#2301

مصنف : قاری اظہار احمد تھانوی

مشاہدات : 25859

خلاصہ التجوید

  • صفحات: 62
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1550 (PKR)
(جمعرات 12 فروری 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ  اردو میں بھی  بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔  زیر تبصرہ  کتاب "خلاصۃ التجوید"علم تجوید وقراءات کے میدان کے ماہر شیخ القراء  قاری اظہار احمد  تھانوی  صاحب﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے علم تجوید کے مسائل کو انتہائی آسان اور مختصر انداز میں  بیان کردیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائی باتیں

 

1

عربی حروف

 

2

تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا ضروری ہے

 

3

غلط پڑھنے کا حکم

 

4

تلاوت کس طرح شروع ہوتی ہے

 

5

مخارج سے پہلے کچھ ضروری باتیں

 

6

مخارج

 

9

واو یا الف اور ہمزہ کی صورتیں

 

11

مخرجوں کے مطابق حرفوں کے نام

 

12

صفات

 

13

صفات لازمہ کی تشریح

 

14

صفات لازمہ متضادہ کا سادہ مفہوم

 

15

صفات لازمہ متضادہ کی تعریف

 

16

صفات لازمہ غیر متضادہ

 

18

فوائد

 

19

صفات عارضہ

 

21

راء کو موٹا پڑھنے کے قاعدے

 

23

نون ساکنہ و تنوین میں فرق

 

26

میم ساکنہ کے حال

 

29

ہمزہ

 

31

ادغام و اظہار

 

34

اجتماع ساکنین

 

42

کچھ ضروری مسائل

 

52

آداب تلاوت

 

56

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69628
  • اس ہفتے کے قارئین 103456
  • اس ماہ کے قارئین 1720183
  • کل قارئین111041621
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست