محمد بشیر ایم اے

  • نام : محمد بشیر ایم اے

کل کتب 1

  • 1 #1037

    مصنف : محمد بشیر ایم اے

    مشاہدات : 32747

    مفتاح الانشاء - حصہ اول

    dsa (جمعہ 15 جون 2012ء) ناشر : دار العلم، اسلام آباد
    #1037 Book صفحات: 202

    اس وقت ’مفتاح الإنشاء‘ کا حصہ اول آپ کے سامنے ہے، اس کتا ب کا مقصد اعلیٰ جماعتوں کے طلبہ و طالبات کو عربی زبان میں تحریر و انشاء کی تعلیم و تربیت دینا ہے۔ مؤلف نے اس میں عربی کے آسان اور کثیر الاستعمال محاوروں اور مرکبات کا مفصل تعارف کراتے ہوئے ان کے استعمال کی متنوع اور متعدد مثالیں دی ہیں اس کے بعد عربی کے مشہور افعال کا تعارف کرایا ہے اور ان کے استعمالات کی مشقیں کرائی ہیں۔ اس حصے کی تمام مثالیں عربی کے ایسے جدید الفاظ، مرکبات اور محاوروں پر مشتمل ہیں جن کا آج کی روز مرہ زندگی کے مختلف شعبوں سے گہرا تعلق ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں متنوع مضامین، مقالات، مشہور کہانیاں، خطوط اور درخواستوں کے نمونے درج کیے ہیں۔(ع۔م)
     

کل کتب 2

  • 1 #1890

    مصنف : محمد بشیر ایم اے

    مشاہدات : 9030

    لڑکوں اور لڑکیوں کے ختنے کا شرعی حکم

    (منگل 09 ستمبر 2014ء) ناشر : عالمی ادارہ صحت بحر روم
    #1890 Book صفحات: 58

    اللہ تعالی نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے، اور اسے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اس فطرت پر قائم رہے جس پر اسے بنایا گیا ہے۔اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ساخت اور فطرت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا ممنوع اور حرام ہے۔نبی کریم ﷺنے ایسی عورتوں لعنت فرمائی ہے جو اللہ تعالی کی ساخت میں تبدیلی کرتی ہیں۔تاہم اس حکیم وخبیر شارع نے جسم کو صاف ستھرا رکھنے اور صحت کے تحفظ کے لئے چند ایسی چیزوں کو ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے ،جنہیں ہم طبی زبان میں "جلد کے لاحقے " کہتے ہیں۔ان کے خاتمے کو عین فطرت اور سنتیں قراردیا گیا ہے۔مثلا ناخن کاٹنا،زیر ناف اور زیر بغل بالوں کو نوچنا،مونچھیں تراشنا اور مرد کے عضو تناسل کی سپاری کے سرے کو ڈھانکنے والے کھال کے ٹکڑے کو ،جسے قلفہ کہا جاتا ہے کاٹنا۔اگر ان چیزوں کی صفائی کو نظر انداز کر دیا جائے تو بہت ساری بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات پیدا ہو جاتے ہیں۔صفائی ستھرائی کے انہی امور میں سے ایک لڑکیوں کا ختنہ کرنابھی ہے،جس کا احادیث نبویہ میں کچھ  تذکرہ آتا ہے،لیکن  مولف ﷫کے نزدیک ان احادیث کی سند کمزور ہے۔زیر تبصرہ کتاب(لڑکوں...

  • 2 #6755

    مصنف : محمد بشیر ایم اے

    مشاہدات : 2178

    قادیانیوں کے بارہ میں وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ ( جدید ایڈیشن )

    (منگل 26 جولائی 2022ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #6755 Book صفحات: 154

    قادیانیت کے یوم ِپیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، خطاب وسیاست میں  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکست فاش دی۔ سب سے پہلے 1935ء میں  ڈسٹرکٹ جج بہاولپور نے قادیانیوں کو غیر مسلم  قرار دیا  ۔   پھر  اس کے بعد بھی  قادیانیوں کے خلاف یہ محاذ جاری رہا     بالآخر تحریک ختم نبوت کی کوششوں سے 1974ء میں  قومی  اسمبلی پاکستان  نے  بھی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے  دیا  اور اس کے بعد  پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں  نے بھی قادیانیوں کو غیرمسلم  قرار دینے کے  فیصلے جاری کیے۔  زیرنظر کتاب”  قادیانیوں کےبارے  میں  وفاقی شرعی عدالت کافیصلہ‘‘  1984ء میں قادیانیوں کے خلاف  وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد کی ط...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36740
  • اس ہفتے کے قارئین 462230
  • اس ماہ کے قارئین 1662715
  • کل قارئین113270043
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست