الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

  • نام : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

کل کتب 30

  • شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ

    (پیر 24 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6606 Book صفحات: 447

    عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات نے سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’دائمی عقیدہ‘‘امام ابن قدامہ المقدسی   کی معروف کتاب’’لمعۃ الاعتقاد‘‘  کی شرح کا اردو ترجمہ ہےلمعۃ الاعتقاد کی شرح عالم  عرب کے معروف عالم دین  شیخ صالح بن فوزان  الفوزان  نے کی  ہے...

  • 27 #6608

    مصنف : ڈاکٹر علی محمد الصلابی

    مشاہدات : 5396

    خلفائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم شخصیت حالات زندگی عہد خلافت

    (بدھ 26 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6608 Book صفحات: 791

    اسلام کی ابتدائی تاریخ کے خلفاء اربعہ کو’’خلفائے راشدین ‘‘ کہا جاتا ہے ۔یہ خلفاء کرام عہد نبوت میں ہی ہر   لحاظ سے دیگر صحابہ کرام    کےمقابلے میں ایک امتیازی شان  و مقام رکھتےتھے ۔تمام صحابہ کرام   کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین   کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ انبیاء کرام ﷩ کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی رسالت کی تصدیق کی ، آپﷺ کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپﷺکا دفاع کیا ، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں ، نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی بے چوں وچراں پیروی کی اور آپﷺ کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ وعمل کے ذریعے اس آخری دین اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔صحیح احادیث میں خلفائے راشدین کے جو فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں۔اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے صحابہ کرام کے حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ زیر نظر کت...

  • 28 #6610

    مصنف : محمد بن سلیمان التمیمی

    مشاہدات : 3955

    شرح کشف الشبہات

    (جمعہ 28 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6610 Book صفحات: 159

    شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے ۔ قیامت کے روز عقیدۂ توحید کی موجودگی میں اعمال کی کوتاہیوں اور لغزشوں کی معافی تو  ہوسکتی ہے لیکن شرک کی غلاظت وگندگی کے ہوتے ہوئے آسمان وزمین کی وسعتوں کےبرابر اعمال بھی بے  کاروعبث ہوگے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ شرک وبدعت   کے خاتمہ  اور اثباتِ توحید میں عرب وعجم کےبے  شمارعلماء نے گراں قدر کتابیں تصنیف  فرمائی  ہیں۔ زیر نظر کتاب’’شرح کشف الشبہات ‘‘ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی کشف الشبہات کی مختصر شرح ک اردو ترجمہ ہے  شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے اس کتاب میں  مشرکین کے اہم  شبہات پیش کر کے بڑے عمدہ انداز میں  ان شبہات کے دلائل سے مزین جوابات دئیے ہیں ۔...

  • 29 #6611

    مصنف : محمد بن سلیمان التمیمی

    مشاہدات : 10335

    شرح اصول ثلاثہ

    (ہفتہ 29 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6611 Book صفحات: 223

    دین کے  تین بنیادی اصول ہیں رب کی معرفت،دین کی معرفت ،نبی ورسول کی معرفت ہیں  ۔لہذاہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور تنہا اسی کی عبادت کرے نیز اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اپنے دین اور اپنے نبی محمدﷺکی معرفت حاصل کرے تاکہ حقیقی طور پر اہل ایمان میں سے ہو جائے۔ یہی وہ تین اصول ہیں جن کے بارے میں قبر کے اندر اس سے سوال کیا جائے گا۔ان تین بینادی اصولوں کی معرفت کے لیے   شیخ محمد بن عبدالوہاب کا عربی رسالہ  بعنوان  ثلاثة الأصول وأدلتها  بڑا اہم ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’شرح اصول ِ ثلاثہ  ‘‘ شیخ الاسلام  محمد بن عبد الوہاب  کی عقیدہ کے  موضوع پر مختصر  اور نہایت جامع کتاب   ’’ اصول ثلاثہ ‘‘ کی شرح  وتوضیح کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ شرح سعودی  عرب کے مایہ ناز عالم دین  فضیلہ الشیخ صالح العثیمین﷫ نے  کی  ہے۔مذکورہ کتاب کی یہ  نہایت جامع شرح وتوضیح  ہے ۔یہ کتاب اپنے موضوع میں کتاب وسنت کی تعلیمات کا...

  • 30 #6613

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 4078

    شرعی دم کے ذریعے علاج

    (پیر 31 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6613 Book صفحات: 264

    دم  سے علاج کرنا مسنون عمل ہے ،سب سے بہترین  اور نفع بخش دم وہ ہے جو انسان خود آیات ودعائیں پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرے  ، وہ دم جس کے الفاظ قرآن و سنت کے مطابق ہو ں یعنی شرکیہ نہ ہوں تو وہ جائز ہے۔جن احادیث میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے اس میں جاہلیت کے الفاظ سے منع کیا گیا ہے۔ دم کر کے پانی پر پھونکنا یا کسی بیمار پر پھونکنا ہر طرح سے جائز ہے۔ دم  طب  ربا نی  ہے پس  جب مخلوق  میں سے  نیک لو گو ں  کی زبا ن  سے دم  کیا جا ئے  تو اللہ  کے حکم  سے شفا  ہو جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب   ’’کتاب وسنت  کی دعائیں  شرعی دم کے ذریعے علاج‘‘ معروف سعودی عالمِ دین  صاحب حصن المسلم شیخ سعید بن علی بن وہب القحطانی رحمہ  اللہ کی تصنیف’’الذكر والدعا والعلاج بالرقى من الكتاب والسنه‘‘ کاترجمہ ہے ۔جس  میں شیخ  صاحب  نے  قرآن واحادیث کی روشنی  میں  بیماریوں کے  علاج کو  بیان کیا ہے۔یہ ک...

< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26957
  • اس ہفتے کے قارئین 452447
  • اس ماہ کے قارئین 1652932
  • کل قارئین113260260
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست