PKR)
(منگل 16 جولائی 2019ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں۔جن میں سے مقدمہ جزریہ ایک معروف اور مصدر کی حیثیت رکھنے والی عظیم الشان منظوم کتاب ہے،جو علم تجوید وقراءات کے امام علامہ جزری کی تصنیف ہے۔اس کتاب  کی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر  متعدد اہل علم نے اس کی شاندار شروحات لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب  ’’الجواہر النققیہ فی شرح  المقدمۃ الجزریۃ‘‘شیخ القراء والمجووین القاری المقری اظہار احمد تھانویکی کاوش ہے ۔ قاری صاحب مرحوم  نے تجوید وقراءات کی دسیوں کتب سے استفادہ کرکے یہ شرح  مکمل کی ہے شارح نے اس میں قارئین کی آسانی کےلیے اصطلاحات بھی متعین کی ہیں ۔یہ شرح شائقین علم تجوید کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔ تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

یقول راجی

1

استعاذہ وبسملہ

15

مخارج الحروف

22

حروف فرعیہ

44

باب الصفات

46

حروف قویہ وضعیفہ

69

باب معرفتہ التجوید

72

وجوب تجوید

75

باب استعمال الحروف

84

باب الرآءات

94

باب اللآمات

103

باب الاستعلاء والاطباق

106

باب الادغام

116

روایت حفص میں مدغم ومدغم فیہ

122

باب لاضاد والظاء

125

باب التحذیرات

139

باب احکام النون والمیم

143

باب فی احکام النون الساکنۃ

149

اخفاء کی اداء

161

باب المدات

163

باب معرفۃ الوقف

188

وقف میں آئمہ قر اءت کا معمول

210

وقف، قطع، سکتہ

211

باب معرفۃ المقطوع والموصول

215

مال پر وقف

242

لات حین

242

چند کلمات

250

ضروری فوائد

251

باب رسم التاءات

253

مختلف فیہ کلمات

264

وقف علی مرسوم الخط

266

اتباع رسم کی انواع

266

دو اصولوں کا تصادم اور قول فیصل

271

باب ہمزہ الوصل

275

باب الروم والاشمام

284

روم اور اشمام سے متعلق مباحث

288

خاتمۃ الکتاب

291

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78038
  • اس ہفتے کے قارئین 111866
  • اس ماہ کے قارئین 1728593
  • کل قارئین111050031
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست