#7096

مصنف : امان اللہ عاصم

مشاہدات : 3200

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم شکل صحابہ رضی اللہ عنہم

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4560 (PKR)
(پیر 21 اگست 2023ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور

انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے۔ یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے سینکڑوں قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام سے محبت کرنا اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کے فضائل بیان کیے ہیں ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ بصورت دیگر ایمان ناقص ہے۔ صحابہ کرام کے ایمان و وفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔ یوں تو دائرہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کا ہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام کے ایمان افروز تذکرے سوانح حیات کے حوالے سے ائمہ محدثین اور اہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی موجود کتب موحود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’رسول اللہ ﷺ کے ہم شکل صحابہ رضی اللہ عنہم‘‘جناب امان اللہ عاصم صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس مختصر کتاب میں سیرت صحابہ رضی اللہ عنہم کے ایک اچھوتے موضوع کو بیان کرتے ہوئے ان اصحاب رضی اللہ عنہم کا تذکرہ کیا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے شکل و صورت میں اپنے آخری نبی سیدنا محمد رسول اللہﷺ سے مشابہت عطا کی تھی۔(م۔ا)

انتساب

7

عرض ناشر

8

حرف سپاس

10

ابتدائیہ

12

سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ﷤

17

سیدنا ابراہیم ﷜ بن محمد ﷺ

20

سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما

24

سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما

27

سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہما

30

سیدنا قثم بن عباس رضی اللہ عنہما

33

سیدنا ابو سفیان بن حارث ﷜

40

سیدنا سائب بن عبید ﷜

44

سیدنا عبد اللہ بن عامر﷜

48

سیدنا مصعب بن عمیر﷜

53

سیدنا مسلم بن معتب رضی اللہ عنہما

59

سیدنا عبد اللہ بن نوفل ﷜

61

سیدنا عون بن جعفر رضی اللہ عنہما

63

سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما

65

سیدنا عبد اللہ بن ابی طلحہ الخولائی 

69

سیدنا کابس بن ربیعہ 

70

سیدنا مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہما

73

سیدنا ثابت البنانی 

75

علی بن علی الرفاعی

78

عبد الرحمٰن بن محمد 

80

ابراہیم بن حسن 

82

یحیٰ بن قاسم 

86

محمد بن عبد اللہ 

88

سیدہ فاطمۃ الزہراء ؓ

92

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ﷜

101

مصادر و مراجع

106

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39992
  • اس ہفتے کے قارئین 227068
  • اس ماہ کے قارئین 801115
  • کل قارئین110122553
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست