ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

  • نام : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
  • ملک : فیصل آباد پاکستان

کل کتب 37

  • 26 #1788

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 7783

    تفسیر سورہ فاطر

    (منگل 12 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #1788 Book صفحات: 326

    قرآن  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے  کہ دنیا بھرمیں  سب  سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔  اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو  امامِ کائنات  نے  اپنی  زبانِ صادقہ سے  معاشرے  کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔  دور ِصحابہ سے لے کر  دورِ حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات  سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور بعض مفسرین نے  بعض سورتوں کی الگ الگ  تفسیر اور  ان کے  مفاہیم  ومطالب  سمجھا نے کےلیے  بھی کتب تصنیف  کی ہیں  جیسے  معوذتین ،سورہ اخلاص، سورۂ فاتحہ ،سورۂ یوسف ،سورۂ کہف، سورۂ ملک  وغیرہ کی الگ الگ تفاسیر ق...

  • 27 #1808

    مصنف : محمد اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 7031

    مسلک اہل حدیث اور تحریکات جدیدہ

    (جمعرات 07 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #1808 Book صفحات: 50

    شیخ  الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ﷫ مسلک اہل حدیث کے ترجمان ،تقریر وخطابت ،تحریر وانشاء او ردرس وتدریس کے شہسوار تھے  او رجماعت اہل حدیث کے متعلق اپنے پہلومیں ایک درمند دل رکھتے  تھے ۔پاکستان میں  میں جمعیت اہل حدیث کے وہ  پہلے ناظم اعلیٰ اور پھر امیر مرکزیہ کی ذمہ داریوں سے بھی عہدہ برآہوئے ۔ اہل حدیث کانفرنس میں ان کی عموماً گفتگو حجیت حدیث ،مقام حدیث ،مسلک اہل حدیث ،تاریخ اہلحدیث کے عنوان پر ہوتی  اور اکثر وبیشتر ان کی تحریر کے عنوان بھی یہی ہوتے  اور عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔مولانا مرحوم بيک وقت ايک جيد عالمِ دين مجتہد ، مفسر ،محدث ، مؤرخ ، محقق ، خطيب ، معلم ،متکلم ، نقاد ، دانشور ، مبصر تھے ۔ تمام علوم اسلاميہ پر ان کو يکساں قدرت حاصل تھی ۔ تفسیر قرآن ، حديث ، اسماء الرجال ، تاريخ وسير اور فقہ پر ان کو عبور کامل حاصل تھا ۔ حديث اور تعليقات حديث پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا حديث کے معاملہ ميں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہيں کرتے تھے۔مولانا محمد اسماعيل سلفیايک کامياب مصنف بھی ت...

  • 28 #2338

    مصنف : محمد عبدہ الفلاح الفیروزپوری

    مشاہدات : 14158

    صحاح ستہ اور ان کے مؤلفین

    (اتوار 05 اپریل 2015ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #2338 Book صفحات: 176

    خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔چنانچہ صحیحین ،سنن اربعہ،اصول خمسہ،اور صحاح ستہ وغیرہ اصطلاحات علماء کے ہاں معروف اور متداول چلی آ رہی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "صحاح ستہ اور ان کے مولفین "الاستاذ محمد عبدہ الفلاح ال...

  • 29 #2378

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 10614

    امام دار قطنی

    (جمعہ 13 مارچ 2015ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #2378 Book صفحات: 202

    چوتھی  صدی ہجری کے نامور تاجدارِ حدیث  امام دارقطنی﷫ ( (306 – 385جن کے تذکرے کے بغیر چوتھی  صدی کی تاریخ  نا  مکمل رہے گی ۔ ان  کا  مکمل  نام یہ  ہے ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی بن مسعود بن النعمان بن دینار بن عبدللہ   الدار قطنی البغدادی ہے، انہیں امام حافظ مجوِّد، شیخ الاسلام، محدث کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا تعلق بغداد کے محلہ دار قطن سے تھا جس کی وجہ سے انہیں الدارقطنی کہا جاتا ہے۔امام دارقطنی  نے  اپنے  وطن   کے علمی  سرچشموں سے سیرابی  حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک کا سفر کیا اور  بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار، اور دیگر شامل ہیں۔امام دارقطنی ، علل حدیث اور رجالِ حدیث ، فقہ، اختلاف اور مغازی اور ایام الناس پر دسترس رکھتے تھےحافظ عبد الغنی الازدی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺکی حدیث پر اپنے...

  • 30 #2530

    مصنف : فقیر اللہ

    مشاہدات : 7641

    عدالت صحابہ ؓ

    (منگل 05 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #2530 Book صفحات: 152

    صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراشخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ اور صحابہ کرام کی  مقدس جماعت  ہی وہ پاکیزہ جماعت ...

  • 31 #2572

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 10041

    کتاب الصلوٰۃ ( ابن قیم)

    (جمعہ 29 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #2572 Book صفحات: 291

    نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن  کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" کتاب الصلوۃ " تاریخ اسلامی کے معروف عالم دین محقق امام ابن قیم الجوزی﷫ کی تصنیف...

  • 32 #7466

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 755

    قادیانی کافر کیوں

    (ہفتہ 14 دسمبر 2024ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #7466 Book صفحات: 139

    اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔آپﷺ کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپﷺ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آ سکتا ہے ۔آپ ﷺ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔شریعت اسلامیہ کے مطابق مرزا غلام احمد قادیانی کا یہ عمل کفریہ اور دائرہ اسلام سے خارج کر دینے والا ہے۔اور جو شخص بھی اس کے عمل کی تصدیق کرے گا یا اسے نبی قرار دے گا، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ و فریب کا بے نقاب کر دیا ۔چنانچہ کئی اعلیٰ عدالتوں اور پاکستانی پارلیمنٹ نے مرزا قادیانی اور اس کے پیروکاروں کے کفریہ عقائد کی وجہ سے ان کو غیر مسلم قرار دیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’قادیانی کافر کیوں؟‘‘ محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں قادیانیت اور عقیدہ ختم نبوت کی شرعی حیثیت کو بیان کرتے ہوئے قادیا...

  • 33 #7469

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 787

    تفسیر سورہ ص

    (منگل 17 دسمبر 2024ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #7469 Book صفحات: 476

    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔اور بعض مفسرین نے بعض سورتوں کی الگ الگ تفسیر اور ان کے مفاہیم و مطالب سمجھانے کے لیے بھی کتب تصنیف کی ہیں جیسے معوذتین، سورہ اخلاص، سورۂ فاتحہ، سورۂ یوسف، سورۂ کہف، سورۂ ملک وغیرہ کی الگ الگ تفاسیر قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’تفسیر سورۂ ص‘‘ محقق دوراں مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ کے محققانہ قلم سے ہفت روزہ الاعتصام میں شائع ہونے والے دروسِ قرآن کا مجموعہ ہے جو مسلسل الاعتصام میں شائع ہوتے رہے۔ اس کی افادیت کے پیش نظر اس میں مزید حک و اضافہ ک...

  • 34 #7474

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 912

    حرز المؤمن

    (اتوار 22 دسمبر 2024ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #7474 Book صفحات: 82

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’دعا عبادت کا مغز ہے۔‘‘یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو یہ ہر گز پسند نہیں کہ دعا جیسی اہم اور خالص عبادت میں کسی دوسرے کو شریک کیا جائے۔دعا کے لئے معیار ،نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ نبی کریم ﷺ دعا کیسے کیا کرتے تھے اور کن الفاظ سے کرتے تھے۔ہماری پیدائش سے لیکر موت تک جو بھی الجھنیں ،پریشانیاں یا ضرورتیں ہمیں پیش آ سکتی ہیں ،اس کے لئے نبی کریم ﷺ کی دعاؤں پر مشتمل الفاظ موجود ہیں۔آپ بعض دعائیں ایک ایک دفعہ پڑھتے تھے تو بعض ایک سے زائد بھی پڑھا کرتے تھے،جس کی گنتی کے لئے وہ ہاتھوں کی انگلیوں کو استعمال میں لاتے تھے۔ زیر نظر کتاب ’’ حرز المومن ‘‘محقق دوراں مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ  کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے صلاۃ الاستخارہ، صلاۃ الحاجہ کا طریقہ اور مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے مسنون دعائیں جمع فرما دی ہیں۔ (م۔ا)

  • 35 #7479

    مصنف : محمد خبیب احمد

    مشاہدات : 873

    مقالات حدیثیہ

    (جمعہ 27 دسمبر 2024ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #7479 Book صفحات: 651

    علمائے اسلام نے دینِ اسلام اور عقیدۂ توحید کی ترویج دعوت و تبلیغ ،درس و تدریس ، تصنیف و تالیف ،مضامین و مقالات کے ذریعہ کی ہے بعض علماء نے مختلف موضوعات پر ضخیم کتب اور چھوٹے رسائل و کتابچہ جات تحریر کئے ہیں۔ قارئین کے لیے بڑی ضخیم کتب کی بانسبت ان چھوٹے رسائل،کتابچہ جات اور مضامین و مقالات سے استفادہ کرنا آسان ہے۔بعض ناشرین کتب نے ان رسائل کو افادۂ عام کے لیے یکجا کر کے شائع کیا ہے جیسے کہ مقالات شبلی، مقالات راشدیہ،مقالات محدث گوندلوی ، مقالات مولانا محمد اسماعیل سلفی،مقالات شاغف، مقالات اثری، مقالات پروفیسر عبد القیوم وغیرہ ۔ مذکورہ تمام مقالات تقریبا کتاب و سنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مقالاتِ حدیثیّہ‘‘ مولانا محمد خبیب احمد حفظہ اللہ (رفیق ادارۃ العلوم الاثریہ۔فیصل آباد )کے قلم سے تحریر شدہ 9 مختلف علمی مقالات کی کتابی صورت ہے۔پہلے چار مقالے صومِ عاشورا وغیرہ کے بابت ہیں۔ پانچواں صغار صحابہ کرام کی مراسیل کے حکم کے بارے میں ہے۔ چھٹا اور ساتواں سند کتاب سے متعلق ہے۔ آٹھویں مقالے میں صحیح مسلم پر اما...

  • 36 #7483

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 837

    شرح حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما

    (منگل 31 دسمبر 2024ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #7483 Book صفحات: 178

    جیسے حدیث جبرئیل میں اصول دین کا بیان ہے تو حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما میں دین پر مداومت، توحید پر استقامت اور راہِ استقامت میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں کے حل کا بیان ہے۔بلکہ یہ نبی ﷺ کا سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے نصیحت و وصیت نامہ ہے ۔ حافظ ابن رجب اللہ رحمہ اللہ نے اربعین نووی کی شرح جامع العلوم و الحکم میں اس حدیث کی بڑی مفصل تشریح کی ہے اور نور الإقتباس في مشكاة وصية النبي لإبن عباس کے نام سے اس کی بڑی مفصل تشریح کی ہے۔ اس حدیث کی اہمیت کے پیش نظر محقق دوراں مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ نے حافظ ابن رجب حنبلی کے رسالے ’’نور الاقتباس ‘‘ اور جامع العلوم و الحکم سے استفادہ کر کے اپنے قلم سے اس عظیم الشان حدیث ابن عباس کی بہترین توضیح و تشریح کرنے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)

  • 37 #7485

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 698

    تفسیر سورۃ الزمر

    (جمعرات 02 جنوری 2025ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #7485 Book صفحات: 659

    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔اور بعض مفسرین نے بعض سورتوں کی الگ الگ تفسیر اور ان کے مفاہیم و مطالب سمجھانے کے لیے بھی کتب تصنیف کی ہیں جیسے معوذتین، سورہ اخلاص، سورۂ فاتحہ، سورۂ یوسف، سورۂ کہف، سورۂ ملک وغیرہ کی الگ الگ تفاسیر قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’تفسیر سورۃ الزّمر‘‘ محقق دوراں مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ کے محققانہ قلم سے ہفت روزہ الاعتصام میں شائع ہونے والے دروسِ قرآن کا مجموعہ ہے جو مسلسل الاعتصام میں شائع ہوتے رہے۔ اس کی افادیت کے پیش نظر اس میں مزید حک و...

< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17586
  • اس ہفتے کے قارئین 238388
  • اس ماہ کے قارئین 2389263
  • کل قارئین116281263
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست