#6611

مصنف : محمد بن سلیمان التمیمی

مشاہدات : 9891

شرح اصول ثلاثہ

  • صفحات: 223
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8920 (PKR)
(ہفتہ 29 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

دین کے  تین بنیادی اصول ہیں رب کی معرفت،دین کی معرفت ،نبی ورسول کی معرفت ہیں  ۔لہذاہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور تنہا اسی کی عبادت کرے نیز اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اپنے دین اور اپنے نبی محمدﷺکی معرفت حاصل کرے تاکہ حقیقی طور پر اہل ایمان میں سے ہو جائے۔ یہی وہ تین اصول ہیں جن کے بارے میں قبر کے اندر اس سے سوال کیا جائے گا۔ان تین بینادی اصولوں کی معرفت کے لیے   شیخ محمد بن عبدالوہاب کا عربی رسالہ  بعنوان  ثلاثة الأصول وأدلتها  بڑا اہم ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’شرح اصول ِ ثلاثہ  ‘‘ شیخ الاسلام  محمد بن عبد الوہاب  کی عقیدہ کے  موضوع پر مختصر  اور نہایت جامع کتاب   ’’ اصول ثلاثہ ‘‘ کی شرح  وتوضیح کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ شرح سعودی  عرب کے مایہ ناز عالم دین  فضیلہ الشیخ صالح العثیمین﷫ نے  کی  ہے۔مذکورہ کتاب کی یہ  نہایت جامع شرح وتوضیح  ہے ۔یہ کتاب اپنے موضوع میں کتاب وسنت کی تعلیمات کاعطر ہے۔ اور یہ چھوٹی سے  کتاب اپنی  جامعیت اور نافعیت کے لحاظ سے بڑی بڑی کتابوں پر بھاری ہے۔یہ کتاب  توحید ، رسالت اور آخرت کے  بارےمیں  دین حنیف کی جامع تعلیمات سے روشناس  کراتی ہے ۔اصول ثلاثہ کی اس عظیم شرح  کوعبدالکبیر عبد القوی مبارکپوری حفظہ اللہ نے   اردو داں طبقہ کےلیے  اردو قالب میں ڈھالا ہے اللہ تعالیٰ شارح ومترجم کتاب کی اس  کاوش کو ان  کی نجات کا ذریعہ بنائے اور اسے عامۃ الناس کےنفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

5

مقدمہ

8

مختصر سوانح حیات

10

تین بنیادی اصول اور ان کی شرح

15

اللہ تعالیٰ اس کے نبی اور دین اسلام کی معرفت دلائل کی روشنی میں

18

دلائل کے ذریعہ دین اسلام کی معرفت ہے

94

ایمان باللہ  میں چار باتیں

111

اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان

111

اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان

116

اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان

118

اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان

123

موت کے بعد جو کچھ ہو گا ان پر ایمان لانا

144

فتنہ قبر پر ایمان لانا

144

اپنے نبی محمدﷺ کی معرفت ہے

171

خاتمہ

183

یہاں ہم شہر کفر کی طرف کا حکم بیان کر رہے ہیں

185

دار الکفر میں اقامت کی نوعیتیں

186

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72485
  • اس ہفتے کے قارئین 369463
  • اس ماہ کے قارئین 1422963
  • کل قارئین110744401
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست