حدیث کو اس کے بیان کرنے والے کی طرف سند کے ساتھ منسوب کرنے او ررجال حدیث اور راویوں کے تسلسل یعنی متن تک پہنچنے کے ذریعہ کو سند کہتے ہیں۔ سند اور اسناد دونوں ایک دوسرے کے مترادف ہیں محدثین کے نزدیک اسناد کی مختلف اقسام ہیں سب سے بہتر سند متصل ہے محدثین کی اصطلاح میں اس سے مراد وہ حدیث ہے جس کی سند اس کےقائل تک متصل ہو متصل کو موصول بھی کہتےہیں ۔اگر سند رسول اللہﷺ تک متصل ہےتو وہ حدیث مرفوع کہتلاتی ہے اور اگر سند صحابی تک متصل ہے تو وہ حدیث موقوف کہلاتی ہے ۔حدیث کے صحت وضعف کےلیے جس طرح اسناد کی بڑی اہمیت ہے کتبِ حدیث اورکتب علوم حدیث میں باقاعدہ اسناد موجود ہیں اسی طر ح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں اہل علم نے اسنادِ حدیث کی طرح اسنادِ قراءات پر مستقل کتب تحریر کی ہیں ۔ زیر نظرکتاب ’’شجرۃ الاساتذۃفی اسانید القراءات العشر المتواترۃ‘‘ شیخ القراء المقری قاری اظہار احمدتھانوی کی اسناد ِقراءات کےمتعلق ایک نامکمل کتاب تھی جسے استاذ القراء والمجودین قاری محمد ادریس عاصم﷾ نے مکمل کر کے مرتب کیا ہے۔قاری صاحب موصوف نے اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ حصہ اول میں مرتب کے استاذ قاری اظہار احمدتھانوی سےلے کر نبی کریمﷺ تک قراءات عشرہ کی اسناد کا مکمل تفصیلی بیان ہے جس میں قاری ادریس صاحب نےجگہ جگہ وضاحتی نکات بھی بیان کیے ہیں ۔دوسرے حصہ میں قاری اظہار احمدتھانوی مرحوم کی وفات کے بعد قاری عبد اللہ مکی ،قاری عبدالرحمٰن مکی، قاری عبد المالک سے متعلق بہت سی منظر عام پرآنے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے ۔تیسرے حصے میں مختلف اسناد کی فوٹوکاپیاں لگائی گئی ہیں اس میں بعض بڑی نایاب اور اچھوتی اسناد بھی شامل ہیں ۔تیسرا حصہ مکمل طور پر قاری محمدادریس العاصم﷾ کاتیار کردہ ہے۔ اردو زبان میں یہ کتاب اپنے موضوع میں منفرد کتاب ہے۔ قاری ادریس العاصم ﷾ اس کتاب کے علاوہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی تدریسی وتصنیفی خدمات کو کوقبول فرمائے اور انہیں صحت وعافیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
3 |
تمنن و تشکر |
5 |
مقدمہ |
13 |
باب اول: سلسلہ مشائخ روایت حفص |
17 |
تنقیحات |
19 |
حضرت الاستاذ قاری المقری عبد المالک تا علامہ جزی |
19 |
حضرت قاری عبد المالک بن شیخ جیون علی |
19 |
حضرت قاری محمد عبد اللہ مکی |
20 |
ضروری وضاحت |
21 |
حضرت قاری محمد عبد الرحمٰن مکی |
22 |
شیخ ابراہیم سعد بن علی |
23 |
شیخ حسن بن محمد بدیر |
24 |
شیخ محمد متولی |
25 |
الشیخ محمد سلمونہ |
27 |
الشیخ ابراہیم العبیدی |
28 |
الشیخ عبد الرحمٰن الاجہوری |
29 |
الشیخ احمد البقری |
30 |
الشیخ محمد البقری |
31 |
الشیخ السنباطی |
36 |
الشیخ شحاذۃ الیمنی |
37 |
شیخ ناصر الدین الطبلاوی |
40 |
شیخ الرضوان العقبی |
41 |
الشیخ محمد نویری |
43 |
شیخ محمد بن محمد بن محمد الجزری |
45 |
باب دوم :علامہ جزری تا علامہ شاطبی |
48 |
سند (1) |
48 |
سند(2)(روایتی سند) |
49 |
اسناد شروح الشاطبیہ |
52 |
تنقیحات |
57 |
اہم نکتہ |
60 |
اسناد شاطبیہ ما سوا علامہ جزری |
61 |
باب سوم : علامہ شاطبی تا علامہ دانی |
63 |
علامہ شاطبی کی دیگر اسناد |
67 |
باب چہارم: علامہ دانی سے قراء سبعہ تک |
70 |
سند قرآءت امام نافع مدنی |
70 |
سند قرآءت امام ابن کثیر المکی |
74 |
سند قرآءت امام ابو عمرو بصری |
77 |
اصول ادغام دوری بصری |
79 |
سند قرآءت امام ابن عامر شامی |
82 |
سند قرآءت امام عاصم کوفی |
86 |
تنقیحات روایت حفص |
89 |
سند قرآءت امام حمزہ کوفی |
90 |
سند قرآءت امام کسائی کوفی |
93 |
باب پنجم: القرآءات الثلاث |
96 |
تنقیحات سند قراءات ثلاث |
98 |
باب ہفتم : علامہ جزری سے ائمہ ثلاث تک |
105 |
سند قرآءت امام ابو جعفر مدنی |
105 |
سند قرآءت امام یعقوب الحضرمی |
111 |
اسناد قرآءت امام خلف کوفی |
116 |
باب ہشتم : آئمہ عشرہ تا آنحضرت ﷺ |
122 |
باب نہم : آئمہ اربعہ شاذہ |
135 |
باب دہم: روایت حفص ۔ سبع اور ثلاثہ کی تصحیح شدہ اسناد |
137 |
قراءات ثلاث کی دوسری سند |
145 |
(حصہ دوم ) مضامین |
148 |
برصغیر پاک وہند میں تجوید و قرآءت کا ارتقاء |
149 |
شیخی و استاذی و سیدی قاری اظہار احمد التھانوی |
149 |
عرض ناشر |
191 |
امام القراء حضرت قاری عبد المالک صاحب کا فیض علمی |
192 |
حصہ سوم بعض نہایت اہم اسناد کی نقول اور ان اسناد سے متعلق کجھ وضاحتی نکات |
208 |
شیخ القراء حافظ بختیار خان قاری سبعہ بھوپالی |
214 |
ذکر اسماء الاساتذہ والاسناد |
225 |
اجازۃ بالقراءات العشر من طریق الطیبۃ |
325 |